آج کے اس ظلمت کے دور میں کئی لوگوںکا کاروبار بذریعہ سحر جادو بند ہوتا ہے۔ اس کیلئے نوافل بعد نماز عشاء رات 10 بجے نوچندی جمعرات سے شروع کریں‘ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد41 مرتبہ سورۂ فیل‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورہ نصر‘ تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورۂ قریش اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 41 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ اور آل نبی ﷺ کو بخشیں۔ دن کے وقت کلمہ طیبہ کثرت سے پڑھا کریں‘ انشاء اللہ ایک ہفتہ میں حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔(عابد احمد‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں