محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم نے عبقری رسالہ پڑھا بہت اچھا لگا‘ عبقری رسالہ اپنے رشتہ داروں کو بھی ہدیہ کیا وہ بھی اب ہر ماہ باقاعدگی سے رسالہ لیتے ہیں۔ اس رسالے کی وجہ سے ہم سب میں بڑی تبدیلیاں آگئیں ہیں۔ خاص کر آپ کے درس سننے سے تو دل کی دنیا ہی بدل گئی ‘ ہم سب آپ کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔ ہم پہلے اندھیرے میں تھے ہمیں روشنی مل گئی۔ مجھے 30 سال سے رات کو نیندکا مسئلہ تھا‘ ساری ساری رات جاگتی نیند نہ آتی تھی‘ پھر اٹھ کر آپ کے درس سننا شروع کردیتی تھی‘ عجب سکون ملتا‘ آہستہ آہستہ درس سنتے سنتے ہی نیند آجاتی۔ پہلے نیند کی دوائی کے بغیر نیند نہ آتی تھی اب بغیر کسی دوائی کے پرسکون سوتی ہوں۔ درس کی وجہ سے ہمارے گھر میں سکون آگیا ہے‘بہت سے کاروبار و معاشی مسائل حل ہوئے ہیں۔
میرا سارا گھر آپ سے بہت محبت اور عقیدت رکھتے ہیں او ر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں‘اگر ہمیں عبقری اور آپ کا درس نہ ملتا نہ جانے اس وقت ہم کس حال میں ہوتے‘ اس رحمٰن نے ہمیں آپ سے ملا دیا یہ سب اس کی نظر کرم ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں تھے۔ (والدہ نسیم اختر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں