ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
قابل احترام دوستو! ہر دور میں اللہ جل شانہ ٗکے نیک بندے ،صالحین، متقین ایسے آئے، جنہوں نے فکر ِانبیاء کو سنبھالا،سینے کا غم بنایا۔ایسے صالحین ، اللہ کے نیک بندے ہر دور میں آئے اور آئیں گے۔ ہر دور میں آتے رہیں گے۔ حضور سرورکونینﷺ آخری نبی ہیں،آپﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اب فکر نبوت وہ امت کی خیر خواہی ہے۔ اللہ کے جتنے بھی انبیاء علیہم السلام تشریف لائےان کامطلوب خیرخواہی تھا۔ اب اس خیرخواہی سے متعلق میری ایک بات وضاحت سے سن لیںجو کہ میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے اس حلقہ میں بیان کرنےجا رہا ہوں۔ اس کانام درس نہیں ہے (ذہن میں رکھیں) اسکا نام حلقہ کشف المحجوب ہےیا کشف المحجوب کا حلقہ ہے ۔اسی نام سے پکارئیے گا، درس کے نام سے نہیں پکارئیےگا۔ صالحین، اولیاء کرام اور انبیاءکرام کا خیر خواہی کا جذبہ ہوتا تھا۔ہر دور میں اللہ والے تشریف لائیں گے۔ ہمارے اس لاہور میں ہزاروں نہیں، لاکھوں اولیاء کرام تشریف لائے۔ ضروری نہیں کہ سب کا تذکرہ ملے۔ جس طرح جنت البقیع میں لاکھوں صالحین دفن ہیں، ہزاروں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دفن ہیں، امہات المومنین رضی اللہ عنہن ہیں مگرضروری نہیں کہ سب کا تذکرہ ملے۔ لیکن جنت البقیع میں وہ حضرات آرام فرما رہے ہیں۔ جنت البقیع میں نہ صرف بےشمار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، امہات المومنین، صحابیات، تابعین(تابعین انکو کہتے ہیں، جنہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دیکھا، تبع تابعین انہیں کہتے ہیں، جنہوں نے تابعین کو دیکھا )تبع تابعین دفن ہیں بلکہ اولیاء کرام رحمہم اللہ، وقت کے ابدال، درویش بھی دفن ہیں(چاہے ہمیں علم ہو یا نہیں) کیونکہ پہلے دور میں یہ اصول تھا کہ لوگ اپنی زندگی کےآخری دن مدینہ منورہ میں جا کے گزارتے تھے تاکہ وہاں موت آ جائے۔ یا پھر اگر حج پر جاتے تھے تو الوداع کر کے جاتے تھے۔ ان اولیاء کرام رحمہم اللہ کے دلوں کے اندر امت کی خیرخواہی ہوتی تھی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں