Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج بیماریوں کیلئے قارئین کے آزمائے نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

مجھے کافی عرصے سے جریان تھا۔ اس بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ ایک مشاہدہ یہ بھی ہوا کہ اگر گرم چیزیں کھانے کی مثلاً مصالحہ جات‘ گوشت‘ زود ہضم اشیاء اور خاص طور پر چائے کا ستعمال یا تو بالکل ترک کردیں یا اگر بالکل ممکن نہ ہو تو صرف صبح کو آدھی چھوٹی پیالی پی لیں

ناخنوں کی تکلیف سے نجات
(عتیق الرحمان‘ دنیاپور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ناخنوں کی ایک تکلیف جسے نتھور پکنا کہتے ہیں کیلئے ٹوٹکہ عرض ہے جس سے میں خود بھی شفاء یاب ہوچکا ہوں۔ بہت سوں کو بتا کر دعائیں لے چکا ہوں۔ ھوالشافی: چائے کی پتی کا قہوہ بنا کر جب ہلکا گر رہ جائے تو پیروں یاہاتھوں کی متاثرہ انگلیاں یا انگوٹھا اس میںڈبویا جائے دن میں تین بار یہ عمل کریں۔ اس کے تیسرے عمل تک اگر زخم کے اندر پیپ (ریشہ) پڑگیا ہے تو خارج ہوکر درد کو آرام آجائے گا۔کم از کم تین دن تک یہ عمل کریں۔ اگر ہلکی پھلکی تکلیف ہو تو ایک دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔ ناخنوں کو تراشتے ہوئے سائڈوں سے زیادہ گہرائی میں نہ کاٹیں‘ کبھی یہ تکلیف نہ ہوگی اور خاص طور پر کبھی بھی پاؤں میں تنگ جوتے نہ پہنیں کیونکہ اکثر پاؤں کی انگلیوں میں یہ بیماری تنگ جوتے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
جریان دور کرنے کا لاجواب ٹوٹکہ
(امیرشہزادہ‘ لکی مروت)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک تجربہ ہے جس سے مجھے بہت فائدہ پہنچا ہے اور میں نے یہ جس جس کو بھی بتایا ہے اس کو بھی اس خطرناک مرض جریان سے بغیر ادویات کے چھٹکارا نصیب ہوا۔ تجربہ یہ ہے کہ مجھے کافی عرصے سے جریان تھا۔ اس بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ ایک مشاہدہ یہ بھی ہوا کہ اگر گرم چیزیں کھانے کی مثلاً مصالحہ جات‘ گوشت‘ زود ہضم اشیاء اور خاص طور پر چائے کا ستعمال یا تو بالکل ترک کردیں یا اگر بالکل ممکن نہ ہو تو صرف صبح کو آدھی چھوٹی پیالی پی لیں۔ یہ پرہیز چار مہینے تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ پھر دوبارہ کبھی جریان جیسا نامراد مرض نہیںہوگا۔
حسن و جمال کے راز
(رضوانہ شاہین)
سفید بال سیاہ: ھوالشافی: پوست ہلیلہ‘پوست بلیلہ‘ آملہ‘ ماجو پھل اور بابچی برابر وزن پیس کر سفوف بنالیں۔ دس ماشہ صبح نہار منہ کھائیں‘ جڑ سے بال سیاہ ہوجائیں گے۔ نان‘ گندم بے نمک استعمال کریں۔
اکسیر دماغ: خشخاش سفید 3 ماشہ‘ مغز بادام شیریں گیارہ عدد‘ دانہ الائچی خورد تین ماشہ‘ بادیان دو ماشہ‘ کشنیز دو ماشہ رات کو قدرے پانی میں بھگو کر صبح رگڑ کر مصری دو تولہ‘ مکھن دو تولہ ‘ شہد خالص ایک تولہ شامل کرکے کھائیں‘ اعلیٰ درجہ کا مقوی دماغ ہے۔ اگر ایک ہفتہ ماہ اسوج کے شروع میں اور ایک ہفتہ چیت کے آخر میں استعمال کریں تو تمام سال اس کا اثر رہتا ہے۔
سفوف سردرد: بادیان‘ فلفل سیاہ‘ اسطخودوس‘ منڈی‘ برہمی بوٹی‘ کشنیز‘ پوست ہلیلہ زرد‘ پوست بلیلہ‘ آملہ‘ ہلیلہ سیاہ‘ مغز بادام شیریں ‘ ہر ایک پانچ تولہ لیں اور نبات سفید (چینی) تین چھٹانک۔ جملہ اشیاء کو حسب دستور خوب پیس کر سفوف بنا کر رکھیں۔ چھ ماشہ ہمراہ شیرگاؤنیم گرم بوقت سونے کے کھلائیں۔افعال و خواص: سردرد‘ صداع‘ شقیقہ‘ نزلہ‘ زکام اور ضعف دماغ میں نہایت مفید ہے۔ عینک اتر جاتی ہے۔
حب مقوی اعظم: اذراقی مدبر تین تولہ‘ قرنفل ایک تولہ‘ جوزبوا ایک تولہ‘ بسباسہ چھ ماشہ‘ سلاجیت دو تولہ‘ زعفران تین ماشہ‘ پکھان بید دو تولہ‘ زرنباد دو تولہ‘ عرق نانخواہ پانچ تولہ‘ جملہ ادویہ کو حسب دستور پیس کر ہمراہ عرق نانخواہ کی مدد سے بقدر نخود گولیاںبنائیں۔ ایک تا دو حب ہمراہ گائے کے دودھ یا تازہ پانی سے کھلائیں۔ فوائد: لقوہ‘ فالج ہر قسم میں مفید ہے حتیٰ کہ قبل از وقت بال سفید ہونے سے روکتی ہے اور سفید شدہ بالوں کو سیاہ کرتی ہے۔
دوائے ضعف دماغ: روغن زرد پانچ چھٹانک‘ بہلاوے ساڑھے بارہ تولہ‘ قند سیاہ کہنہ پانچ چھٹانک‘ بسباسہ سات ماشہ‘ فلفل سیاہ‘ فلفل دراز ہر ایک سات ماشہ۔ آخر کی تین اشیاء کو پیس کر خوب کھرل کرکے رکھیں۔ بعدازاں بہلاوے کو روغن گاؤ میں سوختہ کریں پھر روغن کو کڑاہی میں ڈال کر اس میں قند سیاہ ملائیں‘ حل ہونے پر کڑاہی کو آگ سے اتار کر سرد ہونے دیں‘ سرد ہونے پر بہلاوے سوختہ سائیدہ اور دیگر اشیاء۔ سائیدہ ملا کر کھرل کریں اور محفوظ رکھیں۔ بعداز مسہل چار ماشہ ہمراہ گائے کا دودھ سوتے وقت روزانہ کھلائیں‘ مقوی دماغ ہے ۔
حب اسطخدوس: اسطخدوس‘ خرفہ‘ گل بنفشہ ہر ایک تین ماشہ‘ ہلیلہ سیاہ ایک تولہ نو ماشہ۔ جملہ اجزاء کو پیس کر حبوب بقدر نخود بنائیں۔ دو حب ہمراہ تازہ پانی یا عرق گاؤزبان کھلائیں۔ افعال و خواص: اکتالیس یوم متواتر کھلانے سے نزلہ ہمیشہ کیلئے رخصت ہوجاتا ہے۔
درود شریف اور ہاتھ کی جلن
(عائشہ بنت طاہرہ)
کچھ دن پہلے دودھ گرم کرتے ہوئے میرے ہاتھ پر کھولتا ہوا دودھ گرگیا‘ ابھی دودھ گرنا ہی تھا کہ قریب ہی کھڑے میرے بیٹے نے جلدی سے ٹوتھ پیسٹ میرے ہاتھ پر لگا دیا۔ آپ یقین کریں تھوڑی دیر تو اتنی شدید جلن ہوئی کہ مجھے محسوس ہورہا تھا کہ میرا ہاتھ ابھی بازو سے الگ ہوجائے گا۔ پھر میں نے درود شریف پڑھ پڑھ کر دم کرنا شروع کردیا۔ تھوڑی دیر بعد میرا ہاتھ ایسے ہوگیا میرے ہاتھ کو بالکل سکون ہوگیا اور ساری جلن ختم ہوگئی۔
جوڑوں کے درد کا نسخہ خاص
(غلام سرور خاں‘ راولپنڈی)
ھوالشافی: سورنجاں شیریں‘ مصبر‘ سیاہ نمک‘ چھلکا ہریڑ عمدہ‘ مغز بادام‘ سونٹھ‘ مرچ سیاہ‘ مگھاں ہر ایک ایک تولہ ۔ مثل آٹا باریک کرکے پانی ‘کنوارگندل یا عرق گلاب یا عرق سونف میں گولیاں بقدر نصف چنا تیار کریں۔ مقدار خوراک: ہر روز ایک گولی کھائیں۔ غذا: گندم کی روٹی ہمراہ دیسی گھی۔ پرہیز: ترشی‘ اچار‘ لال مرچ‘ گوشت۔ جوڑوں کے درد کا نسخہ خاص ہے۔ یہ نسخہ ایک سینے کا راز تھا جو آپ پر ظاہر کردیا ہے۔
دردوں کیلئے تریاق: ھوالشافی: پوست بیخ مدار چار تولہ‘ قلمی شورہ چار تولہ‘ کچلہ مدبر ایک تولہ‘ بیش مدبر چھ ماشہ‘ افیون ایک تولہ‘ سورنجاں شیریں ایک تولہ‘ کشتہ بارہ سنگا چار تولہ‘ اسپرین چار تولہ‘ سوڈا سیلی سلاس چار تولہ‘ چینی پانچ تولہ سب کو ملا کر سفوف بنا کرکیپسول بھرلیں ایک کیپسول تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔ فوائد: درد خواہ کسی جگہ ہو یا جس قسم کا ہو۔ اس کیلئے نہایت سریع الاثر ہے۔ پہلی خوراک ہی آرام دیتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 379 reviews.