محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کادرس پہلی مرتبہ نیٹ پر سنا‘ دل بہت بے چین ہوا اتنا بے چین ہوا کہ میں اس دن بہت زیادہ روئی‘ اب ہر روز آپ کا درس ڈاؤن لوڈ کرکےسنتی ہوں۔الحمدللہ! آپ کے دروس نے مجھے اعمال پر لگا دیا ہے۔اب میں ہر روز ایک تسبیح یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی صبح اور ایک شام کو تسبیح خانہ کیلئے‘ آپ کیلئے‘ آپ کی نسلوں کیلئے اور اپنے خاوند اور بچوں کیلئے پڑھتی ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے‘ رحم و کرم کرے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
محترم حکیم صاحب! آپ کا سات کرشمے کا ٹوٹکہ جو میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا وہ میں نےا ٓزمایا‘ اللہ کا شکر ہے میری الرجی اس سے بہت حد تک ٹھیک ہوگئی‘ ڈسٹ الرجی تھی اور کتنے ہی سال ہوگئے تھے‘ میںنے ہر طرح کا علاج کیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس سے مجھے بہت فرق پڑا‘ اللہ آپ کو جزائے خیر دے‘ آمین! وہ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ اسپغول کا چھلکا پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ ان سب کو ملا کر ہر کھانے کے بعد چمچ لینا ہے۔(زوبیہ اشفاق‘ ساہیوال)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں