اگر کسی شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور مرد میں کمی کے اولاد سے محرومی ہے اور حمل قائم نہیں ہوتا۔ اس کیلئے معجون سفرجل تین بوتل لے کر سب معجون ایک برتن میں کرلیں اور اول گیارہ بار درودشریف اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھیں۔
دماغ اور دل کی کمزوری کیلئے
اگر کسی شخص کا دماغ کمزورہو اور دل میں بھی دھڑکن تیزہوتی ہو اور دل زور زور سے اچھلتا ہو تو اس کیلئے ایک پاؤ خالص بادام کا تیل (روغن بادام) لے لیں (اگر بادام خرید کر لکڑی کے کولہو والے سے اپنے سامنے بیٹھ کر نکلوائیں تویہ خالص اور اصلی ہوگی‘ ورنہ مجبوری میں بازار سے خرید لیں) اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اس کے بعد درمیان میں دو ہزار تین سو(2300)بار یَاسَلَامُ پڑھ کر روغن بادام پر دم کردیں اور رات کو سوتے وقت نیم گرم (تھوڑا گرم) دودھ ایک کپ لے کر اس میں آدھا (چائے والا) چمچ روغن بادام ملا کر مریض کو پلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بارہ بیس دن کے اندر اندر مریض تندرستی اور صحت محسوس کرتے گا۔ یہ عمل تین ماہ جاری رکھیںتاکہ مکمل فائدہ ہو۔ جب روغن بادام ختم ہوجائے دوسرا خرید کر یا نکلوا کر یہی عمل پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں۔
بے اولاد کے اولاد ہونا
اگر کسی شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور مرد میں کمی سے اولاد سے محرومی ہے اور حمل قائم نہیں ہوتا۔ اس کیلئے معجون سفرجل تین بوتل لے کر سب معجون ایک برتن میں کرلیں اور اول گیارہ بار درودشریف اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھیں۔ درمیان میں گیارہ ہزار بار یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھ کر معجون پر دم کریں اور چھوٹے بیر کے برابر مقدار میں یہ معجون سوتے وقت ایک کپ گرم دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی‘ عمل شرط ہے۔
اولاد ہونے کیلئے عمل
جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور جسمانی کمزوری بھی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ اولاد ہوگی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ایک پاؤ گائے کا دودھ لے کر اس کو گرم کرلیں اور ایک اُبال آنے کے بعد برتن چولہے سے اُتار کر دودھ کو ٹھنڈا کرلیں اور اول گیارہ بار درود شریف اور آخر میں بھی گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں ایک سو چالیس بار یہ کلمات پڑھ کردودھ پر دم کردیں۔ اور دودھ پی لیں۔ یہ عمل روزانہ باوضو کریں اور دو ماہ تک برابر یہ عمل کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ۔
بیمار کی صحت یابی کیلئے
اگر کوئی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگیا ہو اور علاج مشکل ہو رہا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ وہ عمل یہ ہے:۔
اول ایک سو بار درود شریف اس کے بعد ایک سو بار سورۂ فاتحہ آمین کے ساتھ پڑھیں اور آخر میں سورۂ توبہ کی آخری آیتیں ایک سو بار درودشریف پڑھ کر آب زمزم پر دم کردیں (اگر آبِ زمزم نہ ملے تو سات کنویں (نہر‘ دریا یا چشمے یا جھیل کا پانی لے لیں یا بارش کا پانی لے لیں) اور یہ دم کیا ہوا پانی مریض کو دن میں پانچ مرتبہ پلائیں اور پلانے سے پہلے مریض کو وضو ضرور کرائیں۔ بغیر وضو کے مریض پانی نہ پیئے۔ پانی پینے کے اوقات یہ ہیں:۔
صبح نماز فجر کے بعد۔ بعد نماز ظہر۔ بعدنماز عصر۔ بعد نماز مغرب۔ بعد نماز عشاء اکیس روز تک یہ عمل کرکے پانی پر دم کرکے مریض کو پانچ وقت پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگااور مریض صحت یاب ہوگا۔ سورۂ توبہ کی آخری آیات یہ ہیں:۔لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ﴿۱۲۸﴾ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾۔
دفع مرض کیلئے
اگر کوئی سخت بیمار ہو اور اس کی بیماری نہ جاتی ہو تو اس بیماری کے دفعیہ کیلئے اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں یہ دعا گیارہ مرتبہ پڑھ کر مریض کے پورے جسم پر دم کرے اورمریض کے دونوں ہاتھوں پر دم کردے وہ دونوں ہاتھ اپنے پورے بدن پر مل لے۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح بعد نماز فجر باوضو کرے اور یہی عمل شام کو بعد نماز مغرب باوضو کرے‘ چالیس دن تک پابندی کے ساتھ بلاناغہ یہ عمل کرتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے موذی اور تکلیف دینے والے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْ ءٍ یُؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ عَیْنٍ حَاسِدٍ، اَللہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ
اگر یہی دعا باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے ہرن کی جھلی پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے تو انشاء اللہ ہرقسم کے مرض اور نظربد سے حفاظت ہوجائے گی اسی طرح اگر اس دعا کو باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے ہرن کی جھلی (کھال) پر لکھ کر موم جامہ کرکے حاملہ عورت کے گلے میں باندھ دے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کا حمل گرنے سے محفوظ ہوجائے گا اور بچہ صحیح و سالم پیدا ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں