Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری !اجڑے گھر بسائے

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری جنوری 2013ء کے صفحہ نمبر 6 پر ایک وظیفہ چھپا تھا’’جادو کے ذریعے ہونے والی طلاق کاآیات قرآنی کے ورد سے بچاؤ‘‘ محترم حکیم صاحب! ہمارے محلے میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا‘ اس لڑکی کی شادی کو تقریباً تین چار سال ہوگئے ہیں‘ پہلے سب کچھ ٹھیک تھا‘ میاں اس کا بیرون ملک سے گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا‘ مختصراً یہ کہ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بات طلاق تک پہنچ گئی‘ جب مجھے پتہ چلا تو میں نے عبقری سے درج ذیل وظیفہ ان کو لکھ کر دیا‘ وہ بہت پریشان تھے‘ انہوں نے بہت توجہ اور دھیان سے پڑھا اور اللہ تعالیٰ کی اتنی کرم نوزی کہ ایک گھر اجڑتے اجڑتے بس گیا‘ حالانکہ انہوں نے کچہری میں درخواست بھی دے دی تھی‘ یہ ابھی پچھلے مہینے کی ہی بات ہے‘ جب راضی نامہ ہوگیا تو لڑکی کی والدہ ہمارے گھر آئی اور اس نے اتنی دعائیں دیں‘ اتنی دعائیں دیں خود وہ بھی رو رہی تھی اور میں بھی رو رہی تھی‘ یہ خوشی کے آنسو تھے‘ محترم حکیم صاحب! یہ سب کچھ قرآنی آیات کا کمال اور آپ کے ماہنامہ عبقری کی مہربانی ہے کہ ایک گھر بس گیا۔ محترم حکیم صاحب! دل کی گہرائیوں سے آپ کیلئے دعائیں نکلتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے ساتھی جو محنت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہت بہت بہت لمبی زندگی دے‘ ہمت اور طاقت دے‘ حوصلہ دے۔ اس واقعہ کے چند دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ جیسا وظیفہ آپ نے مجھے بھیجا ہے اتنے ہی سائز کے رنگ برنگے وظیفے ہمارے گھر میں آسمانوں سے آرہے ہیں جیسے بارش برستی ہے اور لوگ دوڑ رہے ہیں ہمارے گھر میں وظیفے لینے کیلئے‘ سبحان اللہ تیری قدرت۔ اجڑتے گھر بسانے والا وظیفہ درج ذیل ہے:یہ قرآنی آیات ہیں 21دن تک 21مرتبہ پڑھیں۔
 وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ

وَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ (مومنون 98،97

اکیس مرتبہ پڑھیں اور اکیس مرتبہ  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم رات کو سوتے وقت اور صبح نماز فجر کیلئے اٹھنے سے پہلے پہلے… دونوں عمل پڑھیں اور سات مرتبہ سورۂ کافرون سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ معوذتین پڑھیں۔ سورۂ فلق اور سورۂ ناس ملا کر پڑھیں درمیان میں بِسْمِ اللہِ نہ پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 423 reviews.