کا یا کلپ گو لیا ں
2 حصے گڑ میں ایک حصہ ہریڑ کا سفوف ملا کر خو ب اچھی طر ح کو ٹ پیس کر ایک جا ن کر کے بڑے بیر کے برا بر گولیاں بنا کر شیشے کے جا ر میں محفو ظ کر لیں اور ایک ایک گولی صبح و شام سر دی ، بر سات میں استعمال کرکے کھوئی صحت دو بار ہ حاصل کریں ۔ نزلہ ، زکام ، کھا نسی، دمہ ، دماغی کمزوری ، جسمانی تھکا وٹ اور ان گو لیوں کے استعمال سے حیض کی زیا دتی ، ہر قسم کی بو اسیر ، قبض، درد شکم ، باﺅ گولہ ، بدہضمی ، سیلا ن الرحم اور سل و دق وغیرہ ہر قسم کے امراض دور ہو تے ہیں ۔ اس کا استعمال آنیوالی بیماریو ں سے محفوظ رکھنے کا ضامن ہے ۔
بواسیر اورذیا بیطس
ہریڑ کا سفوف ، آم کے خشک پتو ں کا سفوف ، جامن کے پتو ں کا سفوف ہم وزن کو ٹ چھا ن کر ایک کشا دہ منہ کی شیشی میں بھر کر رکھ لیں ۔ اس سفو ف کا ایک چمچ چھوٹا صبح و شام ہمرا ہ دودھ کے استعمال کریں خد اکے فضل سے ہر قسم کی بو اسیر اور ذیابیطس سے چند دنو ں میںشفا یا ب ہو جائیں گے ۔
ذیا بیطس کا علا ج
آم کے سوکھے ہوئے پتے اورہم وزن ہریڑکو کو ٹ پیس کر سفوف بنا لیں ۔ صبح و شام چھوٹا چمچ سفوف ہمراہ پانی کے استعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ چند ہفتو ں میں پیشا ب میں شکر آنا ختم ہو جائے گی ۔ میٹھے سے پرہیز ضروری ہے ۔
سڈول جسم اور پر کشش چہرہ
ہریڑ ایک حصہ منقہ دو حصہ ملا کر جا رمیں محفوظ کر لیں ۔ ہریڑ ایک حصہ ، گڑ دو حصہ ملا کر گولیاں بنا لیں ۔ ہریڑ ایک حصہ اور شہد دو حصہ ملا کر معجون بوتل میں رکھیں ۔ یہ تین نسخے بے حد مفید ، صحت بخش ، حسن افزا، ہر طر ح کی کمز وری ، خون کی کمی ، اعصابی کمزوری ،بہت کم مدت میں دور کرکے استعمال کرنے والے کولطف زندگی سے مالا مال کرنے کے لیے کا فی ہیں ۔
شدید قبض
ہریڑ 6 عدد، دا ر چینی ایک چٹکی ، د و چھٹانک پا نیمیں آگ پر دس منٹ تک حرارت دینے کے بعد یہ پانی چھان کر پینے سے دست ہونے لگتے ہیں ۔ کیسی ہی شدید قبض ہو کھل کرپاخانہ آجاتاہے ۔
ہریڑ سے خوبصور تی پائیے
ایک محترمہ اکثر و بیشتر میرے پا س آتی ہیں ۔ ایک رو ز کہنے لگی کیا خوبصورتی پانے کا بھی کوئی گُرہے ؟ میں نے جواب دیا کیا چہرے کا رنگ نکھا رنا ہے ؟ رنگ گورا کر نا ہے ؟ چمک دمک پیدا کرنی ہے ۔ کہنے لگی یہ داغ دھبے جو اکثر چہرے پر سائے کی طر ح نما یا ں ہیں ۔ سر کے با ل اتر تے رہتے ہیں ۔کیا اس کا بھی کوئی حل ہے؟ میں نے کہا جی ہاں آپ کے سرخی ، پا ﺅ ڈر ، نیل پا لش اور کریم سب سے بہتر قدرتی خوبصور تی کا را ز میرے پا س ہے۔ صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے اس کے بعد کسی میک ا پ کی ضرورت با قی نہیں رہتی ۔ بڑی بے چینی سے کہنے لگی تو خدارا جلدی سے بتائیں ۔ عرض کیا یہ ایسا نہیں کہ میں نے آپکو بتا یا اور آپ کا چہرہ چاند سا روشن ہو گیا بلکہ تھوڑا بہت وقت لگے گا تب جا کے چاند سا چہرہ بادل سے نکل کر چمکے گا ۔
نسخہ
ہریڑ کھائیں اورزیتون کا تیل پئیں ۔ زیتوں اور ہریڑ کاتیل ملا کر چہرے ، ہا تھو ں اور با زﺅ ں پر روزانہ رات کو سوتے وقت ملیں اور بالو ں میں تیل ڈال کر بالوں کی جڑوں میں انگلیو ں سے خوب ملیں تا کہ تیل سر میں اچھی طر ح جذب ہو جائے ۔ ان شا ءاللہ چند ہفتو ں میں صحت مند ، سر خ و سفید خوبصور ت بلکہ حسن کا مجسمہ ہو جائیں گے ۔ زیتو ن اور ہریڑ کا تیل دھو پ اور خشک ہو اﺅ ں کے اثر سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے ۔ چند ہفتے عمل کریں ، واقعی آپ چو دھویںکا چاند نظرآنے لگیں گے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 462
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں