حکیم صاحب اس رسالہ میں دئیے گئے آپ کے وظائف وغیرہ پڑھ کر میں نے عمل کیا تو مجھے حقیقت میں روحانی سکون ملا
عبقری نے کیا دیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ ماہنامہ عبقری کا 2010ء سے قاری ہوں‘ اچھا بلکہ بہت اچھا رسالہ ہے۔ دینی‘ دنیاوی‘ طبی‘ صحت اور تندرستی کے تمام لحاظ سے اچھا ہے‘ لوگوں کے مسائل اور ان کے حل‘ لوگوں کی بیماریاں اور ان کا علاج‘ لوگوں کی پریشانیاں اور آسان وظائف۔ ماشاء اللہ حکیم صاحب لوگوں کے مسائل ایسے حل ہوتے دیکھے کہ جیسے کبھی تھے ہی نہیں اور وہ آپ کو بہت دعائیں دیتے ہیں۔ میں بھی دعا کرتا ہوں اللہ رب العزت اور زیادہ نیکی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عبقری کو دن دگنی چار چگنی ترقی عطا فرمائے۔(فیصل‘ شورکوٹ)
عبقری نے مسائل حل کردئیے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض گزار ہوں کہ میں 6 ماہ سے آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں جس کی بدولت مجھے کافی روحانی سکون اور فیض ملتا ہے۔ حکیم صاحب اس رسالہ میں دئیے گئے آپ کے وظائف وغیرہ پڑھ کر میں نے عمل کیا تو مجھے حقیقت میں روحانی سکون ملا‘ حالانکہ اس سے پہلے میری زندگی میں بہت پریشانیاں تھی اور میں ہروقت پریشان رہتا تھا لیکن سے ماہنامہ عبقری سے دوستی ہوئی ہے اور اس میں موجود وظائف میں کرتا ہوں تو میری بہت سی مشکلیں حل ہوجاتی ہیں۔ میں نے عبقری میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت سے لوگوں کو بتائے جس سے بہت سوں کی مشکلات اور بیماریاں دور ہوئیں۔(محمدکاشف شہزاد‘ ملتان)
عبقری نے موٹاپا کم کردیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں دن بدن موٹی ہوتی جارہی تھی‘ وزن ساٹھ کلو ہوگیا‘ پیٹ بھی بہت زیادہ نکل آیا‘ بازو بھی موٹے ہوگئے‘ میں نے بہت ٹوٹکے آزمائے لیکن اثر نہیں ہوتا تھا۔ پھر ہمارے گھر میں ماہنامہ عبقری میرے بھائی نے لانا شروع کردیا‘ میں نے اس میں موجود ٹوٹکے آزمانے شروع کیے تو میرا وزن ناصرف کنٹرول ہوگیا بلکہ آہستہ آہستہ کم بھی ہونا شروع ہوگیا ہے۔(پ‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں