Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی کی دعا قبول اور جلد رشتہ طے! شاندار عمل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

اگر کسی لڑکے یا لڑکی شادی نہ ہوتی ہو اور عمر میں زیادتی ہورہی ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو گیارہ دن تک 5500 مرتبہ روزانہ پڑھے اور اس کے بعد اللہ کے حضور اپنی شادی کے لیے دعا کرے انشاء اللہ قبول ہوگی اور جلد رشتہ طے پاجائے گا۔
محمد رمضان‘ شیخوپورہ

اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی دعاؤں کو سنتا ہے اور قبول فرماتا ہے اس لیے اسے مجیب کہا جاتا ہے کیونکہ وہ ہر سائل کے سوال کا جواب دیتا ہےاور ہر پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا خود ارشاد ہے کہ وہ کون ہے جو پکارنے والے کی اضطرابی پکار کو قبول فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ مظلوموں کی پکار کو سن کران کے ظلم کا تدارک کرتا ہے۔ اللہ مجیب ہے کہ وہ دکھیوں کی صدا کو سن کر ان کے دکھ کا ازالہ کرتا ہے۔ اللہ مجیب ہے کہ جب کوئی پریشان حال اسے مدد کیلئے بلاتا ہے تو وہ اس کی مدد فرماتا ہے۔ اللہ مجیب ہے کہ وہ اپنے ولیوں کو اپنا بنا کر ان کی ہر صدا پرلطف و کرم کا اظہار فرماتا ہے۔ اللہ مجیب ہے کہ وہ اپنے فقیروں کے اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھتا ہے۔ اللہ مجیب ہے کہ وہ اس کی بھی سنتا ہے کہ جو اسے مانتا ہے اور اس کی بھی سنتا ہے جو اسے نہیں مانتا۔ اس لیے میرے دوست! پہلے اسے مجیب کہہ کر پکار پھراس کے حضور اپنے دل کی التجا کر انشاء اللہ ضرور قبول ہوگی۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد پچپن ہیں اور فوائد حسب ذیل ہیں:۔
شادی کی دعا قبول ہو
اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو اور عمر میں زیادتی ہورہی ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو گیارہ دن تک 5500 مرتبہ روزانہ پڑھے اور اس کے بعد اللہ کے حضور اپنی شادی کے لیے دعا کرے انشاء اللہ قبول ہوگی اور جلد رشتہ طے پاجائے گا۔
ہرجائز دعا قبول
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی ہر جائز دعا قبول ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو 220 مرتبہ روزانہ سوتے وقت پڑھنے کا معمول بنالے‘ انشاء اللہ اس کی ہر جائز دعا قبول ہوگی۔ ایک عامل کا قول ہے کہ اگرکوئی شخص اس نام کوجمعہ کے دن ایک سو مرتبہ لکھ کر تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھے تو جو دعا کرے گا اللہ قبول کرے گا اور جو بات کسی سے کہے گا‘ وہی منظور ہوگی۔ ایک بزرگ کا قول ہے کہ دعا کے آغاز میں اس اسم کو گیارہ مرتبہ پڑھیں اس کے بعد جو دعا مانگنی ہو مانگیں۔ آخر میں پھر گیارہ مرتبہ یہی اسم پڑھیں۔ انشاء اللہ دعا قبول ہوگی۔
قید سے رہائی کا عمل
اگر کوئی ناجائز طور پر اپنے بال بچوں سے جدا ہوکر قید میں مبتلا ہوگیا ہو یا کسی کا پتہ نہ چلتاہو تو چند آدمی اکٹھے ہوں اور گن کر اس اسم کو سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں‘ پڑھائی مکمل ہونے پر تمام پڑھنے والے سر سجدے میں رکھ کر قیدی کی قید سے رہائی کیلئے دعا کریں۔ اس طرح سات دن تک یہی عمل کریں۔ انشاء اللہ قید سے خلاصی ہوگی اور قیدی بحفاظت اپنے بال بچوں میں آجائے گا۔
ناراض بیوی کو واپس لانے کا عمل
اگر کسی شخص کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تو خاوند کو چاہیے کہ اس اسم کوگیارہ ہزار مرتبہ پڑھے اور پڑھنے کے بعد پانی پر پھونک لگا کر پانی کو اس طرف منہ کرکے پاکیزہ جگہ پر پھینکے جس طرف وہ رہتی ہو۔ اس طرح گیارہ روز کرے۔ انشاء اللہ بیوی واپس آنے کے فوراً آثار پیدا ہوکر وہ اپنے گھر میں آکر آباد ہوجائے گی۔
مرشد کامل ملنے کا عمل
جس شخص کو مرشد کامل نہ ملتا ہو یا کوئی عارف کامل کسی کو مرید بنانا قبول نہ کرتا ہو تو اس اسم کو دس دن تک بعد نماز مغرب 12500مرتبہ روزانہ پڑھیں۔ انشاء اللہ حسب خواہش اللہ کابندہ مل جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 761 reviews.