Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں كا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

پانچ سال سے بیٹا بیمار

دو سال کی عمر میں بیٹے کو نمونیے کا ہلکاسا اثر ہوا‘ معالجین کا کہنا تھا کہ بچے کے پھیپھڑے کمزور ہیں‘ بڑا ہوگا تو صورتحال ٹھیک ہوجائے گی اب اس کی عمر سات برس ہے لیکن سانس کی ہلکی تکلیف کبھی کبھی ہوجاتی ہے کئی طرح کا علاج کراتی رہی ہوں‘  پڑھنے لکھنے میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔ (مسز عثمان‘ سکھر)
جواب: رات کو جب بچہ گہری نیند سوجائے تو سورۂ مریم کی پہلی آیت واضح طور پر مناسب بلند آواز سے ایک بار پڑھ دیں۔ علاوہ ازیں صبح و شام پانی پر سورۂ فاتحہ دم کرکے پلائیں‘ رات کو کسی بھی وقت سورۂ فاتحہ ایک بار پڑھ کر سیدھے ہاتھ پر دم کرکے ہاتھ پشت پر پھیپھڑوں کے مقام پر پھیردیا کریں۔ یہ عمل تین بار دہرائیں‘ انشاء اللہ مکمل صحت یابی حاصل ہوگی اور ذہنی یکسوئی اور حصول علم میں دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگا۔

گھریلو سکون غارت

گھریلو پریشانیوں نے اس قدر پریشان کیا ہوا ہے کہ گھر سے بھاگ جانے کو جی کرتا ہے‘ گھریلو حالات انتہائی کشیدہ ہیں‘ والد صاحب ہروقت لڑتے‘ جھگڑے رہتے ہیں‘ بے حد شکی مزاج ہیں‘ ان کا سلوک والدہ اور ہم بہنوں سے انتہائی بُرا ہے‘ بُرا بھلا کہتے ہیں اور بددعائیں دیتے ہیں‘ بھائیوں کا کردار بھی والد کی طرح ہوتا جارہا ہے‘ والدہ خواب میں اکثر سانپ دیکھتی ہیں جو کاٹ کر گوشت کا ٹکڑا جسم سےنکال لیتا ہے‘ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جادو سحر کی طرف اشارہ ہے‘ گھر کا سکون غارت ہوگیا ہے۔ (ع۔ش)
جواب: آپ کی والدہ اور آپ روزانہ رات کو اول و آخر ایک ایک بار درودشریف کے ساتھ ایک سو بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کے حالات پر اپنی نظر رحمت فرمائیں‘ اس وظیفے پر کم از کم نوے دنوں تک عمل کیا جائے‘ انشاء اللہ تمام مسائل و مشکلات کا کوئی نہ کوئی حل یا ا سے نکلنے کا راستہ اللہ کی طرف سے واضح ہوجائے گا۔

ذہنی مریضہ۔۔۔؟

میں شدید ذہنی اذیت میں گرفتار ہوں‘ بچپن سے والدہ کے غیرمنصفانہ اور سخت گیرروئیے کا شکار ہوں‘ جوں جوں بڑی ہوتی گئی‘ ذہنی الجھنیں بھی بڑھتی گئیں‘ لوگوں کا سامنا کرنے سے گریز کرنے لگی‘ میری بڑی بہن میرا بہت مذاق اڑاتی تھیں‘ میں احساس کمتری کا شکار ہوگئی‘ تنہا رہنے لگی اور اعتماد ختم ہوگیاوالدہ نے مجھے نفسیاتی مریض قرار دیدیا‘ مجھے ہر اس بات سے روکنے لگیں جس میں میرا فائدہ ہو‘ لوگوں نے ہر طرح میرے ذہن میں یہ خیال بٹھانے کی کوشش کی کہ میں ذہنی مریضہ ہوں‘ میرا جی چاہتا ہے کہ خوب چیخ کر روؤں لیکن ایسا کروں گی تو لوگوںکی باتیں سچ دکھائی دیں گی۔ (پوشیدہ)
جواب: اسم ذات اللہ خوشخط لکھوا کر اپنے کمرے میں آویزاں کرلیں‘ نماز فجر کے بعد پوری توجہ سے دس منٹ اس اسم کو دیکھتے ہوئے دل ہی دل میں اس کا ورد بھی کرتی رہیں پھر چلتے پھرتے پوری توجہ سے دس منٹ تک اسے مزید پڑھیں۔ رات سونے سےپہلے بھی دس منٹ تک اسم ذات دیکھ کر دل ہی دل میں پڑھیں اور سوجائیں۔ انشاء اللہ آپ کے اندر تبدیلی واقع ہوگی اور یہ تبدیلی ماحول پر بھی اثرانداز ہوگی۔

سر میں دھماکہ

آج سے نوسال قبل رات کو سوتے میں محسوس ہوا کہ سر میں دھماکہ ہوا ہے اور پیٹ میں غبار سا اٹھتا ہوا محسوس ہوا‘ میری آنکھ کھل گئی اور دل کی دھڑکنیں بڑھ گئیں‘ شدید گھبراہٹ اور خوف طاری ہوگیا اور یوں لگا کہ میں مرنے والا ہوں اس کے بعد سے ذہنی حالت عجیب سی ہوگئی ذہن پر کنٹرول ختم ہوگیا ہے بلکہ یوں لگتا ہے کہ ذہن مجھے کنٹرول کررہا ہے‘ معمولات زندگی خواب کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے سر ہلنے لگتا ہے‘ نیند غائب ہوگئی ہے‘ بھوک اڑ گئی ہے۔ ذہن و جسم کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور کبھی جسم کو غائب محسوس کرتاہوں‘ تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں منجمد ہوگئی ہیں۔ (شہباز‘مری)
جواب: کسی اچھے معالج کو اپنی جسمانی اور طبعی کیفیات بتا کر اس کے بتائے ہوئے علاج و پرہیز پر عمل کریں اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل کریں کہ ایک کاغذ پر اوپربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور نیچے ایک دائرہ بنا کر اس کے اندر ایک گہرا نقطہ بنادیں‘ اس نقش کو رات سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس منٹ تک پوری توجہ سے دیکھا کریں‘ نماز فجر کے بعد دس پندرہ منٹ خالی الذہن ہوکر چلتے پھرتے اللہ اللہ کا ذکر دل ہی دل میں کیا کریں‘ غذا میں زیادہ چکنائی اور نمک کے استعمال سے پرہیز کریں۔

ہوش و حواس کھوبیٹھی

میں کسی کو پسند کرتی تھی اور شادی کے خواہشمند تھی لیکن گھر والے اس بات پر راضی نہیں تھے‘ اختلافات کی وجہ سے میرا ذہنی سکون غارت ہوگیا‘ کسی کام میں جی نہیں لگتا‘ کسی سے میں بات نہیں کرتی‘ یوں لگتا ہے کہ میں اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہوں‘ میں چاہتی ہوں کہ میرے ذہن سے اس لڑکے کا خیال نکل جائے اور گھر والوں کی ناراضگی ختم ہوجائے‘ میں نوکری کرنا چاہتی ہوں لیکن گھر والے راضی نہیں۔ (سائرہ‘راولپنڈی)
جواب: آپ کیلئے بہتر ہے کہ گھر والوں کی بات پر توجہ دیں اور اپنے خیال کو غلط سمجھتے ہوئے اسے رد کردیں‘ آپ کے تحت الشعور میں سابقہ خیالات سے کوئی تعلق موجود ہے جس کی وجہ سے آپ خود کو بدلنے پر قادر نہیں ہوسکتی ہیں‘ ذہنی یکسوئی کیلئے رات سونے سے پہلے اندھیری جگہ بیٹھ کر دس منٹ تک سورۂ اخلاص کا ورد کریں۔ اس عمل کو چالیس دن دہرائیں اور جن دنوں میں مجبوراً ممکن نہ ہو‘ وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں‘ انشاء اللہ ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہت سی اچھائیاں بھی حاصل ہوں گی۔

جسمانی زوال

یوں محسوس ہوتا ہے کہ میںجسمانی طور پر زوال کا شکار ہوں اور ذہن بھی بند ہوتا جارہا ہے‘ اکثر نظام ہضم بگڑ جاتا ہے‘ کھایا پیا جسم کو نہیں لگتا‘ دوا کھانے سے جی گھبراتا ہے اور متلی سی محسوس ہوتی ہے‘ پرہیز غذا استعمال کرتی ہوں رات کو سوتے میں دل گھبراتا ہے اور بے چینی سی محسوس ہوتی ہے۔ کبھی اچانک بھوک بڑھ جاتی ہے تو اٹھ کر کھانا کھالیتی ہوں‘  ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور خون کی کمی بتاتے ہیں۔ اکثر جسم اور بازوؤں میں درد ہونے لگتا ہے‘ طبیعت سے خوشی و سرور رخصت ہوچکے ہیں‘ بے سکون رہتی ہوں۔ (رائنا‘ ملتان)
جواب: نماز فجر کے بعد سورۂ فاتحہ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں‘ نماز عشاء کے بعد سورۂ اخلاص تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں پر دم کریں اور سیدھے ہاتھ کا انگوٹھا دائیں آنکھ اور بائیں ہاتھ کا انگوٹھا بائیں آنکھ کے پپوٹوں پر پھیرلیں یہ عمل تین بار دہرائیں‘ انشاء اللہ جسمانی و ذہنی آزار سے اللہ تعالیٰ جلد نجات عطا فرمائیں گے۔

آمدنی کا مسئلہ

والد کسی جگہ کام کرتے تھے کہ اچانک بیماری نے آلیا‘ بیماری کی وجہ سے نوکری کو خیرباد کہنا پڑا‘ طبیعت بہتر ہونے کے بعد سے نوکری کی تلاش کررہے ہیں لیکن کہیں کام نہیں بنتا‘ ایسے حالات ہوگئے ہیں جو ناقابل بیان ہیں‘ یوں لگتا ہے کہ قسمت کےدروازے بند ہوگئے ہیں‘ میں چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں لیکن اس کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں‘ روزبروز آمدنی کم ہوتی جارہی ہے۔ (کاشف‘ لاہور)
جواب: والد صاحب سے کہیں کہ نماز کی پابندی کے ساتھ نمازفجر اور نماز عشاء کے بعد سورۂ شوریٰ کی آیت نمبر 19 تین مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں‘ انشاء اللہ جلد ایسے حالات و اسباب پیدا ہونگے کہ ان کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ آپ روزانہ نماز عشاء کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کیساتھ دو بار آیۃ الکرسی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیروبرکت کی دعا کیا کریں اور اس وظیفے کو 90دنوں تک پڑھیں۔

معاشی مسائل

میرے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ اخراجات بڑھتے جارہے ہیں اور آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔ (انورکمال‘ گجرات)
جواب: معاشی مسائل‘ ملازمت کے حصول اور گھریلو معاملات میں برکت کیلئےنمازفجر اور نماز عشاء کے بعد اول وآخر تین تین بار درودشریف کے ساتھ آیۃ الکرسی چار بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعاکیا کریں‘ دعا کرتے وقت یہ تصور قائم کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کی عرض سن رہے ہیں۔ بار بار دعا کر دہرائیں۔ اس عمل کو نوے دنوں تک کیا جائے۔

ذہن کام نہیں کرتا

دو سال قبل قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد جماعت نہم میں داخلہ لیا‘ اسی زمانے میں ایک حادثے سےدوچار ہوا اور تقریباً 25 دن بیہوش رہا‘ سر کے پچھلے حصے میں شدید چوٹ آئی تھی اس واقعے کے بعد حافظہ کمزور ہوگیا‘ تعلیم ترک ہوچکی ہے‘ بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو بے اختیار زبان سے نکل جاتی ہیں اور بعد میں افسوس کرتا ہوں‘ بحث کرنا میری عادت بن گیا ہے‘ اللہ کے فضل سے نماز کا پابند ہوں اور قرآن پاک بھی یاد ہےلیکن کورس کی کتابیں لے کر بیٹھتا ہوں تو ذہن کام نہیں کرتا‘ بہت سی دوائیں بھی استعمال کرچکا ہوں لیکن صورتحال وہی ہے۔ (محمد یوسف‘ حیدرآباد)
جواب: صبح و شام کوئی فرد آپ کیلئے یہ عمل کرے‘ وضو ہوکر آپ کو سامنے بٹھائے ایک بار اسم ذات اللہ پڑھ کر انگشت شہادت پر دم کرے اور انگلی سے آپ کے سر پر چوٹ کے مقام پر اسم اللہ لکھ دے اور پھر سر پر دم کردے‘ اس عمل کو تین بار دہرایا جائے‘ آپ رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ ایک بہت بڑا سمندر ہے جس میں آپ ڈوبے ہوئے ہیں اس تصور کو دس منٹ کرنے کے بعد سوجائیں۔

خوف کی وجہ

مجھے بچپن ہی سے بہت ڈر محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ آج تک واضح نہیں ہوئی‘ خوف کا عالم یہ ہے کہ گھر میں رات کو ایک کمرے سے دوسرے اندھیرے کمرے میں نہیں جاسکتا‘ کسی دوسرے گھر میں تنہا رات نہیں گزار سکتا‘ کوئی ماورائی اور غیرمعمولی واقعہ سن کر جسم میں ایک سرد لہر دوڑ جاتی ہے اور رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ہوائی جہاز کے سفر کے تصور سے ہی روح فنا ہوجاتی ہے‘ بظاہر ایسی کوئی بات ذہن میں نہیں آتی جس سے خوف کی وجہ سمجھ میں آسکے۔ (محمد خورشید‘شیخوپورہ)
جواب: نمازفجر کے بعدآنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں‘ آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں گہرااندھیرا ہے یا پھر اندھیرے کمرے کا تصور دس منٹ تک قائم رکھیں‘ رات سونے سے پہلے آیۃ الکرسی تین بار پڑھ کر سونے کیلئے لیٹ جائیں اور دل ہی دل میں یہ جملے دہرائیں کہ اندھیرا خوفناک شے نہیں ہے‘ اندھیرے کا خوف دل سے نکال دو‘ یہ جملے دہراتے دہراتے سوجائیں‘ یہ دونوں عمل کم از کم چالیس دنوں تک قائم کریں علاوہ ازیں غذا میں نمک اور کھٹی اشیاء کے زیادہ استعمال سے گریز کریں‘ قدرتی مٹھاس مثلاً کھجور وغیرہ اعتدال سے استعمال کیا کریں۔

بے اولادی

بچی کی شادی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں اولاد سے محروم ہے‘ روحانی وظائف عطا فرمائیں۔ (بیگم آصف‘چونیاں)
جواب: بہن آپ نماز کی پابندی کریں‘ بچی بھی روزانہ اول و آخر درود پاک گیارہ مرتبہ درمیان میں سورۂ یوسف تین مرتبہ دم کرکے پانی پر بچی کو اکتالیس دن پلائیں‘ صبح نہار منہ ناغہ نہیں کرنا‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا ۔

سستی اور بصارت میں کمی

چھ سات سال سے پاؤں کی ایڑیوں‘ پٹھوں‘ ہاتھوںکی انگلیوں میں بہت سخت کھچاؤ اور درد ہوتا ہے‘ ہروقت سستی اور نیند طاری رہتی ہے‘ بصارت کم ہوگئی۔ قرآن و سنت کی روشنی میں وظیفہ دیں۔ (تبسم عظیم‘ سیالکوٹ)
جواب: آپ روزانہ صبح نہار منہ سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ سفید چینی کی پلیٹ پر لکھوا کر زعفران سے کنواں کے پانی سے دھو کر پئیں‘ اکتالیس دن عمل کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 506 reviews.