محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بارہ یا تیرہ سال کی عمر میں ہی جادو اور آسیب کی لپیٹ میں آچکی تھی۔
میری والدہ بھی شروع ہی سے جادو ‘ آسیب اور جنات کے عذاب میں مبتلا تھی مگر مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک بشارت کے ذریعہ تمام جادو اور جادوکرنے والے کے بارے میں علم عطا کردیا مگر اس کو ختم کرنے کا جو طریقہ تھا وہ میں آج تک کرنے سے محروم ہوں۔ یہ جادو میری ایک ذاتی ڈائری پر ایک شخص نے کروایا تھا اور اس جادو کے بعد یہ ڈائری مجھے دیوانوں کی طرح عزیز ہوگئی تھی‘ میں اس ڈائری کو ہر لمحہ اپنے سینے کے ساتھ لگا کر پھرتی تھی مگر بشارت کے بعد جب میں نے اس کو پھینکنے کی نیت سے ڈھونڈا تو وہ اچانک غائب ہوگئی اور آج اس بات کو تقریباً آٹھ یا نو سال گزر گئے ہیں‘ ڈائری آج تک غائب ہے‘ بہت ڈھونڈا پر ناکام رہی۔
اس کے ساتھ ہی آپ کو بتانا چاہتی ہوں جب مجھے جنات نظر آنے شروع ہوئے تو میں بہت بیمار ہوگئی حتیٰ کہ میں قریب المرگ ہوگئی‘ مگر اللہ نے مجھے اپنے خاص فضل سے زندگی عطا کی۔ صحت یاب تو ہوگئی مگر ان جنات نے سانپوں کی شکل اختیار کرلی اور میرے ساتھ ہولیے‘ ہروقت میری نظروں کے سامنے رہتے‘ کبھی کم ہوجاتے کبھی زیادہ‘ ان کے سردار کا نام ہری والا ہے اور وہی میرا دعویدار بنا ہوا ہے۔
میں جب 15سال کی ہوئی تو میری منگنی ہوگئی‘ سسرال والے بہت پیار کرنے والے تھے مگر اچانک ایک خواب میں اُسی جن کو دیکھا اس نے مجھے ایک پرانے گھر میں بند کررکھا تھا اور وہ مجھے کہہ رہا تھا میں تجھے کسی سے شادی کرنے نہیں دوں گا۔
تو میری بیوی ہے‘ میں نے اس خواب کو صرف خواب ہی سمجھا لیکن زندگی میں حقیقت کچھ ایسی ہی ہوگئی۔ منگنی تو سال کے اندر ہی ٹوٹ گئی اور خوبصورتی کے باوجود کسی نے آج تک مجھے شادی کی نیت سے پسند نہیں کیا۔ بیماری بڑھ چکی اور پوشیدہ امراض میں مبتلا ہوگئی۔ عمر 34 سال ہوچکی ہے مگر پچاس سال کی لگتی ہوں‘ بیماریاں چھائی رہتی ہیں۔ بہن کا رشتہ بھی نہیں ہونے پاتا۔ بھائی اچھے روزگار سے محروم ہے۔ ماں بھی بہت بیمار رہتی ہے۔ اس جن کا کہنا ہے تمہارا بھائی اور تمہاری بہن کو بھی برباد کردوں گا۔ آج تک ان جنات سے حالت جنگ میں ہوں۔ یہ جن نہ مجھے جینے دیتا ہے نہ مرنے دیتا ہے‘ ہروقت اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔مگر۔۔۔! اب پہلے سے حالات قدرے بہتر ہیں‘ آخری چھ سورتوں اور روحانی غسل سے بھی بہت فائدہ ہورہا ہے‘ موتی مسجد جاکر بھی کافی سکون اور فائدہ ملا ہے۔
آج بھی آپ کو خط لکھتے ہوئے جنات نے میری بازو کو بُری طرح جام کردیا ہے‘ کمر میں شدید تکلیف شروع ہوگئی ہے‘ صرف اللہ تعالیٰ ہی مجھ سے یہ خط لکھوا رہا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں