Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم سرما کی سستی سبزی اور اس کےمہنگے فوائد

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

کمزور صحت رکھنے والے ادویات کے بجائے میتھی کو استعمال کریں۔ خوب بھوک لگے گی‘ کھانا ہضم ہوگا اور خون کی کمی پوری ہوکر چہرہ خوشنما ہوجائے گا جن صاحبان کا مزاج گرم ہو وہ کم استعمال کریں۔ اس کو پالک وغیرہ کے ساتھ اگر پکایا جائے تو گرم مزاج والے کیلئے فائدہ مند ہوگا

موسم سرما میںسزیاں مولی‘ شلجم‘ چقندر‘ پالک سرسوں کا ساگ اور میتھی جیسی نعمتیں خاص تحفہ ہیں۔ ہر سبزی کے الگ الگ فوائد ہیں مگر اس وقت میتھی کے بارے میں عرض کرنا چاہوں گا۔ میتھی میں فولاد کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے پتوں اور نرم اور تازہ ڈانٹھلوں کی ترکاری پکائی جاتی ہے‘ مویشی اور گھوڑوں کے مسالوں میں میتھی کی ایک قسم ایک طاقتور جزوکے طور پر ملائی جاتی ہے اس کا مزاج گرم خشک ہے۔ اس کا ساگ بقدر ضرورت اور دانے 3 گرام سے لے کر پانچ گرام تک کھائے جاسکتے ہیں۔ میتھی کے پتوں کی پلٹس ورموں کو تحلیل کرتی ہے اس کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر کُوٹ کر یعنی مرہم کی طرح بنا کر پستانوں پر اگر لیپ کردیا جائے تو یہ دودھ کی پیدائش کو منقطع کردیتی ہے۔ تین چار دفعہ عمل کرنا پڑتا ہے اس کے بیجوں کو کُوٹ کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر اگر چہرہ پر لگایا جائے تو داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
سرد بیماریوں درد کمر‘ عظم طحال‘ پیچش‘ اسہال اور ضعف باہ میں مختلف طریقوں میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے اس کے بیج ابال کر سر دھونے سے بالوںکا گرنا بند ہوجاتا ہے۔ ہفتہ میں دو دفعہ استعمال کرنا چاہیے۔
کمزور صحت رکھنے والے ادویات کے بجائے میتھی کو استعمال کریں۔ خوب بھوک لگے گی‘ کھانا ہضم ہوگا اور خون کی کمی پوری ہوکر چہرہ خوشنما ہوجائے گا جن صاحبان کا مزاج گرم ہو وہ کم استعمال کریں۔ اس کو پالک وغیرہ کے ساتھ اگر پکایا جائے تو گرم مزاج والے کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ کمردرد اور جوڑوں کے دردوں کیلئے میتھرے اور چاول کی کھچڑی پکانا اور دیسی گھی ڈال کر کھانا معمولات میں سے ہے‘ بعض لوگ اس کا قہوہ بنا کر رات کو کھانے کے بعد پیتے ہیں۔
میتھی کا جوشاندہ حلق کی سوزش‘ ورم‘ سانس کی گھٹن کو دور کرتا ہے‘ کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے اور معدہ کی جلن دور ہوتی ہے اس کے استعمال سے کافی ریاح خارج ہوتی ہے پھیپھڑوں کی سوجن میں اس کا جوشاندہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا جوشاندہ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:۔
ایک لٹر پانی میں دو چمچ میتھی دانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھ گھنٹہ پکائیں‘ بعدازاں اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور غرارے کریں۔
میتھی اور تخم ہالیون کو پیس کر پانی میں ابال کر اگر سر دھویا جائے تو خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اگر تھوڑا تھوڑا پانی کے ساتھ کھایا جائے تو حیض کا خون بار بار آنے کو مفید ہے۔ جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور عورتوں کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
بال لمبے کرنے کا نسخہ: ایک پاؤ آملہ‘ آدھ پاؤ سکاکائی آدھ پاؤ میتھی دانہ پیس کر شیشی میں رکھ لیں‘ دو چمچ تھوڑے سے پانی میں رات کو بھگودیں‘ صبح پُن چھان کر سر دھولیں‘ ہفتہ میں ایک دفعہ عمل کریں‘ بالوں کا گرنا بند ہوگا اور بال لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔
دمہ اور زکام: آدھ چمچ میتھی دانہ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال لیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو اتارلیں‘ ایک چمچ شہد ملا کر نیم گرم پی لیں۔ نزلہ و زکام اور دمہ کو فائدہ بخشتا ہے۔
کھانسی‘ نمونیا: انفلوئنزا اور نزلہ و ناک کی سوزش وغیرہ کے ابتدائی مراحل میں سانسوں کی نالیوں میں سوزش جنم لیتی ہے اس کا مؤثر علاج میتھی کی چائے ہے۔ اس سے پسینے کا اخراج اور زہریلے مادوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔تیز بخار کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے‘ روزانہ چار بار پئیں۔
منہ کے زخم: میتھی کے پتوں کا جوشاندہ منہ کے زخم مندمل کرنے کا عمدہ علاج ہے۔مٹھی بھر پتے ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور اس سے غرارے کریں۔

ہیضہ‘ الٹی‘ متلی‘ قے‘ دردشکم‘ بدہضمی
اسہال گیس وغیرہ میں مفید ومؤثر نسخہ
اجوائن دیسی60گرام‘ نشادر ٹھیکری60گرام‘ نمک سیاہ25گرام‘ تیزاب گندھک25 گرام۔ تمام ادویہ کو پیس کر تیزاب گندھک ملا کر پلاسٹک کے برتن میں 24 یا 12 گھنٹہ لازمی کھلا رکھیں بعد میں کسی شیشی یا پلاسٹک کے ڈبے میں بند کرلیں‘ لوہے کے ڈبے میں ہرگز نہ رکھیں۔ مقدار خوراک: ایک رتی صبح و شام ۔ مجرب چیز ہے فائدہ اٹھائیں اور دعائیں دیں۔ (محمد سلیم سمرا‘ دنیا پور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 488 reviews.