محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی صرف کچھ دن پہلے میں نے پہلی دفعہ ماہنامہ عبقری پڑھا‘ پھر کر دلی خوشی ہوئی اور ایک عجیب سا سکون ملا۔ اللہ پاک آپ کو اس کے وسیلے سے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے کہ آپ پریشان اور غموں میں گرے ہوئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور آج سے میں اس رسالہ کی مستقل قاری ہوں۔ (انشاء اللہ)۔
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان سے ایک نماز بھی قضا نہ ہو اور شیطان سے دور رہے اور نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے درج ذیل وظیفہ میرا آزمایا ہوا ہے‘ جو پڑھے گا ضرور فیض یاب ہوگا۔ سورۂ ھود کی آیت نمبر 114،115 دن میں تین مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ شیطان کبھی آپ کے قریب بھی نہ پھٹکےگا۔ (ع۔ز)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں