انتخاب: کمی احمد پوری
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک پرندے کا گوشت تھا‘ آپ ﷺ نے دعا کی: یااللہ! اپنی مخلوق میں سے محبوب ترین شخص میرے پاس بھیج تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے۔ چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہٗ آئے اور آپ ﷺ کے ساتھ وہ گوشت تناول فرمایا۔ (ترمذی‘ طبرانی)۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ لہٰذا جو اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس دروازے سے آئے۔ (اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ ’’کوئی بھی شخص حضرت حسن بن علی اور حضرت فاطمۃ الزہراء (رضی اللہ عنہم) سے بڑھ کر حضورﷺ سے مشابہت رکھنے والانہیں تھا۔‘‘ (احمد)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں