محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر گھر میں ایک سویٹ ڈش بناتی ہوں‘ یہ بہت اچھی بیسن کی مٹھائی ہے اور ہر کوئی اپنے گھر میں اسے بناسکتا ہے۔ ایک تو یہ جلدی بن جاتی ہے اور دوسرا مزیدار بھی بہت ہوتی ہے۔
اشیاء: بیسن ڈیڑھ کپ‘ انڈے آٹھ عدد‘ چینی ڈیڑھ کپ‘ ناریل دو کپ ( ناریل کرش شدہ یعنی سوئیوں کی طرح لمبا کٹا ہوا) گھی حسب ضرورت‘ بادام پستہ وغیرہ
(گارشنگ کیلئے)۔ ترکیب: بیسن کو گھی میں بھون لیں‘ انڈے اور چینی پھینٹ لیں (چاہے تو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں) جب بیسن خوشبو دینے لگے تو پھینٹے ہوئے انڈے اور چینی آہستہ آہستہ ڈالیں اور چمچ چلاتے جائیں۔ پھر کھوپرا اور بادام بھی کتر کرڈال دیں۔ جب سب چیزیں بھن جائیں تو کسی ٹرے میں جما کر چاندی کے ورق لگا دیں اور ٹکڑیاں کاٹ لیں یا ہاتھ سے لڈو بنا کر رکھ دیں‘ گرم گرم یا دونوں طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔نوٹ: ناریل کے پیکٹ بازار میں عام مل جاتے ہیں‘ ایک زیادہ پسا ہوا ہوگا لیکن دوسرا کرش شدہ سوئیوں کی طرح ہوگا وہ بہتر ہوگا۔ (فرحت‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں