اے میرے بیٹے یہ نام محمدﷺ میں نے حوروں کے سینے پر‘ فرشتوں کی آنکھوں کی پتلیوں پر‘ شجرطوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر لکھا دیکھا ہے
ابن عساکر نے کعب احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا کہ حضرت آدم علیہ السلام اپنے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے فرمایا ’’اے میرے بیٹے! تم میرے بعد میرے جان نشین ہو تم تقویٰ اختیار کرو اور جب بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر کرو تو ساتھ حضرت محمدﷺ کا نام ضرور لو‘ کیونکہ میں نے ان (ﷺ) کا نام عرش پر اس وقت لکھا ہوا دیکھا جبکہ میں روح اور مٹی کی درمیانی حالت میں تھا (یعنی روح پھونکی جارہی تھی) پھر میں نے تمام آسمانوں کا چکر لگایا تو میں نے آسمان میں کوئی جگہ نہیں دیکھی جہاں محمد (ﷺ) کا نام نہ لکھا ہو۔ میرے رب نے مجھے جنت میں رکھا تو جنت میں کوئی پھل‘ کوئی دریچہ‘ ایسا نہیں دیکھا جس پر اسم ’’محمد‘‘ ﷺ تحریر نہ ہو۔ اے میرے بیٹے یہ نام محمدﷺ میں نے حوروں کے سینے پر‘ فرشتوں کی آنکھوں کی پتلیوں پر‘ شجرطوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر لکھا دیکھا ہے۔ تم بھی کثرت سے ان (ﷺ) کا ذکر کرو کیونکہ فرشتے بھی ہروقت ان (ﷺ) کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ (الخصائص الکبریٰ جز اول)
حضرت سعد بن ابی وقاض رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بلاشبہ اور بالیقین ایسے کلمے کو جانتا ہوں کہ اگر کوئی مصیبت زدہ اسے پڑھے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اسے اس مصیبت سے نجات عطا فرمادیتا ہے۔ وہ کلمہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا ہے جس سے انہوں نے تاریکیوں میں ندا کی تھی۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ (مدارج النبوۃ)نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے پڑھنے والے کی دعا کو اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخشتا ہے۔ (ترمذی شریف)
میاں بیوی میں محبت کیلئے
وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ﴿طہٰ۳۹﴾ کو ایک سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کریں‘ روزانہ رات کو دم کریں‘ تین رات کے بعد میاں بیوی میں مثالی محبت پیدا ہوگی۔ یہ مجرب عمل ہے بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا۔(اخترمحمود)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں