یکم جنوری ظہر سے لے کر4 جنوری تک طلباء اور اساتذہ کا اجتماع جس میں ملک بھرا ور بیرون ملک سے خواتین اور مرد تسبیح خانہ تشریف لائے۔ حضرت حکیم صاحب کے جمعرات کے درس کے ساتھ کل آٹھ درس ہوئے۔ بالمشافہ حضرت حکیم صاحب کی زیارت سوالات کے جوابات اور دن رات اعمال‘ تربیت‘ ذکر‘ مراقبہ تعلیمی حلقے‘ طبی و روحانی چٹکلے‘ ٹوٹکے ان سب کے بہترین حلقے لگے۔ خواتین اور مرد حضرات بہت مطمئن ہوئے کیونکہ لنگر‘ رہائش کا بہترین انتظام‘ زمینی گرم پانی جس نے سردی کا احساس تک نہ ہونے دیا۔ حاضرین کا تقاضا تھا کہ آئندہ بھی سال میں دو دفعہ ایسے اجتماع ہوں‘ حضرت حکیم صاحب نے مخلصین کے مطالبے کی قدردانی کرتے ہوئے نومبر میں اجتماع کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں ہر طبقے کے لوگوں کو اجازت عام ہوگی۔ موجودہ اجتماع کی کامیابی پرلوگ مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں اور بہت مطمئن ہیں اللہ تعالی اس کو امت میں برکت‘ عافیت‘ ایمان‘ ہدایت اور مشکلات کے حل کا ذریعہ بنائے اور حاضرین کی حاضری کو نہایت اعلیٰ درجہ میں قبول فرمائے۔ آمین!۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں