یہ تقریباً سوا سال پہلے کی بات ہے کہ مجھے بائیں ٹانگ میں درد ہوا اور پھر وہ چند ہی روز میں بڑا شدید ہوگیا کہ میرا اٹھنا‘ بیٹھنا‘ چلنا سب بہت دشوار ہوگیا تو میں نے اپنے شہر کے بڑے مشہور حکیم کو دکھایا تو اس نے بتایا کہ عرق النساء کا درد ہے۔
(محمدلطیف‘ اسلام آباد)
میری بیٹی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال دوم کی طالبہ ہے‘ عبقری کی برکت سے طب کا کچھ شوق پیدا ہوگیا ہے‘ اللہ کریم کے فضل و کرم سےعبقری کے نسخہ جات آخری علاج تصور کرتا ہوں کہ ان پر تصدیق کس کی ہے ایک ولی کامل کی۔۔۔
میری بیٹی کے کانوں میں انفیکشن ہوگیا‘ پس پڑگئی‘ اس نے ای این ٹی کو چیک اپ کروایا‘ اینٹی بائیوٹک اور کان کے ڈراپر استعمال کیے لیکن اُس کو صحیح سنائی بھی نہیں دیتا تھا۔ پس بھی ختم نہیں ہوئی کہتی کہ ابو آرام نہیں ہے اور سنائی بھی نہیں دیتا۔ پیپ بھی برابر جاری تھی۔ میں نے اس کو کہا کہ اس نیت سے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیو اور ساتھ ہی میرے طبی رازوں کا خزانہ کے صفحہ 181 پر ’’کان کے جملہ امراض کا مجرب ٹوٹکہ‘‘ کے مطابق لیموں کا رس ایک چمچ لیں اور اس میں ایک بھری ہوئی چٹکی میٹھے سوڈے کی ڈالیں گھول کر وہ ڈراپر میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے پہلے اُس کو ہلائیں اور وہ کان میں ڈالیں‘ دن میں تین دفعہ‘ تین قطرے۔ چند دن ایسا کریں‘ چند دن یا چند ہفتے۔ میری بیٹی نے صرف صبح و شام استعمال کیا۔ پیپ ختم ہوگئی اور بند کان کھل گیا۔ ٹھیک سنائی دینے لگاجو کان مہنگی اینٹی بائیوٹک اور ڈراپر سے ٹھیک نہ ہوسکا وہ لیموں کے رس اور چٹکی میٹھے سوڈے سے ٹھیک ہوگیا۔ کان کادرد کتنا پرانا اور لاعلاج ہو‘ ریشہ ہو‘ کان دکھتا ہو‘ پس ہو اور کان کی کسی بھی قسم کی تکلیف ہو‘ لاجواب چیز ہے‘ استعمال کریں اور دعائیں دیں۔کان کے امراض کیلئے سوپر اینٹی بائیوٹک دوا ہے۔
ہیضہ کا آسان علاج
ہیضہ کسی قسم کا ہو یہی دوائی آٹھ دس قطرے ہیضے والے مریض کو پلاتے رہیں‘ہیضہ اللہ کریم کے فضل و کرم سے فوراً ختم ہوجائے گا۔
لاکھوں کا نسخہ صرف دو سو میں
(سید عامر علی شاہ‘سکھر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری آپ سے شناسائی کے بعد میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوا جس کی وجہ سے میرے دل میں آپ کیلئے بے پناہ عزت ہے۔
میری تعلیم بی ایس سی ہے اور میں ایک موٹر مکینک ہوں‘ میری اپنی ایک دکان ہے‘ جہاںڈیلی اخبار والا اخبار دے کر جاتا ہے‘ آج سے تقریباً دو سال پہلے وہی اخبار والا اخبار دینے آیا تو میری نظر اس کے پاس رکھےہوئے رسالے عبقری پر پڑی تو میں نے یونہی اس سے وہ خرید لیا اور جب گھر آکر پڑھا تو مجھے وہ بہت اچھا لگا تو میں ہر مہینے اس سے وہ لیتا رہا۔
یہ تقریباً سوا سال پہلے کی بات ہے کہ مجھے بائیں ٹانگ میں درد ہوا اور پھر وہ چند ہی روز میں بڑا شدید ہوگیا کہ میرا اٹھنا‘ بیٹھنا‘ چلنا سب بہت دشوار ہوگیا تو میں نے اپنے شہر کے بڑے مشہور حکیم کو دکھایا تو اس نے بتایا کہ عرق النساء کا درد ہے‘ اڑھائی مہینے ان سے دوا ئی لیتا رہا‘پر کوئی فرق نہ پڑا‘ میرا اپنی دکان پر جانا بھی بہت کم ہوگیا جس کی وجہ سے کام بہت متاثر ہوا‘ پھر میں نے ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ آپریشن ہوگا ڈسک میں مسئلہ ہے‘ رگ دب گئی ہے‘ میں بڑا پریشان تھا‘ آپریشن میں کرانا نہیں چاہتا تھا کہ اس سے اور مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ والد کو بھی بتایا تو انہوں نے اپنے کسی دوست سے ذکر کیا تو اس نے ایک تیل کی بوتل منگوا کر دی۔ جب میںنے وہ دیکھی تو وہ آپ کا ’’کراماتی تیل‘‘ تھا یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ کا رسالہ پڑھتا تو ضرور تھا پر دوائی کے بارے میں نہ دلچسپی تھی نہ کوئی اتنا زیادہ یقین۔۔۔!
تو میں نے ان سے وہ بوتل لی اور آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق لگانا شروع کردی اور اس کے ساتھ (تسکین درد) نامی گولیاں جو ہیومیوپیتھک سٹور سے ملتی ہے‘ وہ بھی کھاتا رہا‘ صرف ایک مہینے میں میرا درد 95 فیصد اللہ کے فضل سے ختم ہوگیا اور پھر میں نے اس کا استعمال چھوڑ دیا۔ یقین کریں‘ میرے دل سے آپ کیلئے بہت دعائیں نکلتی ہیں۔ میں نے اس درد کی وجہ سے ڈاکٹروں اور حکیموں میں 25 سے 30 ہزار برباد کردیا تھا لیکن پھر بھی کوئی فرق نہیں‘ پڑا تھا لیکن آپ کا ’’کراماتی تیل‘‘ جو صرف دو سوروپے کا ہے اس سے مجھے اللہ نے شفاء دی‘ میں نے جس کو بھی بتایا وہ حیران ہوا‘ اب بھی اکثر لوگ میرے پاس آتے ہیں‘ پوچھنے کیلئے کہ تمہارا درد کیسے صحیح ہوا تھا تو میں آپ کے رسالے کے بارے میں اور کراماتی تیل کے بارے میں بتا دیتا ہوں۔ یہ لاکھوں کا نسخہ ہے جو آپ صرف دو سو روپےمیں لوگوں کو دے رہے ہیں اور خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں‘ اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین!۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں