محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میں موجود مراقبہ مسلسل چار سال سے کررہی ہوں۔ اس دوران مجھے بہت سے بزرگوں کی اور مبارک جگہوں کی زیارتیں ہوئیں۔ ابھی پچھلے مہینے کی بات ہے کہ میں عشاء کے بعد مراقبہ کرنے بیٹھی‘ کچھ دیر بعد یوں لگا جیسے ہلکے پیلے رنگ کی روشنی آسمان سے نیچے اتر رہی ہے اور سیدھے میرے سر پر پڑھ رہی ہے اور اس روشنی سے میرا وجود سارے کا سارا بھر گیا ہے اور میرا دل اللہ اللہ کررہا ہے اور وہ روشنی مجھے اپنے ساتھ اوپر آسمان کی طرف اٹھا رہی ہے اور آہستہ آہستہ میں آسمانوں کی حدود تک پہنچ گئی ہوں اور آسمان سے ایک دروازہ کھلتا ہے اور میں اندر داخل ہوجاتی ہوں‘ جیسے ہی میں اندر داخل ہوتی ہوں میرا دنیاوی لباس جو میں نے پہنا ہوتا ہے وہ ختم ہوجاتا ہے اور میں نے خود کو نئے لباس میں پایا ہے۔دیکھتی ہوں کہ میرے بائیں جانب سے چند لڑکیاں آرہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں بڑے بڑے تھال ہیں ان پر کچھ سامان سا پڑا ہوا ہے۔ کپڑے اور زیورات ہیں اور وہ مجھے پہنائے گئے اس کے بعد دیکھا کہ بائیں جانب سے ایک تخت لایا گیا وہ بہت ہی عمدہ اور حسین و جمیل جسم کا ہے۔ غالباً شیشے جیسا ہے‘ اس پر بٹھایا گیا ہے اور میرے بیٹھنے کے بعد اس تخت کو اتار کر آگے لے گئیں ہیں‘ میں نے رکنا چاہا ہے تو وہ رک گئیں ہیں اور میںے نیچے پاؤں لگائے ہیں اور کھڑی ہوگئی ہوں اور خود کو دیکھ رہی ہوں اور دیکھ کرحیران ہوں کہ یہ کونسی (ا) ہے‘ میراہ چہرہ ہی اور ہوگیا ہے‘ سرخ و سفید رنگ‘ گلابی سا چہرہ‘ لمبی اورنیلی سی لگ رہی ہوں۔پھر مجھے کچھ یاد نہیں اور میں نیند کی آغوش میں چلی گئی۔ (ا،ر)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں