شیخ فخرالدین خوارزمی رحمۃ اللہ علیہ نے ۶۷۰ ھ میں حرم مکہ میں فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے اس کے حال کے موافق اپنا اسم بتلایا وہی اس کے لیے اسم اعظم ہے جیسے کہ ارحم الراحمین حضرت ایوب علیہ السلام کے واسطے مخصوص تھا جو ان کی اس دعا میں مذکور ہے
یہ عمل شیخ ابو محمد مرجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو نبی کریم ﷺ نے خواب میں تلقین فرمایا تھا۔ عملیات کی اکثر کتابوں میں یہ عمل موجود ہے۔ میرے معمولات میںرہا ہے۔ عمل حد درجہ مؤثر ہے کئی واقعات ہیں ‘ صرف ایک واقعہ حاضر خدمت ہے۔ میرے ایک دوست جو افغانی ہیں۔ ایک دفعہ مجھے کہنے لگے کہ میرے گھر والے دو سال سے میرے رشتے کیلئے کوششیں کررہے ہیں لیکن کسی بھی طرح بات نہیں بن رہی حالانکہ افغانستان میں کچھ لوگ پیسے دے کر رشتہ کرتے ہیں بندہ نے جب اس کو چیک کیا تو ان پر بندش لگی ہوئی تھی۔ ان کو بتایا کہ بھئی آپ کا مسئلہ تو یہ ہے‘ یہی عمل تیار کرکے دیا‘ ایک ہفتہ بعد جب دوبارہ چیک کیا تو بفضل تعالیٰ بندش کے اثرات ختم تھے۔ ایک جگہ ان کے رشتے کی بات چل رہی تھی اسی جگہ رشتہ ہوگیا۔ اب ماشاء اللہ تین بچوں کے باپ ہیں۔ عمل یہ ہے:۔
سورۂ توبہ کی آخری دو آیات۔بنی اسرائیل آیت نمبر 82۔ سورۂ حشر آیت 21 تا 24۔ سورۂ فلق و ناس مکمل اور یہ دعا
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْمُحْیٖ وَاَنْتَ الْمُمِیْتُ وَاَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنْتَ الْبَارِیُٔ وَاَنْتَ اللہُ فِیْ اَلَمْ نَخْلُقُّکُمْ مِنْ مَّاءٍ مَّھِیْنٍ فَجَعَلْنٰہٗ فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَسْمَآءِکَ الْحُسْنٰی وَصِفَاتِکَ الْعُلْیَا یَا مَنْ بِیَدِہٖ الْاِبْتِلَاءُ وَالْمُعَافَاتُ وَالشِّفَاءُ وَالدَّوَاءُ بِمُعْجِزَاتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ وَبَرَکَاتِ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ وَحُرْمَۃِ کَلِمَتِکَ عَیْسٰی عَلِیْہِمُ السَّلَامُ اَللّٰھُمَّ اشْفِہٖ۔
کونسا اسم اعظم ہے:۔شیخ فخرالدین خوارزمی رحمۃ اللہ علیہ نے ۶۷۰ ھ میں حرم مکہ میں فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے اس کے حال کے موافق اپنا اسم بتلایا وہی اس کے لیے اسم اعظم ہے جیسے کہ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ حضرت ایوب علیہ السلام کے واسطے مخصوص تھا جو ان کی اس دعا میں مذکور ہے۔ رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ اور اَلْوَہَّابُ حضرت سلیمان علیہ السلام کیلئے جب انہوں نے یہ دعا کی رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَہَبْ لِیْ مُلْکًا لَّا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ(ص35)اور خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ حضرت زکریا علیہ السلام کیلئے اس دعا میں رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ (الانبیا 89) چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعائیں قبول کیں۔ حضرت ایوب علیہ السلام کو بیماری سے صحت ہوئی‘ حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک عنایت ہوا اور حضرت زکریا علیہ السلام کو حضرت یحییٰ علیہ السلام کی خوشخبری ملی۔ جو شخص اسماء الحسنیٰ میں اپنی حاجت کے مطابق جس اسم کے ساتھ دعا مانگے گا انشاء اللہ قبول ہوگی۔
دانت درد کا مجرب عمل: درج ذیل عمل عبقری اکتوبر 2008ء میں ہے جب سے عمل پڑھا اس دن سے میرے عمل میں ہے۔ دانت درد کیلئے حد درجہ مؤثر ہے۔ آپ بھی ضرور آزمائیں۔ عمل یہ ہے:۔
ج |
ب | ا |
و | ھ | د |
ظ | ح | ر |
یہ نقش کسی کاپی پر بنا کر مریض کو کہیں کہ ایک بار تھوک لیں اور سیدھے ہاتھ کی انگشت شہادت درد
والے دانت پر رکھے اور قلم کی نوک الف پر رکھ کر مکمل سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر دانت پر پھونک مارے پھر قلم کی نوک ب پر رکھ کر دو مرتبہ سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر پھونکے‘ اسی طرح ج پر قلم رکھ کر تین مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرے۔ اس کے بعد مریض کو تھوکنے کا کہیں۔ انشاء اللہ درد ختم ہوچکا ہوگا۔ اگر کوئی کمی ہو تو اگلے حروف پر بھی پہلے والے طریقے کے مطابق عمل کریں۔ ورد کے وقت درد کا ہونا لازمی ہے۔ آرام کی حالت میں دم نہ کرے۔ نوٹ: عامل اس کا صدقہ ضرور دے ورنہ اس کے اپنے دانت خراب ہوجائیں گے۔ صدقہ زیادہ نہ ہو صرف پانچ یا دس روپے ہوں خواہ وہ مسجد میں دے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں