تم تھوڑے سے آدمیوں کی دعا سے ایسا پہاڑ جڑ سے اکھڑگیا‘ تمہارے بادشاہ جو ظلم کرتے ہیں‘ اسی باعث خلق کی بددعا سے ان کی عمر نہیں بڑھتی
عبدالمجید‘ فیصل آباد
ترکستان کے ایک بادشاہ نے ایک ایلچی کے ساتھ دس آدمی دے کر ہندوستان کے راجے کو لکھ بھیجا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ ہند کی زمین میںکوئی ایسی چیز پیدا ہوتی ہے جس کے کھانے سے انسان کی زندگی بڑھ جاتی ہے‘ اسی لیے ہندوستان کے رئیس درازعمر ہوتے ہیں۔ راجے نے خط پڑھتے ہی ایلچی اور ا س کے ہمراہیوں کو قلعہ سنگیں بلند کے نزدیک لے جا کر کہا:’’جب تک یہ کوہ گر نہ پڑے تمہیں رخصت نہ کروں گا اور جواب بھی اس خط کا نہ دوں گا‘‘ وہ لوگ ناچار اسی پہاڑکے تلے خیمے ایستادہ کروائے اور شب و روز بارگاہ الٰہی میں دعا کرتے کہ یااللہ! اس پہاڑ کو گرا دے! اتفاقاً زلزلہ آیا اور اس قلعہ سنگین کی فصیل ٹوٹ پڑی۔ تب اس وکیل نے راجے کو اطلاع کی‘ راجا نے کہا: ’’تم تھوڑے سے آدمیوں کی دعا سے ایسا پہاڑ جڑ سے اکھڑگیا‘ تمہارے بادشاہ جو ظلم کرتے ہیں‘ اسی باعث خلق کی بددعا سے ان کی عمر نہیں بڑھتی۔‘‘
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں