محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے اور عمر دراز کرے‘ گزارش ہے کہ میں ایک گنہگار آدمی ہوں‘ خوش قسمتی سے میں نے آپ کا درس نیٹ پر سنا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری بیوی کو نمازی بنادیا ہے اور ہم باقاعدگی سے روزانہ نیٹ پر آپ کے درس سنتے ہیں اور آپ کی دعاؤں سے ہمارے گھر میں بہت برکت آئی ہے۔ہم میاں بیوی اور میرا بیٹا سیدھے راستے پر چل پڑے ہیں۔محترم حکیم صاحب! میں ہائی بلڈپریشر اور شوگر کا مریض ہوں‘ میری شوگر اور بلڈپریشر کنٹرول میں نہیں رہتا تھا مگر جب سے میں نے میٹھا سوڈا‘ سونٹھ اور دارچینی ہم وزن کا سفوف بنا کر استعمال کرنا شروع کیا ہے ‘ پہلے سے کافی بہتر ہوں‘صبح و شام آدھا چمچ چائے والا سے اب میری شوگر اور بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔مزید بہتری کیلئے دعا فرمائیں۔(محمدارشد‘ انگلینڈ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں