محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے پڑھ رہی ہوں‘ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرا بیٹا جو کہ ابھی صرف 6 سال کا ہے بہت زیادہ ضدی تھا‘ ہر بات پر ضد کرتا اور گھر سر پر اٹھالیتا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ میں نے عبقری میں موجود روحانی محفل اس مقصد کیلئے کرنا شروع کردی۔ ابھی میں نے تین ماہ ہی روحانی محفل اس مقصد کیلئے کی اور محفل کے بعد اللہ سے رو رو کر دعا مانگی تھی کہ میرے بچے میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئیں جس نےمجھے اور میرے شوہر کو بہت زیادہ حیران کیا کیونکہ اب وہ بات بات پر ضد نہیں کرتا‘ نہ ہی چلاتا ہے‘ جو کھانے کو دو چپ کرکے کھالیتا ہے۔ (شائستہ‘ سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں