Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوکی !ہائی بلڈپریشر اور ٹی بی کا آخری علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

 اب طبیعت تقریباً ٹھیک تھی‘ ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹر نے چیک کیا اور ڈاکٹر بہت خوش ہوئیں کہنے لگیں مریضہ آپ تو بالکل نارمل ہیں‘ ٹی بی کا تو نام و نشان بھی نہیں‘ پھیپھڑے بہت صحت مند ہیں۔ اتنی قلیل مدت میں ایسی صحت‘ ڈاکٹر حیران رہ گیا
ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر

لوکی سبزیوں میں بہترین اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے جب لوکی پکاتے ہیں تو یقیناً ہم حضرت یونس علیہ السلام کا قصہ دہراتے ہیں‘ ان سے غلطی ہوئی اور انہوں نے توبہ کی‘ اللہ نے اپنے بندے کی توبہ قبول کی‘ پھر ان کو انعام سے نوازا۔آیت کریمہ عطا فرمائی‘ یہی آیت کریمہ قیامت تک ہر فرد کو پڑھنے کی اجازت ہے‘ کسی بھی مصیبت میں پڑجائے سوا لاکھ یا اس سے بھی زیادہ اس کا ورد کریں مشکل حل ہوجاتی ہے۔ جب حضرت یونس علیہ السلام کو کشتی سے باہر گرایاگیا تو اللہ نے مچھلی کو حکم دیا کہ میرے بندے کو نگل جا اور حفاظت سے تین دن اپنے پیٹ میں رکھ۔ اس کال کوٹھڑی میں مچھلی کی گرمی کی شدت ‘نہ خوراک‘ نہ پانی‘ چالیس دن بعد اللہ نے مچھلی کو حکم دیا۔ میرے بندے کو دریا کے کنارے اگل دے‘ مچھلی نے حکم کی تعمیل کی اورحضرت یونس علیہ السلام کو دریا کے کنارے پر اگل دیا۔ اب نہ خوراک‘ نہ پانی‘ نہ کوئی تیماردار اب اللہ نے دریا کا پانی میٹھا بنادیا اور دریا کے کنارے پر ایک بیل اگادی‘ یہ اپنے بندے کی خوراک کا انتظام تھا جو اللہ نے کردیا۔ بیل پر بہت لذیز لوکیاں لگنے لگیں جو بطور خوراک حضرت یونس علیہ السلام کھاتے اور دریا کا ٹھنڈا پانی پیتے جس سے جسم کی نقاہت ختم ہوگئی اور جسم فربہ ہونے لگا۔۔۔ یہ لوکی اللہ نے ہمارے لیے محفوظ کردی۔ لوکی کے کم و بیش ایک سو تیرا فوائد ہیں۔ چند کا تذکرہ کروں گی۔
ہائی بلڈپریشر: اگر ہائی بلڈپریشر ہو تو ایک کلو لوکی لے لیں‘ جوسر لیں اس کا جوس نکالیں‘ جتنا جو س ہو اس کوپیالی میں ڈالیں اور تین مرتبہ دن میں پی لی‘ چند دنوں میں بلڈپریشر ختم ہوجائے گا‘ ہمیشہ لوکی کا جوس پئیں بے شمار بیماریاں ختم ہونگی۔ ایک خاتون جن کے سر میں شدید درد ہوتا ایسا درد جس سے دماغ کی نس پھٹنے کا اندیشہ ہوتا‘ ہر ڈاکٹر کے پاس ہر شہر میں گئیں‘ یہ خاتون جب ادویات پر ادویات کھاتی رہیں تو ان کے سر کا درد مزید بڑھ گیا۔ ان کو کسی نے بتایا کہ لوکی کا جوس نکال کر پئیں‘ گیارہ دن لوکی کا جوس پیا تو اس خاتون کا سر کا درد غائب ہوگیا۔ کبھی بھی اگر سر میں درد ہو تو لوکی کا جوس پئیں سردرد کا خاتمہ ہوجائےگا۔ اگر کمر میں درد ہے تو یہی نسخہ اسی طرح استعمال کریں کمر کا درد ٹھیک ہوجائیگا۔ ایک خاتون کو ٹی بی تھی‘ بے حد غریب گھرانے کی تھیں‘ ڈاکٹر کے پاس جاتی دوا لے آتیں مگر افاقہ نہ ہوتا‘ دوا کھاتی رہیں‘ پھیپھڑے
ختم ہونے لگے‘ برسوں علاج کروایا مگر مرض بڑھتا رہا‘ ان کو مشورہ دیا کہ وہ لوکی کا جوس جوسر میں نکالیں اور پی لیں۔ یہ عمل دن میں چار مرتبہ کریں اور 90 دن یہ نسخہ استعمال کریں۔ جس خاتون کو ٹی بی تھی۔ انہوں نے اپنا چیک اپ کرایا تو انہیں بہت مایوسی ہوئی کیونکہ اس خاتون کے پھیپھڑے ختم ہوچکے تھے‘ ٹی بی آخری اسٹیج پر تھی۔ اس خاتون کو امید کی کرن نظر آئی۔ وہ روزانہ دو کلو لوکی کا جوس نکال لیتیں تھی‘ اس میں شہد ملا لیتیں اور درود شفاء پڑھ کر اس پر دم کرتیں اور پی لیتیں۔ تیسرے دن ان کی طبیعت بہتر ہونے لگی‘ کھانسی کم ہوگئی‘ سانس کنٹرول ہوا‘ اکتالیس دن ہوئے ان کے شوہر نے کہا کہ ڈاکٹر کو چیک اپ کروالیتے ہیں اب طبیعت تقریباً ٹھیک تھی‘ ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹر نے چیک کیا اور ڈاکٹر بہت خوش ہوئیں۔ کہنے لگیں مریضہ آپ تو بالکل نارمل ہیں‘ ٹی بی کا تو نام و نشان بھی نہیں‘ پھیپھڑے بہت صحت مند ہیں۔ اتنی قلیل مدت میں ایسی صحت‘ ڈاکٹر حیران رہ گیا۔ اگر بال گرتے ہیں تو ایک کلو لوکی کا جوس نکالیں اور آدھ کلو تلوں کا تیل لیں‘ لوکی کے جوس میں تیل ملا لیں اب کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ بالوں میں لگائیں‘ بال مضبوط چمکدار لمبے ہوں گے۔ اگر معدہ کا مسئلہ ہو تو جلن ہو تو بھی لوکی کا جوس روزانہ گیارہ دن ایک پیالی پی لیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 250 reviews.