محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ سے اپنے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی تو آپ نے مجھے اکیس جمعرات مسلسل درس روحانیت و امن سننے کی تاکید کی۔ابھی میں نے پانچ ہی جمعرات مکمل کیں تو مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا‘ میرے اندر غصہ بہت زیادہ تھا جو کہ آہستہ آہستہ کم ہونے لگا‘ میرے ہروقت گھر والوں سے جھگڑے ہوتے رہتے تھے ‘ ان میں بھی خاطر خواہ کمی ہورہی ہے‘ اب میری نمازیں چھوٹتی ہیں تو مجھے افسوس ہوتا ہےجبکہ پہلے مجھ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔سب سے زبردست فیض جو مجھے درس سے ملااور جس نے میری زندگی ہی بدل دی وہ یہ کہ ابھی ساتویں جمعرات کا درس سن کر گھر آیا اور سوگیا اور اُسی رات میری سوئی ہوئی تقدیر جاگ گئی اور مجھےحضور نبی اکرم ﷺ کا دیدار نصیب ہوا‘ میں اتنا خوش ہوں کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ (محمد اُسامہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں