ایک عامل کا قول ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ میری حاجت جلد پوری ہو تو اسے چاہیے کہ وضو کرکے آبادی کے باہر جنگل میں جائے اور وہاں دورکعت نفل برائے رفع حاجت پڑھے۔ اس کے بعد قبلہ کی طرف منہ کرکے ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھے
یَاعَلِیْمُ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو کائنات کے ذرے ذرے کا علم ہے۔ وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔ یعنی ازل تا ابد ہر چیز اس کے احاطہ علم میں ہے گویا کہ وہ ہر چھوٹی اور بڑی چیز کی ابتدا اور انتہا کو جانتا ہے۔ اسی لحاظ سے وہ علیم ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 150 ہیں اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔
بچوں کا پڑھائی میں دل لگانا: ماں باپ کو اکثر شکایت ہوتی ہے کہ ان کی اولاد پڑھتی نہیں اور نہ ہی پڑھنے میں کوئی دلچسپی لیتی ہے۔ ایسے بچوں کو دل اور دماغ پڑھائی میں لگانے کیلئے اس اسم کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے پلائیں اور 40 دن تک یہی عمل کریں۔ انشاء اللہ بچوں کا دل پڑھنے کی طرف مائل ہوجائے گا۔ ان کا ذہن تیز ہوجائے گا اور قوت حافظہ تیز ہوجائے گا۔
علم دین کا حصول: جو شخص علم دین کے حصول میں دشواری یا کوئی رکاوٹ محسوس کرتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو کثرت سے پڑھے انشاؑء اللہ رکاوٹ دور ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ اس کیلئے آسانی پیدا کردے گا اور اس پر علم کی راہیں کھول دے گا اور اگر کوئی عالم دین اسے کثرت سے پڑھے تو اس کے علم میں اضافہ ہوگا۔
انجام معلوم کرنے کا عمل: اگر کسی شخص نے کسی چیز کا انجام معلوم کرنا ہوکہ کیا وہ اس کیلئے اچھی رہے گی یا بری تو اسے چاہیے کہ اسم یَاعَلِیْمُ کو سات دن تک سوتے وقت روزانہ نو سو مرتبہ پڑھے۔ پھر کسی سے بات چیت نہ کرے اور سو جائے۔ انشاء اللہ خواب میں یا اشارہ غیبی سے اس چیز کے اچھے یا بُرے ہونے کا پورا پورا حال معلوم ہوجائے گا۔
یَاعَلِیْمُ کا استخارہ: ایک عامل کا قول ہے کہ اگر کوئی استخارہ کے ذریعے یہ جاننا چاہیے کہ اس مقدمے کا کیا ہوگا۔ تجارت میں نفع ہوگا یا نقصان شرکت بہتر رہے گی کہ نہیں۔ سفر اچھا رہے گا کہ نہیں‘ ہونے والا رشتہ اچھا رہے گا کہ نہیں۔ یعنی جو بات بھی معلوم کرنی ہو تو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں رات کے وقت اٹھے اور وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کرے اور اس کے بعد 150 مرتبہ یَاعَلِیْمُ کو پڑھے اس کے بعد سوجائے۔ تین شب جمعہ تک یہی عمل کرے۔ انشاء اللہ جو بات صحیح ہوگی وہ خواب میں میں معلوم ہوجائے گی۔
علم باطن اور کشف کا حصول: اہل طریقت میں جو شخص صاحب کشف بننا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ یَاعَلِیْمُ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے انشاء اللہ ایک سال میں اس کا باطن کھل جائے گا اور وہ صاحب کشف بن جائے گا۔ جس قبرپر جائے گا اسے معلوم ہوگا کہ قبر میں مردے کا کیا حال ہے۔ اگر کسی ولی اللہ کے مزار پر جائے گا تو اس کی ملاقات ہوگی۔ گویا کہ ایسے شخص پر علم ومعرفت کے دروازے کشادہ ہوجاتے ہیں اور اس کا حافظہ قوی ہوجاتا ہے۔
حاجت جلد پوری ہو: ایک عامل کا قول ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ میری حاجت جلد پوری ہو تو اسے چاہیے کہ وضو کرکے آبادی کے باہر جنگل میں جائے اور وہاں دورکعت نفل برائے رفع حاجت پڑھے۔ اس کے بعد قبلہ کی طرف منہ کرکے ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھے۔ انشاء اللہ اس کی حاجت پوری ہوجائے گی۔
یَاعَلِیْمُ کا عمل: اس اسم کا عامل بننے کیلئے اس اسم کو گیارہ ہزار مرتبہ ایک سو دن تک بلاناغہ پڑھیں۔ ایک مقام اور ایک ہی وقت کا ہونا ضروری ہے۔ انشاء اللہ پڑھائی مکمل ہونے پر آپ اس کے عامل بن جائیں گے ۔
مجرب استخارہ: یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَارَشِیْدُ اَرْشِدْنِیْ یَاخَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ۔ استخارہ کیلئے درج بالا وظیفہ بہت اکسیر ہے۔ انہوں نے فرمایا ہے کہ استخارہ کرنے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھیں اس کے بعد اپنے بستر پر بیٹھ کر قبلہ کی طرف منہ کرکے سو سو مرتبہ مندرجہ بالا تینوں اسموں کو پڑھیں اور اس کے بعد بغیر بات کیے خاموشی سے سو جائیں۔ خواب میں جس بات کا پتہ چلے اس پر عمل کرلیں۔ اگر پہلے روز پتہ نہ چلے تو سات روز تک یہی عمل کریں۔ انشاء اللہ قدرت کی طرف سے کسی نہ کسی صورت میں بہتری کا اشارہ ہوجائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں