Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اشتہاری عامل نے زندگی برباد کردی

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

خدا کی قسم مجھے دنیا کا پتا نہیں تھا کہ لوگ اتنے جھوٹے اور ظالم ہیں میں نے اسے ایک بزرگ سمجھ کر فون کیا کہ وہ دعا کرے گا اور میرے مسائل حل ہوجائیں گے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کالا علم کرنے والا جادوگر ہے

(ر۔ ب۔)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ہروقت پریشانی کا شکار رہتی ہوں‘ آنکھوں پر بوجھ رہتا ہے‘ سر میں شدید درد ہوتا ہے‘ میرے بچے سوکھ کرکانٹا ہوگئے ہیں‘ یقین کریں دل کرتا ہے گھر سے دور چلی جاؤں لیکن چھوٹے چھوٹے بچےا ٓنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں۔ یہ کام شروع ایسے ہوا کہ ایک دن میں نے ایک عامل کا اشتہار پڑھااور اس کو فون کردیا۔ اس نے لکھا تھا کہ نوری علم کرتا ہے وہ فون پر کہہ دیتا کہ اتنے پیسے بھیج دو‘ جب اس کو فون کردیا‘ جب اس کو پتا چل گیا کہ اب پیسے نہیں رہ گئے تو اس نے میرے اور میرے بچوں پر سخت جادو شروع کردیا۔ ایک دفعہ اس نے روئی اور زعفران پر عمل کرکے بھیجا کہ اس کو جلانا ہے دو گھنٹے روزانہ تین دن میں سلنڈر پر جلاتی رہی لیکن وہ جل کر ختم نہیں ہوئی‘ پھر اس نے کہا اس کو خط میں ڈال کر بھیج دو میں نے بھیج دیا اس کو میرا اور میری والدہ کا نام بھی اور اپنے شوہر اور ان کی والدہ کا نام بھی اور عمر بھی لکھوا دی‘ وہ دن اور آج کے دن تک وہ ہمیں پریشان کررہا ہے ہر دو ماہ بعد وہ جادو کردیتا ہے۔ میرے شوہر کسی نہ کسی عامل کے پاس لے جاتے ہیں‘ تھوڑے دن آرام رہتا ہے لیکن وہ پھر کاٹ کرکے عمل کردیتا ہے۔ حکیم صاحب! خدا کی قسم مجھے دنیا کا پتا نہیں تھا کہ لوگ اتنے جھوٹے اور ظالم ہیں میں نے اسے ایک بزرگ سمجھ کر فون کیا کہ وہ دعا کرے گا اور میرے مسائل حل ہوجائیں گے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کالا علم کرنے والا جادوگر ہے‘ میں کسی پر کالا علم کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی ایسے جھوٹے اشتہاری عاملوں سے بچیں۔ان جھوٹے عاملوں نے میری زندگی کا سکھ چین سب چھین لیا ہے میں نہیں چاہتی کہ میری طرح کسی اور کا بھی سب کچھ برباد ہوجائے۔
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا دنیا میں انعام
(م‘الف۔ لاہور)
کچھ اللہ والوں کے توسط سے یہ بات پتہ چلی غالباً پچھلے سال کی بات ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک مسجد کی تعمیر ہورہی تھی۔ مسجد کی تعمیر کی ذمہ داری ایک سعودی انجینئر کو سونپی گئی‘ اس نے تمام لیبر کو یہ ہدایت کی کہ ہر قسم کی تعمیراتی سامان کی ضرورت کیلئے صرف مجھے کہنا‘ خود یا کسی اور سے سامان خریدنے یا لینے کی اجازت نہیں ہے‘ دن گزرتے رہے‘ تعمیر جاری تھی‘ ایک دن ایک مزدور کا سیمنٹ مکس کرنے والا پوا ٹوٹ گیا۔ وہ ہاتھ سے مکس کرنے لگا۔ ایک افریقی عورت پاس سے گزرتے ہوئے یہ دیکھ رہی تھی۔ اُس نے جلدی سے ایک قریبی سٹور سے نیا پوا خرید کر مزدور کو دے دیا۔ مزدور نے لے لیا اور کام میں مصروف ہوگیا۔اُسی رات کو سعودی انجینئر نے ایک خواب دیکھا کہ وہ ایک انتہائی خوبصورت محل کے باہر کھڑا ہے اور پوچھ رہا ہے کہ یہ محل کس کا ہے۔ ایک آواز آئی کہ یہ محل ایک فلاں بندی کا ہے جس نے فلاں مسجد کی خدمت کی اور یہ اس کا صلہ ہے۔ وہ انجینئر صبح بیدار ہوا‘ وہ سخت پریشان تھا۔ اس نے ساری لیبر کو اکٹھا کیا اورپوچھا مجھے بتاؤ کہ تعمیر میں کوئی چیز باہر سے لی گئی ہے؟ سب نے یک زبان ہوکر کہا کہ بالکل نہیں۔ اس پر اس انجینئر کو غصہ آگیا اس نے پھر پوچھا کہ مجھے سچ سچ بتا دو ورنہ بہت برا ہوگا۔ ساری لیبر گھبرائی ہوئی تھی اسی اثناء میں وہ مزدور کچھ یاد کرتے ہوئے بولا۔ ہاں ہاں مجھے یاد آیا۔ میں ایک دن سیمنٹ کی مکسنگ کررہا تھا تو میرا پوے کا ہینڈل ٹوٹ گیا۔ میں ہاتھ سے کام کرنے لگا۔ ایک عورت نے ایک نیا پوا خرید کرمجھے دیا۔ میں نے لے لیا۔ مگر مجھے آپ کی ہدایت بالکل یاد نہ رہی۔اس بات سے انجینئر نے اس عورت کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔ چند دنوں کی تگ و دو سے وہ عورت مل گئی۔ انجینئر نے اس عورت سے پوچھا کہ کیا تم نے نیا پوا خریدا تھا۔ اس نے کہا ہاں۔ تو انجینئر نے کہا ٹھیک ہے تم یہ پیسے لے تمہاری مدد کا شکریہ مگر اس نے انکار کردیا جب انجینئر نے بار بار اسے پیسوں کی پیشکش کی تو وہ عورت کہنے لگی کہ تمہیں کیا مصیبت پڑی ہوئی ہے بار بار مجھے پیسے لینے کا کہتے ہو۔ میں ہرگز ہرگز یہ پیسے نہیں لوں گی اور ایک بات سن لو کہ’’جس رات تم نے وہ محل خواب میں دیکھا تھا میں نے بھی اسی رات وہ محل دیکھا تھا اور میں وہ محل تمہیں کسی قیمت پر نہیں دے سکتی۔ انجینئر یہ سن کر ہکا بکا رہ گیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 358 reviews.