Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

چنبل کا آسان ترین علاج

میری عمر چوبیس سال ہے گزشتہ پندرہ سال سے ایک  بیماری میں مبتلا ہوں‘ علاج کرواتی ہوں تو بہتری ہوتی ہے‘ دوائی چھوڑتے ہی بُرا حال ہوجاتاہے۔ ڈاکٹر بیماری کا نام سورائی سس بتاتے ہیں۔ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے‘ بے بسی کے عالم میں خط لکھ رہی ہوں۔ اس بیماری کا علاج بتائیے اور دعا بھی کیجئے۔ (بنت جاوید‘ اوکاڑہ)۔
مشورہ: سورائی سس کو چنبل کہتے ہیں‘ یہ ایک ہٹیلی سوزش ہے‘ جلد پر چھوٹا سا سرخ دھبہ ہوکر اس پر دانہ بنتا ہے جس پر چاندی کی طرح سفید چھلکے بن جاتے ہیں۔ یہ دانہ بڑھتا جاتا ہے اور چھلکے بڑھتے ہیں۔ کھجلی ہوتی ہے اور کھجانے سے خون نکلنے لگتا ہے۔ یہ بیماری پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو چیچک کا ٹیکہ لگنے کے بعد یہ سوزش ہوتی ہے۔ بہرحال یہ بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے۔ چنبل میں اکثر مریضوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوتی لیکن جلد کی خشکی سے وہ تنگ آجاتے ہیں۔ ایلوپیتھک میں اس کا شافی علاج اب تک دریافت نہیں ہوسکا تاہم ہومیو پیتھک اور طب یونانی ادویہ بعض اوقات حیرت انگیز طور پر کام کرتی ہیں۔ ایک کتاب میں نے پڑھاکہ قسط شیریں چار پانچ گرام تک پیس کر صبح وشام کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مقامی استعمال کیلئے پھلوں کے سرکے سے مرہم بنتا ہے۔ پھلوں کا سرکہ 800 گرام مقدار میں خالص ہونا چاہیے۔
قسط شیریں 80 گرام‘ حب الرشاد 20 گرام‘ سناء مکی 20 گرام۔ پہلے کسی سٹیل کی پتیلی میں سرکہ ڈال کر پکنے کیلئے رکھیے۔ آگ ہلکی ہو‘ اس میں تینوں چیزیں پیس کر پانچ سات منٹ پکنے دیجئے۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہونے پرکپڑے یا چھلنی میں چھان کر رکھ لیجئے۔ صبح شام روئی سے اچھی طرح  لگائیے۔ اگر آپ کی جلد بہت کھردری ہو تو روزانہ زیتون کا تیل ایک چمچہ ضرور پیا کیجئے۔ ایک خاتون کی دونوں ٹانگوں پر چنبل تھا میں نے انہیں بتایا کہ مہندی کے پتے توڑ کر زیتون کے تیل میں خوب جلا کر چھان کر تین دن ٹانگوں پر تیل لگائیے‘ صبح و شام لگا کر مہندی کے پتے ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو کر صبح پانی پیجئے۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ زیتون کا تیل اور شہد روزانہ غذا میں شامل کیجئے۔دو ماہ بعد ان کا خط آیا کہ ٹانگوں کا چنبل اب غائب ہوگیا ہے‘ اب وہ ٹھیک ہے۔ اللہ تعالیٰ شفا دینے والا ہے۔ جب شفا ہوتی ہے تو خاک کی چٹکی بھی کام کرجاتی ہے۔ آپ پابندی سے نماز پڑھیے‘ اللہ سے دعا مانگیے اور سرکے والی مرہم لگائیے۔

خرابی آواز

میری عمر سولہ سال ہے کچھ عرصہ سے میری آواز بہت زیادہ باریک ہوگئی ہے‘ جس سے مجھے شرم آتی ہے‘ میں چاہتی ہوں کہ میری آوازصحیح ہوجائے۔ اس کیلئے بتائیے میں کیا کروں۔   (ایک بہن‘ فیصل آباد)۔
مشورہ: بعض دفعہ ناک کے غدود بڑھنے سے آواز میں فرق پڑجاتا ہے۔ آپ کسی مقامی ڈاکٹر کو ناک دکھائیے۔ اگر غدود بڑھ گئے ہوں تو نیم کے مٹھی بھر تازہ پتے تین گلاس پانی میں خوب پکائیے جب وہ گلاس پانی رہ جائے تو اتار کر چھان کر رکھ لیجئے۔ چٹکی بھر نمک ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی سے ناک کو غسل دیجئے‘ جیسے وضو میں ناک کے اندر پانی ڈالتے ہیں۔ صبح و شام یہ عمل کیجئے‘ ایک ماہ میں فائدہ ہوجائے گا۔

عورتوں کا پوشیدہ مرض
میری عمر پچیس سال ہے‘ لیکوریا کی شکایت ہے‘ میں کڑھائی بہت کرتی ہوں‘ کہیں اس کی وجہ سے تو یہ تکلیف نہیں؟ (غ‘راولپنڈی)
۔
مشورہ: ٹیلی ویژن زیادہ دیکھنے سے بھی یہ تکلیف ہوتی ہے‘ دوسری بات یہ کہ آپ کڑھائی کرتے وقت اس طرح بیٹھئے کہ کمر پر زور نہ پڑے۔ غلط نشست سے بھی کمر درد ہوتا ہے۔ آپ اپنی غذا میں تازہ پھل‘ سبزی ور دودھ شامل کیجئے۔ ایک دیسی ٹوٹکا ہے جسے دور دراز دیہات کی لڑکیاں بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ بھنڈی 100 گرام دھو کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیجئے پھر آدھ کلو پانی میں ڈال کر بیس منٹ تک پکنے دیجئے۔ چولہے سے اتار کر پانی چھان لیجئے اور اس میں تھوڑی مقدار میں چینی ملائیے۔ دن میں تین بار پانی کے تین حصے کرکے پی لیجئے۔ دو تین ہفتے پی کر بتائیے۔ اسے لیکوریا کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ لیکوریا کے علاوہ یہ کئی نسوانی بیماریوں کا علاج ہے۔میتھی کے بیج کا جوشاندہ بھی مفید ہے‘ اس کی چائے بنا کر پیجئے۔ اس کے علاوہ دو چمچ میتھی کے بیج ایک لیٹر ٹھنڈے پانی میں بھگوئیے۔ ایک گھنٹہ بعد چولہے پر چڑھائیے اور گھڑی دیکھ کر آدھ گھنٹہ پکائیے پھر اسے چھان کر اس پانی سے طہارت کیجئے۔ میتھی کے بیج کی چائے آپ ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چمچہ میتھی ڈال کر بنائیے۔ تین چار جوش آنے پر اسے ڈھک کر دم دیجئے۔ اس میں نمک یا چینی ملا کر پی سکتی ہیں۔ رہی کڑھائی کی بات تو آپ اپنے بیٹھنے کا طریقہ بدلیں۔

لاکٹ اور بے ادبی
میرے پاس ایک لاکٹ ہے جس میں قرآنی آیات کندہ ہیں۔ میں اسے ہر وقت پہنے رہتی ہوں اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ غسل خانہ میں قرآنی آیات کا لاکٹ اتار کر جانا چاہیے کیونکہ اس طرح بے حرمتی ہوتی ہے میں تب سے پریشان ہوں کیونکہ میں نفسیاتی طور پر لاکٹ نہیں اتار سکتی‘ مجھے لگتا ہے کہ اس کے اتارنے سے میں کسی مشکل میں پھنس جاؤں گی۔ مجھے بتائیے کیا کروں؟ (شائستہ‘ لاہور)۔

مشورہ: میں نے بہت سی خواتین کو دیکھا ہے‘ وہ ہاتھ میں ایسی انگوٹھی پہنتی ہیں جس میں اللہ یا قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں۔ اللہ کے نام یا قرآنی آیات والے سونے کے لاکٹ بھی پہنتی ہیں۔ بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ آپ جب غسل خانے میں جائیں تو اتار دیں اگر اتار نہیں سکتیں تو انگوٹھی کو ہتھیلی کی طرف پلٹ دیں۔ اس طرح لاکٹ کو پلٹ کر دوپٹے سے ڈھانک دیں۔ تھوڑی سی احتیاط آپ کو مطمئن کردے گی۔ ضعیف عقیدے کو بدلیے‘ اللہ بہت رحیم ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 218 reviews.