Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دشمن کی نظر سے مستور رہنے کا ایک عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

ایک عامل سے بہت ہی نایاب عمل مجھے ملا جس کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے آیۃ الکرسی ایک مرتبہ‘ چاروں قل تین مرتبہ‘ اول و آخر درود شریف پانچ مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل چارپائی پر بیٹھ کر پڑھنا شروع کریں اور پورا ہوجانے کے بعد چارپائی کے تمام کونوں پر دم کریں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے معارف القرآن جلد نمبر پانچ صفحہ نمبر 491 پر ایک نبوی ﷺ عمل پڑھا۔ اس عمل کے کرنے سے میں بہت سی ایسی جگہوں سے بھی بالکل ٹھیک گزر گیا جہاں سے بچ کر آنا ناممکن تھا۔آج کل کا دور فتنوں کا دور ہے‘ حفاظت کے اعمال کی جتنی ضرورت اس دور میں ہے‘ پہلے کبھی نہ تھی۔ اس عمل کو کرنے کے بعدآپ چور‘ ڈکیت‘ حاسد‘ دشمن اور ہر شر پہنچانے والی چیز کے شر سے بچ جائیں گے۔ عمل درج ذیل ہے:۔حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب مشرکین کی آنکھوں سے مستور ہونا چاہتے تو قرآن کی تین آیتیں پڑھ لیتے تھے‘ اس کے اثر سے کفار آپ ﷺکو نہ دیکھ سکتے تھے‘ وہ تین آیتیں یہ ہیں۔ ایک آیت سورۂ کہف میں ہے یعنی اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَہُوْہُ وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمْ وَ قْرًا (کہف 57)۔ دوسر ی آیت سورۂ نحل میں ہے اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَ سَمْعِہِمْ وَ اَبْصٰرِہِمْ(النحل 108) اور تیسری آیت سورۂ جاثیہ میں ہے اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَ قَلْبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً ۔(الجاثیۃ 23)حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا یہ معاملہ میں نےملک شام کے ایک شخص سے بیان کیا اس کو کسی ضرورت سے رومیوں کے ملک میں جانا تھا وہاں گیا اور ایک زمانہ تک وہاں مقیم رہا پھر رومی کفار نے اس کو ستایا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلا ان لوگوں نے اس کا تعاقب کیا‘ اس شخص کو وہ روایت یاد آگئی اور مذکورہ تین آیتیں پڑھیں۔ قدرت نے ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈالا کہ جس راستہ پر یہ چل رہے تھے اسی راستہ پر دشمن گزر رہے تھے‘ مگر وہ ان کو نہ دیکھ سکتے تھے۔
امام ثعلبی کہتے ہیں کہ حضرت کعب سے جو روایت نقل کی گئی ہے میں نے رئے کے رہنے والے ایک شخص کو بتلائی۔ اتفاق سے دیلم کے کفار نے اس کو گرفتار کرلیا کچھ عرصہ ان کی قید میں رہا پھر ایک روز موقع پاکر بھاگ کھڑا ہوا‘ یہ لوگ اس کے تعاقب میں نکلے مگر اس شخص نے بھی یہ تین آیتیں پڑھ لیں اس کا یہ اثر ہوا کہ اللہ رب العزت نے ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈال دیا کہ وہ اس کو نہ دیکھ سکے۔ حالانکہ ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور ان کے کپڑے ان کے کپڑوں سے چھوجاتے تھے۔
امام قرطبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ ان تینوں کے ساتھ سورۂ یٰسین کی پہلی 9 آیات بھی ملالی جائیں جن کو آنحضرت ﷺ نے ہجرت کے وقت پڑھا تھا جبکہ مشرکین مکہ نے آپ کے مکان کا محاصرہ کررکھا تھا آپ نے یہ آیات پڑھیں اور ان کے درمیان سے نکلتے ہوئے چلے گئے بلکہ ان کے سروں پر مٹی ڈالتے ہوئے گئے‘ ان میں سے کسی کو خبر تک نہیں ہوئی۔امام قرطبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے خود اپنے ملک اندلس میں قرطبہ کے قریب قلعہ منشور میں یہ واقعہ پیش آیا کہ میں دشمن کے سامنے بھاگا اور ایک گوشہ میں بیٹھ گیا‘ دشمن نے دو گھوڑ سوار میرے تعاقب میں بھیجے اور میں بالکل کھلے میدان میں تھا کوئی چیز پردہ کرنے والی نہ تھی مگر میں سورۂ یٰسین کی یہ آیتیں پڑھ رہا تھا‘ یہ دونوں سوار میری برابر سے گزرے پھر جہاں سے آئے تھے لوٹ گئے کیونکہ وہ مجھے دیکھ نہ سکے اللہ تعالیٰ نے ان کو مجھ سے اندھا کردیا تھا۔ (قرطبی)
ایک عامل سے بہت ہی نایاب عمل مجھے ملا جس کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے آیۃ الکرسی ایک مرتبہ‘ چاروں قل تین مرتبہ‘ اول و آخر درود شریف پانچ مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل چارپائی پر بیٹھ کر پڑھنا شروع کریں اور پورا ہوجانے کے بعد چارپائی کے تمام کونوں پر دم کریں۔ اس طرح تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔ان حضرات کیلئے یہ عمل بہت کارآمد ہے جو ہرروز احتلام کا شکار ہوجاتے ہیں یا مہمان بن کر دوسری جگہ رات گزارتے ہیں۔ اس عمل کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کوئی بھی مضرچیز صبح تک آپ کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ اس عمل کے کرنے سے آپ کو احتلام ہرگز نہیں ہوگا گارنٹی شدہ ہے۔ تقریباً تین چار سال سے میرا آزمودہ عمل ہے۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 476 reviews.