حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔
اس کی والدہ آخری درجہ میں متعصبانہ ذہن مسلمانوں سے رکھتی تھیں‘ 45 سال کی عمر میں ان کی کمر جھک گئی تھی اور جھک کر رکوع کی حالت میں سے بھی زیادہ کہ الٹے U کی طرح زمین کی طرف جھک کر چلتی تھیں۔ ملک کے بڑے شفاخانوں میں وہ زیرعلاج رہیں‘ کئی ماہ ممبئی میں بھی رہیں مگر کوئی علاج کارگر نہ ہوپایا‘ ڈاکٹروں نےہلنے جلنے کے لائق رہنے کیلئے کسی بھی حالت میں کچھ چلنے اور ٹہلنےکامشورہ دیا تھا‘پہلی منزل پر وہ ایک بیت کے سہارے ٹہل رہی تھیں‘ ڈاکٹر انس نے جو اپنے ساتھی ڈاکٹر کی دعوت پر ابھی چند روز پہلے ہی مشرف بااسلام ہوئے تھے ان کی والدہ کو بڑی محبت سے مشورہ دیا کہ ماں آپ روزانہ سو بار یاہادی یارحیم جپ کیا کریں تو مالک آپ کو ٹھیک کردیں گے۔ متعصب ماں جو اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بہت غلط ذہن رکھتی تھیں‘ یاہادی یارحیمکو مسلمانوں کا جاپ سمجھ کر مذاق بناتے ہوئےیاہادی یارحیم‘ یاہادی یارحیماستہزاء اور تمسخر کے لیے بولتی اور ناچ کر ٹھمکے لگاتی رہی‘ برابر میں زینہ تھا‘ ان کا عصا زمین سے پھسلا وہ گریں اور سیڑھیوں سے الٹتی پلٹتی زمین پر جاگریں ان کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کمر سیدھی ہوگئی وہ بے ہوش ہوگئیں ان کو ہسپتال لے جایا گیا‘ انہیں لدھیانہ کے ایک بڑے شفاخانہ میں بھرتی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ لدھیانہ میں ان کا آپریشن ہوا اور الحمدللہ کامیاب رہا‘ تین مہینے کے بعد وہ گھر پہنچیں ڈاکٹر انس اور ان کے مسلمان داعی ساتھی ان کی عیادت اور مبارکباد کیلئے ان کے گھر آئے۔ اپنےدوست کی والدہ کی شفایابی کی ان کو خوشی تھی وہ ان کو یاہادی یارحیم کی برکات کی طرف متوجہ کرنے کیلئے کچھ کہنا چاہتے تھے گھر میں بہت سے رشتہ دار تھے ماں نے کچھ بولنے سے پہلے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اشارہ سے چپ کیا کہ ان لوگوں کے جانے کے بعد بات کریں گے‘ وہ انتظار کرتے رہے اور جب باقی لوگ ان سے الگ ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ لدھیانہ میں جب ڈاکٹر نے میرے کامیاب آپریشن کی خوشخبری دی تھی اور مجھے ذرا ہوش سا آیا تھا میں نے اپنے بیٹے کو بلا کر کلمہ پڑھ لیا تھا جس ہادی اوررحیم کے نام کا مذاق اڑانے پر اس کی رحمت ہو اس کو نہ مانیں تو کس کو مانیں۔ ڈاکٹر صاحب یہ سن کر بہت خوش ہوئے۔ ماں نے ڈاکٹر صاحب کو دونوں کلمے اور نماز جو انہوں نے لدھیانہ ہسپتال میں یاد کی تھی سنائی۔
وہ ہادی اور رحیم رب کیسے کریم ہیں‘ مذاق اور تمسخر کیلئے بھی اس کا بندہ اس کا نام لیتا ہے تو وہ آغوش رحمت اور ہدایت پھیلا دیتےہیں‘ نہ جانے کتنے واقعات ہمارے اور ہمارے رفقاء کے ساتھ ہوئے ہیں کہ کسی دنیوی مشکل کیلئے یاہادی یارحیم بتایا اور اکثر وہ مشکل بھی حل ہوگئی اور یہ دعوت اس کیلئے ہدایت بھی ہوگئی بلکہ اس حقیر کا خیال تو یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے علم میں ایسا نہیں جس نے چند ماہ یاہادی یا رحیم صرف سوبار روزانہ پڑھا ہو اور اس کو ہدایت نہ ہوئی ہو‘ کیا اچھا ہو کہ ہم اپنے غیرمسلم پڑوسیوں اور ساتھیوں کو کسی کاروباری خاندانی پریشانی کا حل بتا کر یاہادی یارحیم صبح سویرے نہا کر ہاتھ منہ دھو کر پڑھنے پر آمادہ کریں‘ ایک بندہ جب اپنے رب کو یاہادی یا رحیم صفت کے ساتھ بلائے گا تو اس کی شان ہدایت اور رحمت اس کو ہدایت اور رحمت سے محروم نہیں رکھے گی اس کی کاروباری اور گھریلو مشکل بھی ضرور انشاء اللہ حل ہوجائے گی اور شان ہدایت کی کرشمہ سازی بھی سامنے آئے گی۔
موٹاپا کم کرنےکا عجیب نسخہ
میرا وزن 2 سال پہلے تک بڑھتا بڑھتا 150 کلوگرام تک جا پہنچا اور میری عمر صرف 23 سال تھی‘ گھروالے‘ بچے‘ عورتیں محلے والے سب مجھ سے نفرت کرتے تھے‘ میں خود اپنی زندگی سے تنگ آگیا تھا۔ دو سال پہلے ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد ایک باباجی نے مجھے ایک نسخہ بتایا کہ اسپغول کا چھلکا‘میتھرے کا بیج‘ کلونجی‘ اجوائن دیسی ان سب کو ہم وزن لیکر آدھا چمچ چائے والا کھانے کے پندرہ منٹ بعد استعمال کرو اور ساتھ میٹھی چیزوں اور بوتل سے پرہیز کرو۔ بس میں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور دو سال کے بعد میرا وزن 108 کلوگرام تک آگیا ہے۔ابھی بھی میں یہ نسخہ استعمال کررہا ہوں۔(محمد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں