Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوٹی پارلر سے بے نیاز کرنیوالے حسن و جمال کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

حقیقت تو یہ ہے کہ بیس سال کی عمر انسان کی نشوونما اور عمر کے بڑھنے کا دورانیہ ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد رفتہ رفتہ عمر ڈھلنے لگتی ہے اگر آپ چاہتی ہیں کہ بڑھتی عمر میں بھی آپ کا چہرہ بے شکن اور جلد صاف شفاف اور چمکدار نظر آئے تو پھر ضروری ہے کہ آپ اسی عمر سے اپنی جلد کی دیکھ بھال شروع کردیں۔

بے شکن چہرہ ہر عورت کی خواہش ہے۔ لیکن اس تمنا کے باوجود جوں جوں عمر ڈھلتی جاتی ہے‘ چہرے پیشانی اور گردن پر پڑنے والی جھریوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ چہرے پر پڑنے والی پہلی شکن ہر عورت کیلئے فکرات کا باعث بن جاتی ہے۔ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ یہ تو عمر کا تقاضا ہے۔ فکر کی کوئی بات نہیں۔ ہم بھی آپ سے یہی کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے باعث چہرے پر پڑنے والی شکنوں پر مت کڑھیے بلکہ اس فکر کو چھوڑ کر ایک کام کیجئے وہ یہ کہ ان شکنوں کے سدباب کی کوششیں شروع کردیجئے۔ اگر ہم اپنی غذائی عادات اور دیگر روزمرہ معمولات میں تھوڑا سا ردوبدل کرلیں تو اس پریشانی سے بآسانی بچا جاسکتا ہے اور وقت سے پہلے طاری ہونے والے بڑھاپے کے آثار کو روکا جاسکتاہے۔
وہ خواتین جو اپنی جلد کی حفاظت نہیں کرتیں اور غذا کے استعمال میں بھی بے احتیاطی برتتی ہیں ان کی جلد پر شکنیں عموماً وقت سے پہلے ہی نمودار ہوجاتی ہیں۔ چہرے کی شکنوں کا عمر سے اتنا زیادہ تعلق نہیں ہوتا جتنا احتیاط اور جلد کے تحفظ سے ہے۔ جلد پر اگر جھریاں پڑنے لگیں تو پھر آسانی سے ختم نہیں ہوتیں۔ ان کے خاتمہ کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ قبل از وقت پڑنے والی جھریاں کا ایک بڑا سبب جلد کا کھنچاؤ بھی ہے۔ یعنی آپ کی جلد متواتر کھنچی رہتی ہے عموماً جلد کا یہ کھنچاؤ سورج کی تمازت کے باعث بھی ہوسکتا ہے اور آپ کی زندگی میں رونما ہونے والے وہ حادثات بھی ہوسکتے ہیں جنہوں نے آپ کو مسلسل ذہنی اضطراب میں مبتلا کررکھا ہے۔ شکنوں اور جھریوں کا دوسرا اہم سبب کم خوابی بھی ہوسکتا ہے۔ جلد کی خشکی کے باعث بھی شکنیں بہت جلد نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
حقیقت تو یہ ہے کہ بیس سال کی عمر انسان کی نشوونما اور عمر کے بڑھنے کا دورانیہ ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد رفتہ رفتہ عمر ڈھلنے لگتی ہے اگر آپ چاہتی ہیں کہ بڑھتی عمر میں بھی آپ کا چہرہ بے شکن اور جلد صاف شفاف اور چمکدار نظر آئے تو پھر ضروری ہے کہ آپ اسی عمر سے اپنی جلد کی دیکھ بھال شروع کردیں۔ بیس برس کی عمر سے اگر آپ اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال توجہ کے ساتھ کرتی رہیں تو پھر آنے والے برسوں میں بھی آپ کا چہرہ بے شکن ہی نظر آئے گا۔ اس وقت ایسی خواتین جو عمر کے اوائلی حصے میں اپنی جلد کی جانب سے لاپرواہی برتتی رہی ہیں۔ وہ آپ کی پرکشش شخصیت اور بے شکن چہرے کو دیکھ کر یقیناً آپ سے اس کا راز دریافت کریں گی اور آپ کو رشک بھری نگاہوں سے بھی دیکھیں گی۔ بس چند احتیاطی تدابیر ہیں جن کو اختیار کرکے آپ یقیناً چہرے کی شکنوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔۔۔۔
٭ اپنے چہرے کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کی ہمیشہ کوشش کرتی رہیں۔ کیونکہ دھوپ کی تمازت سے چہرے کی جلد کھینچ جاتی ہے۔
٭ خوبصورتی کیلئے بے شک دبلا پن بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن دبلا ہونے کے لیے سخت قسم کی ڈائٹنگ ہرگز نہ کیجئے۔ اگر آپ ایسا کریں گی تو اس سے آپ کی جلد کھنچ جائے گی جس کی وجہ سے چہرے پر جھریاں پڑناشروع ہوجائیں گی۔
٭ سوتے وقت ایک بات کا ہمیشہ خیال رکھیں اور وہ یہ کہ کروٹ کے بل اس طرح نہ سوئیں کہ آپ کے چہرے پر زور پڑے۔ اس طرح سے جلد کھنچ جاتی ہے اور نتیجتاً جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔
٭ جلد کی حفاظت کیلئے ایسی فاؤنڈیشن استعمال کیجئے جس میں ہلکے قسم کے موئسچرائزر کی آمیزش ہو‘ گھٹیا قسم کا فاؤنڈیشن چہرے پر جھریاں ڈالنے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
٭ سونے سے قبل چہرے کی جلد کو ہر قسم کے میک اپ سے صاف کردیجئے۔ اگر میک اپ کی وجہ سے جلد پر تہہ جمے گی تو یہ جلد کیلئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوگی۔
٭ جہاں تک ممکن ہو اپنے اندر روحانی خوشی پیدا کریں۔ چہرے کو سپاٹ رکھنے کی کوشش کریں ہوسکتا ہے کہ اس طرح آپ کا چہرہ اس قدر پُرکشش ہوجائے کہ آپ کو کسی بھی قسم کے میک اپ کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔
٭ کم ازکم آٹھ گلاس پانی روزانہ پئیں۔ اس سے چہرے میں قدرتی نمی برقرار رہتی ہے اور یہ چہرے کو کیل مہاسوں سے بھی بچاتے ہیں۔
٭ حیاتین اور معدنیات سے بھرپور غذا استعمال کیجئے کیونکہ یہ آپ کی جلد کو اس کی قدرتی خوراک فراہم کرتی ہے۔ پرسکون نیند بھی بے شکن جلد کیلئے نہایت ضروری ہے غیر آرام دہ اور نامکمل نیند کے باعث بھی چہرے اور پیشانی پر خصوصاً آنکھوں کے نیچے حلقے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔
یہ تو تھیں کچھ احتیاطی تدابیر‘ اب ہم چند ایسے کار آمد اور مفید گھریلو نسخے بیان کررہے ہیں۔ جنہیں آپ آسانی سے استعمال کرسکتی ہیں۔
٭ سب سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھولیں پھر تازہ دودھ کی ملائی اور بیسن ہم وزن لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک آمیزہ سابنالیں اور چہرے پر اچھی طرح مساج کریں اس عمل کو دو مرتبہ دہرائیں اور تقریباً تیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں‘ بعد میں منہ دھوکر چہرے پر عرق گلاب لگالیں چند ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
٭ دوسرے طریقے میں شہد اور بیسن ہم وزن لے کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں اور بیس سے پچیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ یہ عمل ہر دو دن بعد دہرائیں ایک ہفتے کے عمل سے ہی چہرے کی شگفتگی لوٹ آئے گی۔
٭ روزانہ رات کو سوتے وقت چہرے اور ہاتھ پیروں پر زیتون کے تیل کی مالش کریں صبح نیم گرم پانی سے دھولیں جلد نرم اور ملائم ہوجائے گی۔
٭ ٹماٹر کے ٹکڑے کاٹ کر انہیں چہرے پر ملیں یہ رنگ میں نکھار پیدا کرتا ہے۔
٭ جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے لیموں کے چھلکے روزانہ جلد پر ملیں اور ایک گھنٹےبعد نیم گرم پانی سے دھولیں کچھ ہی روز میں جلد بے داغ اور نکھر جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 329 reviews.