اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔
کتاب نمبر6: آسان نیکیوں کے حیرت انگیز فضائل: یہ کتاب میری ابتدائی تالیفات میں سے ہے جو سب سے پہلے دارالمطالعہ حاصل پور سے چھپی۔ جس کا مقدمہ مولانا محمد عبداللہ صاحب نے بڑے خلوص سے لکھا اور ساتھ میرا پیش لفظ گزارش کے نام سے جس میں میں نے نزہۃ المجالس اول و دوم اور انیس الواعظین سے فضائل اکٹھے کرکے ایک مجموعہ بنایا اللہ کے فضل سے بہت مقبول ہوا‘ یہ کتاب ابھی تک بھی کسی ادارے سے چھپ رہی ہے۔ اسی پرنٹ کے ساتھ 1999ء میں دارالاشاعت کراچی نے کتاب کو چھاپا خلیل اشرف عثمانی صاحب نے عرض ناشر کے نام سے اس کتاب کا تعارف لکھتے ہوئے(اضافہ کیا) یہ لکھا کہ حکیم صاحب مولانا موسیٰ خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مجاز ہیں۔ کتاب چھپ کرجب میرے ہاتھ میں آئی تو میں نے خلیل اشرف صاحب سے وضاحت کی کہ میں نہ ان سے بیعت ہوں نہ مجاز اور نہ میں نے اس کا اعلان کیا۔ بلکہ 1998ء میں ان کے وصال کے بعد کچھ لوگوں نے یہ افواہ اڑائی تو میں نے اس کے ازالے کیلئے اپنے پیڈ پر ان کے بیٹے مولانا عبدالرحمن صاحب کو خط لکھا جس کا عکس میرے پاس موجود ہے۔ اور جس میں میں نے وضاحت کی کہ نہ تو میں ان کا خلیفہ ہوں نہ ہی بیعت۔ خلیل اشرف صاحب نے فرمایا کہ آئندہ ایڈیشن میں اس کو ختم کردیا جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں