چہرے کی جھریاں ختم کر کے اس کو شاداب اور جوان بنایا جا سکتا ہے۔ہر طرح کی تھکا وٹ دور کی جا سکتی ہے۔
مالش بلا شبہ اعصابی نظام میں چستی پیدا کرتی ہے جس سے گردش خون تیز ہو جاتی ہے اور بدن کو راحت ملنے کے ساتھ ساتھ دیگر عضوئوں کو بھی توانائی اور تحریک ملتی ہے مثلاً مالش سے درج ذیل بدنی نظام درست کئے جا سکتے ہیں۔
۔1۔ نظام تنفس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔2۔ گردوں اور آنتوں سے زہریلے اجزاء نکالے جا سکتے ہیں۔3۔ قوت ہاضمہ تیز کی جا سکتی ہے قبض ختم کی جا سکتی ہے۔4۔ چہرے کی جھریاں ختم کر کے اس کو شاداب اور جوان بنایا جا سکتا ہے۔5۔ ہر طرح کی تھکا وٹ دور کی جا سکتی ہے۔6۔ جوڑوں کی مالش کر کے ہڈیوں کے سخت جوڑ نرم کرنے کے علاوہ ورم تحلیل کئے جا سکتے ہیں۔7۔ بیماری سے اٹھنے کے بعد عضلات کے لاغر پن کوختم کیا جا سکتا ہے۔8۔ فالتو چربی گھٹائی جا سکتی ہے۔ 9 اعصابی درد اور جلن دور کی جا سکتی ہے۔10۔ کمر کی تکلیف بالخصوص مہروں کے مرض کے علاج میں مالش سے علاج کیا جا سکتا ہے۔11۔ گلے میں درد، سوزش، نزلہ زکام، سردرد کے علاج کیلئے مالش سے مدد لی جا سکتی ہے۔12۔ جنسی اشتہا کیلئے مالش اہم کردار ادا کرتی ہے۔مالش کے قابل ذکر فوائد کے بعد اخذ کردہ خوبیوں کے بارے میں چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں کہ مالش جسمانی، روحانی لذت اور راحت کا وسیلہ بننے کے باوجود جنسی اشتہا کیلئے استعمال کی جانے لگی ہے۔ امریکہ ، یورپ، چین اور مشرقی ممالک میں ایسے مالش سنٹرز بن چکے ہیں جہاں مالش کو صرف علاج معالجہ اور تھکاوٹ سے نجات کیلئے ہی استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کا غلط استعمال بھی کیا جاتا ہے۔پاکستان میں ہر چھوٹے بڑے شہر کی سڑکوں چوراہوں، گلیوں محلوں اور پارکوں میں ایسے مالشیے بکثرت دیکھنے کو ملتے ہیں جو مالش کرتے ہیں مگر ان میں سے کئی مالشیے اپنے فن کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
مالش کےمزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔ ’’مساج سے صحت‘ حسن اور سکون‘‘ اس کے علاوہ مالش کے لاجواب ٹوٹکے بھی اس کتاب میں ضرور پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں