محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا بہت زیادہ مشکور ہوں‘ کیونکہ آپ کے درس نے مجھے ایک نئی زندگی دی‘ وہ ایسے کہ میں میٹرک کا سٹوڈنٹ تھا لیکن پڑھائی میں بہت زیادہ کمزور تھا‘ ہروقت دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور گھر میں فیس بک پر چیٹنگ کرتا رہتا‘ ایک دن میں ویسے ہی گوگل پر کچھ سرچ کررہا تھا تو عبقری ویب سائٹ نظر آئی اس پر کلک کیا تو میں نے ایسے ہی درس و روحانیت و امن پر کلک کیا تو درس چل گیا میں نے تھوڑا سا ہی درس سنا تھا کہ مجھے لگا کہ کوئی چیز مجھے اللہ کی محبت کی طرف کھینچ رہی ہے‘ میں نے اس دن آپ کے 4 گزشتہ درس سنے اور ساتھ دعا مانگی۔میرے پیپرز نزدیک تھے اور میری تیاری بالکل نہ تھی‘ میں نے پھر ہر جمعرات آپ کے درس میں شرکت شروع کردی اور ہر درس کے اختتام پر رو رو کر اللہ سے اپنے پاس ہونے کی دعا کی اور جب میرا رزلٹ آیا تو میرےتمام گھروالے اور رشتے دار حیران رہ گئے کہ یہ پاس کیسےہوگیا کیونکہ میں نے پورا سال کتاب کھول کر بھی نہیں دیکھی تھی‘ ہوتا یہ تھا کہ پیپرز کے دوران قدرتی طور پر میں جو بھی یاد کرتا وہی اگلے دن پیپر میں آجاتا۔ اللہ نے درس کی برکت سے میری غیبی مدد کی۔ اب تو میرے پورے گھر والے درس میں شریک ہوتے ہیں اور ہمارے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔(محمد علی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں