ایک قاری صاحب نے بتایا‘ بہت مجرب استخارہ ہے۔ عشاء کی نماز سے فارغ ہوکر علیحدگی میں بیٹھ کر گیارہ سو مرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھ کر کسی چھوٹے سے کاغذ پر الرحیم خوشخط لکھ کر پاس رکھ لیں‘ تھوڑی سی شیرینی بچوں میں تقسیم کرکے رات کو تھوڑی خوشبو لگا کر لکھے ہوئے اسم کو سرہانے رکھ کر سوجائیں‘ انشاء اللہ رات 2 بجے اور 4 بجے کے درمیان جو بات جاننا چاہیں بالکل صاف نظر آئے گی۔انہوں نے کہا 20 سالوں میں میں نے اسم اللہ سے برق رفتار‘ طاقتور اور سوفیصد مجرب کسی وظیفہ کو نہیں پایا۔ (ا۔خ،کے پی کے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں