عبقری رسالہ کا مجھے ملنا تھا کہ مجھے مشکلیں ایک ایک کرکے ختم ہونا شروع ہوگئیں۔ اس میں موجود نسخے اور وظائف نے میری زندگی کو ایک نیا رخ دیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ دو سال پہلے کی بات ہے کہ میں بہت زیادہ پریشان تھا‘ کسی جگہ بھی کام نہیں ملتا تھا اور پھر ایک جگہ بہت مشکل سے کام ملا‘ پریشانی بڑھتی جارہی تھی اور میں نے 800 روپے کا صدقہ دیا‘ صدقہ کا مجھے یہ فائدہ ہوا کہ مجھے عبقری مل گیا‘ پہلے مجھے اس چیز کا پتہ نہیں چلا بعد میں یاد آیا کہ یہ بہت عجیب و غریب بات ہے کہ میں پابندی سے 30 روپے کا شروع سے صدقہ دیتا تھا‘ شاید یہ اسی کہ وجہ ہے کہ مجھے عبقری جیسا رسالہ ملا اور اس کی قیمت بھی اُس وقت 30 روپے ہی تھی۔ عبقری رسالہ کا مجھے ملنا تھا کہ میری مشکلیں ایک ایک کرکے ختم ہونا شروع ہوگئیں۔ اس میں موجود نسخے اور وظائف نے میری زندگی کو ایک نیا رخ دیا۔ آج میں پہلے سے بہت زیادہ خوشحال اور مطمئن زندگی گزار رہا ہوں۔(محمد زبیر)
36 سال پرانا نزلہ کیسے ٹھیک ہوا؟
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی عرصہ چار سال سے قاریہ ہوں اور عبقری کی بدولت جہاں اور لوگ مستفید ہورہے ہیں ایک میں بھی ہوں‘ یہ رسالہ گوناگوں خوبیوں کا مالک ہے‘ مجھے تقریباً 14 سال کی عمر سے نزلے کی شکایت تھی وہ صرف تیل والے ٹوٹکے کی مدد سے ٹھیک ہوگئی اب میری عمر 50 سال ہے میں نے صرف ہتھیلی پر تیل رکھ کر انگلی سے لگا کر ناک کے دونوں سوراخوں میں لگاتی رہی کچھ عرصہ کے استعمال سے میں نے 36 سال پرانی بیماری سے نجات پالی اس کے علاوہ دانت درد اور خارش کیلئے بھی دو نوافل نے منٹوں میں بیماری ختم کردی۔(شگفتہ عبدالغفور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں