Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

نومبر کے جوابات

۔1۔بہن آپ یہ ٹوٹکہ آزمائیں امید یہ ہے اللہ آپ کو صحت عطا کرے گا۔تازہ پودینہ لے کر اس کے چند پتے اور دو چٹکی اجوائن ڈیڑھ کپ پانی میں ابالیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور نہار منہ اس جوشاندہ کو پی لیں۔ اگر کڑواہٹ محسوس ہو تو ایک چائے کا چمچ شہد ملالیں۔ دوگھنٹے بعد تک کچھ نہیں کھانا۔انشاء اللہ چند دن مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ آپ صحت یاب ہوجائیں گی۔(رابعہ حیات خان‘ پشاور)۔
۔2۔ آم کے خشک پتے لیکر انہیں جلا کر راکھ کرلیں اور پھر سرسوں کے تیل میں ملا کر بالوں پر لگایا کریں ایک چھٹانک تیل میں دو چمچ یہ پاؤڈر کافی ہے اور کھانے کے طور پر روزانہ ایک عدد مربہ آملہ کھالیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ (عبدالرحمان‘ کوئٹہ)۔
۔الف3۔ یہ وظیفہ بہت آزمایا ہوا ہے سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے پڑھیں۔ اگر زیادہ جلدرزلٹ چاہتے ہیں تو صبح و شام 313 مرتبہ پڑھیں۔(ش،غ)
ب۔ یہ وظیفہ میراآزمایا ہوا ہے‘انشاء اللہ بہت جلد رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔ سورۂ یٰسین کی آیت نمبر 36صبح و شام 101 بار اول و آخر گیارہ بار درود شریف ۔(محمد علی‘ لاہور)
4۔محترم بھائی! آپ روزانہ صبح کم ازکم ایک سے دو کلومیٹر بھاگیں۔شروع شروع میں شاید آپ کے لیے بھاگنا مشکل ہو آہستہ آہستہ اپنے وقت کو بڑھاتے جائیں۔پانچ سے چھ ماہ میں ناصرف آپ کے قد میں فرق محسوس ہوگا بلکہ اور بھی بہت سے جسمانی فوائد حاصل ہوں گے۔(صوفیہ‘ راولپنڈی)
۔ب۔ آپ روزانہ کم از کم پندرہ منٹ آئینے کے سامنے کھڑا ہوکر خود کو دیکھتے ہوئے یہ تصور کریں کہ میرا قد بڑھ رہا ہے اور کل کی بنسبت آج کچھ بہتری ہے۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ایسا کریں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ اپنے آپ میں بہت بہتر تبدیلی محسوس کریں گے۔ (عبدالماجد‘ ملتان)

 دسمبر کے سوالات

۔1۔محترم قارئین السلام علیکم!میری عمر 47 سال ہے‘ عرصہ چار پانچ سال سے مجھے بچہ دانی گرجانے کی شکایت ہوگئی تھی جس کی وجہ سے میرا پیشاب پر بھی کنٹرول کم ہوگیا۔ باتھ روم تک جاتے جاتے قطرے نکل جاتے ہیں‘ بچہ دانی بھی گولے کی طرح باہر نکل آتی ہے‘ہمبستری کے دوران بھی شدید درد ہوتا ہے‘میرے دو بیٹے ہیں دونوں ہی آپریشن سے پیدا ہوئے ہیں۔چھوٹا بیٹا جب سات ماہ کا تھا میں نے Copper T رکھوائی تھی مگر ایک ماہ بعد نکلوا دی جس کے بعد سے یہ مسئلہ شروع ہوا۔ چار پانچ سال سے علاج کروا رہی ہوں مگر فرق نہیں پڑا‘ مہربانی فرما کر مجھے کوئی نسخہ یا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتادیں بہت شکرگزار ہوں گی۔ (ع،ع)۔
۔2۔قارئین اکرام! بند جوتے پہننے سے میرے پاؤں اور جرابیں بھیگ جاتی ہیں اور اتنی سخت ناگوار‘ ناقابل برداشت بدبو آتی ہے کہ میں بتا نہیں سکتا‘ خصوصاً محفل میں تو بہت شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے‘ روزانہ پاؤں خوشبو والے صابن سے دھو کر جرابیں دھو کر پر پہنتا ہوں لیکن کچھ فرق نہیں پڑا۔ (شہزاد احمد‘ لاہور)۔
۔3۔محترم قارئین السلام علیکم! میرے ساتھ بہت عجیب مسئلہ ہے کہ میں جب بھی اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہوں تو میرے سامنے کوئی نہ کوئی شکل آجاتی ہے‘ نماز بھی صحیح طرح ادا نہیں کرسکتا‘ پہلے تو میں نے کوئی توجہ نہیں دی مگر رفتہ رفتہ یہ مرض بڑھتا گیا اور اب شیطان مردود مجھے طرح طرح وسوسے دیتا ہے کہ نعوذباللہ یہ تیرا رب ہے‘ اور یہ اللہ ہے‘ نعوذباللہ اور کبھی دوسری شکل آجاتی ہے اور اب تو خواب میں بھی یہ شکلیں نظر آرہی ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں براہ کرم کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں اور میری جان ان وساوس سے چھڑائیں۔ (پوشیدہ)۔
۔4۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا ایک مسئلہ ہے اگر حل فرمادیں تو بے حد ممنون ہوں گا۔ میرے چہرے پر ڈاڑھی نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ مونچھیں مکمل ہیں‘ مجھے ڈاڑھی کا شوق ہے برائے مہربانی کوئی نسخہ تجویز فرمادیں۔ (محمد اسماعیل اکبر‘ مظفرگڑھ)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 778 reviews.