Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

دسمبر کے جوابات

1۔یہ ٹوٹکہ ہر موسم میں مفید اور لاجواب ہے‘ عبقری میں بھی بے شمار مرتبہ چھپ چکا ہے اور بہت سو کا آزمودہ بھی ہے۔ صبح و شام ناف میں بادام روغن لگائیے اگر خالص بادام روغن دستیاب نہ ہو تو سرسوں کا تیل بھی استعمال کرسکتے ہیں نہ صرف اندرونی بیرونی خشکی ختم ہوگی بلکہ قبض اور دوسری روزمرہ بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔ (شاکر اللہ خان‘ کوئٹہ)
ii۔ لیموں‘ عرق گلاب اور گلیسرین ہم وزن ملا کردن میں چند بار کریم کی طرح ہاتھ پاؤں اور چہرے پر ملیں۔ انتہائی سستا اور سردیوں کےمضر اثرات سے بچاؤ کیلئے گھریلو نسخہ ہے۔یہ نسخہ یا ٹوٹکہ ہر مصنوعی کریم سے بے نیاز کردیگا۔ (نورین‘ ملتان)
2۔ میرا بھی یہی مسئلہ تھا‘آپ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں‘ مرچ مصالحے اور تلی ہوئی چیزوں سے خصوصی پرہیز کریں‘ غیرضروری ادویات استعمال نہ کریں‘ ورنہ مسئلہ زیادہ خراب ہوجائیگا۔عبقری کا ہارمونز شفاء کورس کچھ عرصہ پابندی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ ٹھیک ہوجائینگی۔(صائمہ‘ لاہور)
3۔ہریڑ کا تیل مستند اور بڑے پنسار سے اپنے سامنے نکلوائیں یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔ ناف کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ عرض کرتا ہوں‘ بالکل سیدھا لیٹ جائیں‘ سر کے نیچے کوئی تکیہ وغیرہ نہ ہو‘ کوئی دوسرا شخص ایک شیشے کا خالی گلاس لیکر اُلٹا کرکے ناف کے عین اوپر دبا کر لگا دیں۔اب دائیں ٹانگ جتنی اٹھاسکتے ہیں اٹھائیں‘ آپ کو شیشے کے گلاس میں ناف بہت تیزی سے حرکت کرتی ہوئی نظر آئیگی‘ کچھ دیر بعد دائیں ٹانگ نیچے رکھ کر بائیں ٹانگ اسی طرح اٹھائیں‘ پھر کچھ دیر کے وقفے کے بعد اپنا سراور دونوں ٹانگیں ایک ساتھ اٹھائیں جتنی دیر برداشت کرسکیں پھر کچھ دیر آرام سے لیٹے رہیں ایک یا دو مرتبہ ایسا کرنے سے ناف اپنی اصل جگہ پر آجائیگی۔ (آفتاب علی‘ راولپنڈی)
4۔دانتوں کی پیلاہٹ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہے‘ آپ دودھ اور کچی سبزیاں زیادہ استعمال کریں‘دانتوں پر میٹھا سوڈا اور نمک ہم وزن ملا کر منجن کی طرح لگائیں۔ خاص عرق گلاب صبح وشام آدھا کپ چند ماہ مسلسل استعمال کریں جسم کی بدبو ختم ہوجائیگی۔ (بیگم شادعالم‘ گجرات)

فروری کے سوالات

1۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرے چہرے پر بہت سے براؤن تل ہیں‘ چھائیاں ہیں اورچہرے پر بال بہت زیادہ ہیں۔ خاص کر ہونٹوں کے اوپر اور ٹھوڑی پر بہت زیادہ بال ہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ دیں اور ہونٹوں کی لکیروں کو دور کرنے اور ہونٹ گلابی کرنے کیلئے بھی کوئی مشورہ دیں۔ (ن، ہری پور ہزارہ)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 15 سال ہے اور میرے بھائی کی عمر 23 سال ہے۔ ہم دونوں کے سر کے بال بہت گرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ اس کے علاوہ میرے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں سردیوں میں سوج جاتی ہیں اور زخم سے بن جاتے ہیں۔ پاؤں کے نیچے خون جم جاتا ہے ۔ کوئی مشورہ دیں۔ (احسن خان‘ ہری پور ہزارہ)
3۔ محترم قارئین السلام علیکم!میری عمر 35 سال ہے اور میری آنکھوں کے گرد بہت زیادہ جھریاں ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔براہ مہربانی اس کیلئے مجھے کوئی مفید مشورہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ! (عظمیٰ)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! مجھے کافی عرصہ سے زکام کی شکایت ہے۔ سردیوں ‘ گرمیوں میں ناک بہتا ہے۔ چھینکیں آتی ہیں۔ کھانسی بھی ہوتی ہے۔ زکام گرمیوں میں کم اور سردیوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ میں نے کافی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو چیک کروایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ الرجی ہے اور بہت زیادہ الرجی ہے۔ زکام نے مجھے بہت تنگ کررکھا ہے۔ اب توسانس کی تنگی بھی محسوس ہوتی ہے۔ انگریزی ادویات سے وقتی فائدہ ہوتا ہے اگر کسی بھائی کے پاس کوئی آزمودہ اورمؤثر نسخہ موجود ہو تو براہ کرم مجھے بتائیں۔ بہت شکرگزار ہوں۔ (امان اللہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 354 reviews.