اگر کوئی شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہوجائے یا کوئی مقصد حاصل نہ ہو تا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ بعدنماز فجر یا باوضو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھنا اور بعد نماز عصر باوضو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھے اس حالت میں کہ کسی سےکوئی بات چیت نہ کرے۔
بے اولاد مرد و عورت کیلئے
اگر مرد یا عورت میں کوئی کمی ہو جس کے باعث اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ بعد نمازفجر کسی سے گفتگو نہ کریں اور باوضونہار منہ (بغیر کچھ کھائے پیئے) اول وآخر چالیس چالیس مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ درمیان میں سورۂ کوثر تین سو تیرہ بار پڑھیں‘ اس کے بعد دو رکعت صلوٰۃ الحاجت (نمازحاجت) اس ترکیب سے پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ۔ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص دس مرتبہ۔ سلام پھیرنے کےبعد اول و آخر میں تین تین بار درودشریف پڑھیں درمیان میں چالیس مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ پڑھ کر دعا مانگیں۔ یہ عمل چالیس دن کریں۔ اس دوران حلال اور پاک مال استعمال کریں۔ رشوت اور حرام مال سے عمل سے برکت ختم ہوجاتی ہے۔ اس دوران جھوٹ اور غیبت سے بھی خود کو لازمی بچائیں۔
محبت کیلئے
آیات ذیل اگر باوضو گیارہ مرتبہ پڑھ کر چینی‘ مٹھائی‘ مصری یا کسی میٹھی چیز پر دم کرکےمیاں بیوی کو کھلائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ دونوں میں محبت پیدا ہوگی۔ اگر انہی آیات کو چالیس مرتبہ باوضو پڑھ کر میٹھی چیز پر پھونک کر اپنے گھر کے تمام افراد (گھروالوں) کو وہ مٹھائی (چینی‘ مصری‘ مٹھائی‘ حلوہ‘ کھیر‘ جلیبی وغیرہ) کھلائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ تمام خاندان کےافراد آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے اور باہمی نفرت ختم ہوجائے گی۔
ساس بہو میں محبت پیدا کرانے‘ آپس میں لڑائی جھگڑا ختم کرانے کیلئے انہی آیات کو ایک سو مرتبہ باوضو پڑھ کر شربت پر دم کریں اور دونوں کو ایک دوسرے کا بچا ہوا (جھوٹا) شربت پلائیں۔ تین دن یہ عمل کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی محبت پیدا ہوگی اور لڑائی جھگڑا ختم ہوجائے گا۔ انہی آیات کو اگر باوضو سات سو مرتبہ مٹھائی (چینی‘ مصری یا مٹھائی) پر پڑھ کر دم کرکے جس کسی کو کھلائیں وہ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ کیلئے ہمدرد اور اپنا دوست ہوجائے گا۔( نوٹ: محبت کےجملہ عمل صرف جائز مقصد کیلئے کرنے کی اجازت ہے ناجائز طور پر ایسے عمل کرنے والا دنیا و آخرت میں ذلیل اور نقصان اٹھانے والا بن جائےگا۔ لہٰذا سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ بلکہ ایسا عمل کرنے سے قبل کسی متقی اور نیک سرشت عالم دین سے مشورہ کرلے تاکہ ہر قسم کے نقصان اور عمل الٹنے سے محفوظ رہے۔ )یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ہر عمل سے پہلے اور عمل کے بعد گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا ہے‘ ورنہ عمل کی کامیابی یقینی نہیں ہے۔ لہٰذا اوپر بیان کی گئی تمام صورتوں میں اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا ہے ورنہ عمل کی کامیابی یقینی نہیں ہے۔ لہٰذا اوپر بیان کی گئی تمام صورتوں میں اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھا جائے۔
وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَۃِ رَجُلٌ یَّسْعٰی قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَ ﴿۲۰﴾اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْـَٔلُکُمْ اَجْرًا وَّ ہُمْ مُّہْتَدُوْنَ ﴿یٰسٓ۲۱
ہر مشکل آسان اور ہرمقصد میں کامیابی
اگر کوئی شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہوجائے یا کوئی مقصد حاصل نہ ہو تا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ بعدنماز فجر یا باوضو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھنا اور بعد نماز عصر باوضو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھے اس حالت میں کہ کسی سےکوئی بات چیت نہ کرے۔ جب تک مشکل حل نہ ہو اس مقصد میں کامیابی حاصل نہ ہو‘ برابر پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔
جوڑوں کادرد ختم ہونا
اگر کسی شخص کے جوڑوں میں درد ہوتا ہو اور اس کے سبب اٹھنا‘ بیٹھنا‘ چلنا‘ پھرنا مشکل ہوتا ہو تو اس کیلئے ایک پاؤ ادرک‘ ایک پاؤ لہسن اور آدھا کلو گائے کا گھی لے لیں۔ ادرک اور لہسن کو الگ الگ سل بٹہ پر پیس لیں یا کونڈی یا لکڑی کی اوکھلی میں کوٹ لیں اور اس کا الگ الگ شیرہ (پیسٹ) بنالیں۔ روزانہ ایک چمچہ ادرک اور ایک چمچہ (چائے کاچمچہ) لہسن لیں اور تین چمچے ( چائے کا چمچہ) گھی لے کر اس کو کڑکڑا کر اس میں ادرک اور لہسن کا آمیزہ (پیسٹ) ڈال کر ہلکی آنچ میں خوب بھون کر بھجیابنالیں‘ اس طرح کہ جلنے نہ پائے‘ حسب ضرورت نمک بھی ڈال لیں اور جب دیگچی میں گھی ڈالیں ‘ باوضو سورۂ یٰسین پڑھنا شروع کردے اور جب سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پر پہنچے تو اس آیت کو چالیس مرتبہ پڑھے اور سورۂ یٰسین ختم کرنے کے بعد بھجیا پر دم کرےاور روزانہ یہ بھجیا اسی ترکیب سے تیارکرے اور مریض کو اکیس دن تک برابر استعمال کرائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔
غیب سے روزی ملنے کا عمل
اللہ تعالیٰ کے پاس بے شمار خزانے ہیں اس کے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے بس مانگنے والا سائل صحیح نیت اور یقین کامل کے ساتھ اللہ رب العزت سے مانگے‘ اللہ تعالیٰ اپنے خزانہ غیب سے اس کی جھولیاں بھردیں گے جو لوگ در‘ در کی خاک چھانتے ہیں اور کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘ وہ سب دروازوں کو چھوڑ کر ایک رب العزت کا دروازہ پکڑلیں پھر انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہر قسم کی محتاجگی دور ہوجائے گی۔ غیب سے روزی کا یہ عمل بہت مجرب ہے۔ شرط یہ ہے کہ عمل کیا جائے اور نگاہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر رہے کسی اور طرف خیال نہ جائے‘ نہ کسی سے امید اور آس باندھے۔ اس عمل کو کرنے کا ایک وقت مقرر کرلیں اور روزانہ اسی وقت عمل کیا کریں‘ بعد نماز عشاء بہتر ہے اور سکون کا وقت ہے۔ اول باوضو اکیس مرتبہ درود ابراہیمی اور آخر میں اکیس مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں۔ اس کے بعد یہ آیت ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھیں‘ یہ عمل چالیس دن کرنا ہے‘ اس عمل کے اثرات پانچویں چھٹے دن سے شروع ہوجائیں گے۔ جو چیز جو شخص لائے اس سے کسی قسم کی بحث نہ کریں اور نہ اس سے یہ دریافت کریں کہ تم کون ہو؟ کہاں رہتے ہو؟ کیا کام کرتےہو؟ یہ چیز کہاں سے لائے ہو؟ بلکہ خاموشی سے وہ چیز رکھ لیں اور اپنے استعمال میں لائیں۔ جب اس عمل کو کرتے ہوئے چالیس دن مکمل ہوجائیں تو اس کے بعد روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو اول و آخر دس دس مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں دس مرتبہ اس آیت کو پڑھا کریں اس عمل کو نیاچاند دیکھنے کےبعد شروع کریں۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًاۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ(الطلاق 2،3)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں