محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ سے ملاقات میں آپ نےمجھے درس میں شرکت کرنے کا کہا تھا جس کے بعد سے درس میں مسلسل حاضری ہورہی ہے‘ محترم حکیم صاحب! درس نے تو میری حالت ہی بدل ڈالی ہے‘ پہلے ہروقت بُرے خیالات گھیرے رہتے تھے‘ کوئی بُرا کام کرتا تو ساتھ توبہ کرلیتا‘ ایک عجیب سی اچھائی اور برائی کے درمیان حالت تھی۔مگر جب سے درس میں آنا شروع ہوا ہوں‘رزق کے خزانے کھل گئے ہیں‘ جس دن استغفار کی تسبیح پڑھ لوں کام اور تیز ہوجاتا ہے‘ فرق صاف محسوس ہوتا ہے۔ طبیعت بُرے کاموں سے اچاٹ ہوگئی ہے‘ دل ذکر و نماز میں لگنا شروع ہوگیا ہے۔ اب تو دفتر میں بھی کمپیوٹر پر درس سنتا ہوں۔ (محمد ابراہیم)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں