Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

زندگی کےنچوڑ نسخہ جات
(ناصرالامین)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے‘ آپ کا ماہنامہ عبقری مجھے پسند ہے۔ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہے ہیں میں تقریباً سال سے زیادہ عرصہ سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہا ہوں۔ آج سے میں بھی آپ کی ٹیم میں شامل ہورہا ہوں۔ میری زندگی کے نچوڑ نسخہ جات آپ اور اللہ کی مخلوق کیلئے روانہ کرتا رہوں گا۔ اللہ میری اس کاوش کو قبول فرمائے آمین!

برائے پیچش
خونی پیچش‘ آؤں‘ مروڑ حتیٰ کہ خون کسی قسم کا خواہ بواسیر کا یا استحاضہ کا‘ انشاء اللہ پہلی خوراک سے طبیعت میں سکون آنا شروع ہوگا‘ انشاء اللہ ہفتہ دس دنوں میں مکمل افاقہ ہوگا۔
ھوالشافی: ریشہ خطمی پانچ تولہ‘ گل خطمی پانچ تولہ‘ چھلکا اسپغول پانچ تولہ ‘ بارتنگ بریاں دو تولہ‘ زیرہ سفید بریاں دو تولہ‘ حب الاس دو تولہ‘ بیل گری دو تولہ۔           طریقہ تیاری: سب سے پہلے ریشہ خطمی کو پیس لیں‘ یہ جڑیں ہونگی‘ کچھ زیادہ لے لیں‘ اس کا سفوف بنائیں۔ بعد میں تمام چیزوں کو دستہ میں کوٹیں اور مشین میں گرائنڈ کریں۔ یاد رہے اسپغول کا چھلکا نہیں پیسنا‘ اسپغول کے چھلکا کو آخر میں ملائیں۔ دن میں دو سے تین بار خوراک ایک سے دو ماشہ‘ ہمراہ شربت انجبار سے دیں۔

پوشیدہ امراض اور بار بار پیشاب کا علاج
بعض حضرات اور بہنوں کو پیشاب بار بار آتا ہے۔ بستر پر پیشاب کردینا۔ سیلان الرحم (عورتوںکا لیکوریا)۔ جریان منی (مردوں کا جریان)۔ ھوالشافی: ہلیلہ سیاہ بریاں دو تولہ‘ ہلیلہ زرد بریاں دو تولہ‘ کشتہ کوڈی زرد ایک تولہ‘ پھول کتھ ایک تولہ‘ جفت بلوط ایک تولہ‘ کندر ایک تولہ‘ ثعلب مصری ایک تولہ۔ طریقہ تیاری: ہلیلہ سیاہ اور زرد کو گھی یا تیل میں بریاں کریں اور پیس لیں تمام چیزوں کو پیس لیں اور ملالیں۔
طریقہ استعمال: یہ سفوف ایک سے دو ماشہ صبح و شام ہمراہ کالے چنے کے چھلکے کے قہوہ سے دیں۔ انشاء اللہ مذکورہ امراض سے مکمل شفاء ہوگی۔

ڈینگی وائرس سے بچاو
(چوہدری غلام یٰسین قادری)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔ میرے پاس ڈینگی وائر س سے بچاؤ کی درج ذیل نبوی ﷺدعائیں ہیں ‘ جس نے بھی کسی بھی وبائی مرض میں استعمال کیں لاجواب پائیں۔ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ کے طور پر پیش کرتا ہوں:۔

ڈینگی سے پناہ کی دعا
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ ترجمہ: میں ہر طرح کے شیطان اور موذی جانور سے اللہ کے کلمات کی پناہ میں آتا ہوں۔
ڈینگی وائرس سے بچاؤ: اس آیت کو مکان کے اندر یا دروازے پر لگادیں‘ نہایت مفید ہے۔ انشاء اللہ اس مکان میں وباء ہرگز داخل نہ ہوگی۔(سورۂ الانعام آیت 16 تا18) مَنْ یُّصْرَفْ عَنْہُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَہٗ  وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ ﴿۱۶﴾ وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗ اِلَّا ہُوَ  وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﴿۱۷﴾

وَ ہُوَ الْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ  وَ ہُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُ ﴿الانعام۱۸
ڈینگی وائرس بھی اللہ تعالیٰ کے عذاب کی ایک شکل ہے اس کیلئے کثرت سے استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سےا پنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن بھی اس کیلئے مفید ہیں۔

بالوں کی حفاظت
(ش،لاہور)
سردیوں کیلئے تیل: سرسوں کا تیل‘ زیتون کا تیل‘ آملے کا تیل ہم وزن لیں لے کر بالوں میں مساج کریں۔ موسمی اثرات سے بال محفوظ رہیں گے۔
گرمیوں کیلئے تیل: سرسوں کا تیل‘ کدو کا تیل‘ خشخاش کا تیل ہم وزن لے کر مکس کریں اور بالوں میں روزانہ مساج کریں۔ گرمی کے اثرات سے بال محفوظ رہیں گے۔
جب بال بہت گرتے ہوں: سردیوں میں مکھن آدھا کلو‘ بادام کی گریاں ایک پاؤ دونوں کو آگ پر ہلکی آنچ پر رکھیں جب جل جائیں تو چھان کر رکھیں استعمال کے وقت ہلکا گرم کرکے لگائیں۔

تیل لگانے کا طریقہ: انگلیوںکے پور کے ساتھ لگائیں۔ ہفتے میں دو بار لگائیں اور بالوں پر ململ کا کپڑا باندھ لیں۔ چھ سے آٹھ گھنٹے لگائیں۔
بالوں کا ماسک : بالوں پر تیل آٹھ گھنٹے لگانے کے بعد تولیہ گرم پانی میں ڈبو کر نچوڑ کر تین بار بالوں پر بار بار لپیٹیں۔ آدھ گھنٹے بعد بال دھولیں۔
دو منہ والے بالوں کا علاج: دہی آدھ کپ سرسوں کا تیل دو کھانے کے چمچ مکس کرکے بالوں کے سروں پر مکمل دہی لگائیں۔ دو گھنٹے بعد بال دھولیں۔
جب بال روکھے اور خشک ہوجائیں: خشک اور روکھے بالوں پر درج بالا ہیئر ماسک لگائیں۔
خشکی کیلئے: ایک بڑے لیموں کا رس لیں۔ چینی دو کھانے کے چمچ مکس کرکے آدھ گھنٹہ رکھیں۔ اب بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ دو گھنٹے بعد بال دھولیں۔
مہندی سے بال رنگنا: مہندی ایک کپ‘ کافی ایک کھانے کا چمچ‘ چائے کا قہوہ دو کپ‘ دہی دو کھانے کے چمچ۔ سب کو مکس کرکے رکھیں‘ بالوں میں لگائیں‘ تین گھنٹے بعد خالی پانی سے بال دھولیں‘ بال سوکھنے پر تیل لگائیں۔ دو گھنٹے بعد بال شیمپو کرلیں۔ سردیوں میں مہندی میں دو گلاس پانی ڈال کر رات بھر رکھیں صبح یہ پانی چھان کر بالوں میں لگائیں تین گھنٹے بعد سر دھولیں۔

نام محمدﷺ سے شفاء
(محمد ذیشان عارف‘ کلورکوٹ بھکر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ ہم جنوری 2011ء سے عبقری کے قاری ہیں‘ ماشاء اللہ بہت اچھا رسالہ ہے‘ ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے کہ رسالہ کب آئے گا‘ عبقری سے ہم نے بہت سارے فوائد حاصل کیے ہیں اور لوگوں کو بھی بتائے ہیں ان فوائد سے لوگ بھی فیض یاب ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیشہ آپ کو ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور آپ اسی طرح خلق خدا کی خدمت کرتے رہیں۔ (آمین)۔
کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ رات کو اچانک میری آنکھ کھل گئی‘ میں نے محسوس کیا کہ میرا بایاں بازو جسم کا بوجھ پڑنے کی وجہ سے سُن ہوگیا ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اس میں جان بالکل ختم ہوگئی ہے۔ میں پریشانی کی وجہ سے پسینے میں شرابور ہوگیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بات ڈال دی کہ نام محمدﷺ میں شفاء ہے۔ میں نے ایک مرتبہ شہادت کی انگلی سے بازو پر محمد ﷺ لکھا‘ آدھی تکلیف ایک دم غائب ہوگئی‘ دو مرتبہ لکھا تو تقریباً ختم ہوگئی اور تیسری بار لکھا تو اللہ تعالیٰ نے مکمل شفاء دیدی۔

بلڈپریشر اور پیٹ کے تمام امراض سے نجات
(مرزا محمد چراغ مرحوم)
ھوالشافی: لہسن تین عددلیکر ان کو چھیل کر پوتھیاں صاف کرلیں اور ان پوتھیوں کو گھی میں بریاں کرلیں جس طرح دال وغیرہ کو تڑکا لگاتے ہیں‘ یعنی براؤن رنگ کی ہوجائیں تو پوٹھلیوں کو گھی سے علیحدہ کرلیں‘ پلیٹ میں رکھ لیں‘ تین چمچ چائے سفید زیرہ لیکر پتھر کے کونڈے میں ڈال کر زیرہ سفید کو خوب باریک پیس لیں اور اس میں سبز مرچ اگر بڑی ہوں تو تین عدد‘ چھوٹی ہوں تو چھ عدد ڈال کر رگڑیں اور بریاں شدہ پوتھیاں ڈال کر گرم پانی تھوڑا تھوڑا ڈال کر رگڑیں اور نمک حسب منشاء شامل کریں‘ کھانا کھانے کے ساتھ ایک چمچ یہ چٹنی کھائیں۔ فوائد: پیٹ کے تمام امراض‘ گیس‘ پیٹ کی گانٹھ‘ بلڈپریشر اور دل کو بہت مفید ہے ویسے بھی دل تو لہسن پر عاشق ہے۔

ریٹھہ کا تیل بنانے کا آسان طریقہ
ریٹھہ ایک پاؤ لیکر اس کا چھلکا باریک کرکے ایک سیر پانی میں بھگودیں‘ تین چار گھنٹہ بھگو کر ہاتھ سے جھاگ پیدا کریں اور اس جھاگ کو پیالی یا پلیٹ میں جمع کرتے جائیں۔ بس یہ ریٹھہ کا تیل ہے۔ بدن پر مالش کریں‘ جلد کی تمام بیماریوں کیلئے نہایت مفید ہے۔

نکاح کیلئے آزمودہ وظیفہ
(مسعود الرحمٰن غزلانی‘مظفرگڑھ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی نہیں ہورہی تھی‘ کافی محنت اور مشقت کے باوجود جہاں بھی رشتہ جاتا لڑکی والے ٹھکرا دیتے تھے یا لڑکی ہی انکار کردیتی تھی‘ گھر والے بہت پریشان تھے‘ لوگ طعن و تشنیع بہت کرتے تھے‘ اپنے بیگانے سب نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بات میں نےایک دن اپنے استاد محترم کو بتائی‘ استاد محترم نے مجھے ایک وظیفہ بتایا ہر نماز میں پڑھنے کا اور مزید کہا اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ زوجین میں محبت بھی بڑھے گی اور آنے والے حالات اللہ تعالیٰ کی مدد سے کارآمد ثابت ہوں گے۔ میں نے اس وظیفہ کو اللہ کا نام لےکر شروع کردیا تھا۔ الحمدللہ! اللہ کے فضل و کرم سے چند ہی ماہ بعد میرا نکاح ایک ایسی جگہ ہوا ہے کہ اپنے بیگانے سب حیران رہ گئے۔ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ نے ایسا رشتہ عطا کیا ہے الحمدللہ ہر لحاظ سے اچھا ہے‘ مثلاً عالمہ فاضلہ کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وظیفہ درج ذیل ہے:۔رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿فرقان۷۴
یہ وظیفہ ہر نماز کے سنن و فرائض ‘ نوافل و تروں کے بعد آخری تشہد یعنی دعائے رب ا جعلنی۔۔۔ کے بعد پڑھے۔
اس کے بعد جب بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو یہ دعا پڑھے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ اِمْرَأَۃٍ تُشَیَّبُنِیْ قَبْلَ الْمَشِیْبِ(تحفہ دولہا)۔
پھر اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے یہ دعا پڑھتا رہے۔ یَاوَھَّابُ ھَبْ لِیْ زَوْجَۃً صَالِحَۃً۔ (تحفہ دولہا)۔
یا آٹھ رکعات نفل شادی کی نیت سے پڑھ کر گڑ گڑا کر اللہ سے دعا کرے انشاء اللہ کام جلد ہوجائےگا۔ (تحفہ دولہا)۔
چالیس دن تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز باجماعت پڑھے انشاء اللہ چالیس دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔
نوٹ: سب سے پہلے والی دعا کو ساری زندگی کا معمول بنالے انشاء اللہ اس سے بہت ہی زیادہ فوائد ملیں گے۔
بعد کی دو دعاؤں کو نکاح نہ ہونے تک معمول بنائے رکھے۔

میرے آزمائے کچھ ٹوٹکے
(مسز جمشید)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے‘ آپ ایسے درخت ہیں جن کے سائے کے ساتھ ساتھ ہم پھلوں سے بھی فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطافرمائے۔ آپ کا درس پہلی مرتبہ واہ کینٹ میں سنا اور بیعت لی‘ بہت پراثر درس تھا۔ ہم عبقری کے مستقل قاری ہیں اور دعائیں بھی استعمال کرتے ہیں اور اس میں موجود وظیفہ جات کرنے سے ہمارے گھریلو حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔کچھ ٹوٹکے بھجوا رہی ہوں یقیناً ان سے قارئین مستفید ہوں گے۔

معدے کی تیزابیت کیلئے: دودھ کو بغیر شکر کے الائچی ڈال کر ابال لیں اور فریزر میں ٹھنڈا کرکے پی لیں‘ اتنا ٹھنڈا کرلیں کہ برف بننے والا ہو‘ چند دن کرتے رہیں۔
بچوں کی کھانسی اور خراب سینہ: تین راتوں کو سوتے وقت سبز قہوہ میں الائچی‘ ڈوڈا (بہت تھوڑی مقدار میں) اور انار کا خشک چھلکا ابال کر پلائیں۔
پیٹ میں مروڑ‘ نظام ہضم کی خرابی‘ قے: خشک پودینے کو قہوہ میں ابال کر پیے‘ خشک بھی کھاسکتے ہیں‘ اس سے پھولا ہوا پیٹ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 805 reviews.