Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ عبدالقادر جیلانی کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

بعض مرتبہ انسان تنگی رزق کا شکار ہوجاتا ہے‘ چاہے کتنا ہی کمالے لیکن قرض سے چھٹکارا نصیب نہیں ہوتا۔ طرح طرح کے تفکرات اس کو سنبھلنے نہیں دیتے۔ وہ جتنا کماتا ہے اس سے زیادہ خرچ ہوجاتا ہے اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے۔

سوکھے پن کا علاج

بعض مرتبہ بچے سوکھے کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ مرض انہیں ہڈیوں کا ڈھانچہ بنادیتا ہے‘ بچے کا گوشت گھل کر ختم ہوجاتا ہے وہ چمڑے اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ جاتا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ باوضو چینی کی پلیٹ پر یا کاغذ پر یَارَحِیْمُ گیارہ بار عرق گلاب میں زعفران گھول کر یا کالی کچی روشنائی سے لکھیں اور شروع میں بسم اللہ شریف لکھ کر روزانہ پانی سے دھو کر بچے کو پلائیں۔ اکتالیس دن تک مسلسل بلاناغہ یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ سوکھے کے مرض سے صحت یاب ہوگا اور تندرست و توانا ہوجائے گا۔

جانور کے پیٹ میں درد کا علاج

اکثر گھریلو جانور جن میں گائے‘ بھینس‘ بکری‘ بھیڑ‘ اونٹ کھانے میں بد احتیاطی کے سبب پیٹ کے درد کاشکار ہوجاتے ہیں اور کئی کئی دن تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ اس کے سبب دودھ بھی کم دیتے ہیں اور بعض مرتبہ کھانا پینا چھوڑ کر سست ہوجاتے ہیں جس سے کمزور ہوکر کسی قابل نہیں رہتے اس کاعلاج یہ ہے کہ ایک بوتل پانی بھر کر اس پر سورۂ لہب تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور مریض جانور کو وہ پانی صبح و شام تین دن تک مسلسل پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تین دن پلانے سے جانور تندرست ہوجائے گا۔

رزق کی زیادتی اور رزق میں برکت

بعض مرتبہ انسان تنگی رزق کا شکار ہوجاتا ہے‘ چاہے کتنا ہی کمالے لیکن قرض سے چھٹکارا نصیب نہیں ہوتا۔ طرح طرح کے تفکرات اس کو سنبھلنے نہیں دیتے۔ وہ جتنا کماتا ہے اس سے زیادہ خرچ ہوجاتا ہے اس کیلئے یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے۔ مغرب کی نماز کے بعد باوضو یَاعَلِیْمُ دو سو بیالیس بار پڑھا کرے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی ضرور پڑھے۔ انشاء اللہ رزق میں خوب برکت ہوگی اور روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔

ملازمت کیلئے

بعض لوگ بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلیتے ہیں‘ بعض مرتبہ مایوس ہوکر چوری‘ ڈاکے اور غلط لائن میں لگ جاتے ہیں جس کے سبب اہل خانہ اور پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اور بعض مرتبہ جیل میں بند ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ ایسےلوگ کسی سخت جرم میں پھانسی چڑھ جاتے ہیں۔ نوکری اور ملازمت کیلئے یہ عمل بہت مناسب اورکارآمد ہے۔ سات روز تک مسلسل بلاناغہ جمعرات‘ جمعہ ہفتہ‘ اتوار‘ پیر‘ منگل‘ بدھ کے دنوں میں مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں اعتکاف کی نیت کرکے بیٹھ جائیں اور یہ عمل کریں:۔تین ہزار مرتبہ یَاکَافِیُ، یَاغَنِیُّ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ پڑھیں۔ اس کے بعد ایک سو بار آیۃ الکرسی پڑھیں اور دل میں ملازمت ملنے کی نیت رکھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات دن پورے ہونے سے پہلے ہی ملازمت مل جائے گی۔ ورنہ ایک ہفتہ یہ عمل اور کرلیں انشاء اللہ تعالیٰ اگلے ہفتے تک کوئی روزگار ضرور مل جائے گا۔

قحط سالی دوراور بارش برسنا

اگر کسی ملک میں قحط سالی ہوجائے اور بارش کی شدید ضرورت ہو اور بارش نہ ہوتی ہو تو اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام کا ورد انشاء اللہ تعالیٰ رحمت خداوندی کے نزول کاباعث ہوگا۔خوب بارش ہوگی اور قحط سالی ختم ہوجائے گی۔ عمل یہ ہے:۔ گیارہ آدمی مل کر باوضو اول انیس مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر اکہتر ہزار بار یَاوَھَّابُ پڑھیں اس کے بعد انیس مرتبہ درود شریف پڑھ کر برش ہونے کی دعا کریں اور قحط سالی دور ہونے کی اللہ رب العزت سے دعا مانگیں یہ عمل تین دن مسلسل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب بارش ہوگی۔ جل تھل ہوجائے گی اور قحط سالی کا خاتمہ ہوجائے گا جو درود شریف انیس مرتبہ پڑھا جائے گا وہ یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَافِیْ عِلْمِ اللہِ صَلوٰۃً دَائِمَۃً بِدَوَامِ مُلْکِ اللہِ۔

پستان (چھاتی) سے خون بہنا

بعض عورتوں کے ایک یا دونوں پستانوں سے خون بہنے لگتا ہے اور بعض مرتبہ کسی دوا سے بھی اس کا علاج نہیں ہوتا۔ بال بچے دار عورت اس سلسلے میں بہت پریشان رہتی ہے۔ اس کے علاج کیلئے یہ عمل تیربہدف ہے اور آسان علاج ہے۔ یہ عمل اگر خود نہ کرسکے تو کسی سے کرالے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہر حال میں فائدہ ہوگا۔ عمل یہ ہے:۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ کے اعداد سات سو چھیاسی ہیں۔ اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر ایک سو بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ پڑھے اس کے بعد گیارہ بار یَاسَلَامُ پڑھے۔ اسی طرح سات سو مرتبہ ہر سو پر گیارہ مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھے۔ آخر میں چھیاسی مرتبہ پڑھنے کے بعد گیارہ بار یَاسَلَامُ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر ایک بوتل میں پانی بھر کر اس پر دم کردے۔ یہ پانی روزانہ صبح کو تین چمچے اور شام کو تین چمچے کے حساب سے پی لیا کریں۔ اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلےیَاسَلَامُ ایک سو ساٹھ بار پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔ نماز کی پابند کریں اور قرآن شریف کا جتنا حصہ پڑھ سکتی ہوں اس کی روزانہ تلاوت کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

رزق کا دروازہ کھلنے کا عمل

رزق کی تنگی دور کرنے اور غیب سے رزق کا دروازہ کھلنے کے واسطے یہ عمل مکمل اور مسلسل بلاناغہ چالیس روز کرنا ہے۔ ایک وقت مقررہ کرکے باوضو گیارہ بار درود شریف پڑھے اور گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَامُغْنِیْ پڑھے اس کے بعد گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھے اور پھر آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل بہت مجرب ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے روزگار کے دروازے کھل جائیں گےعمل شرط ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 904 reviews.