ابھی صرف تین یا چار دن ہی ہوئے تھے کہ ہمارے گھرمیں اللہ نے موٹی موٹی بہت ساری چیونٹیاں بھیج دیں جو کہ عام چیونٹی کے مقابلے میں بڑی تھیں۔ یہ چیونٹیاں میرے گھر کے کونے کونے میں گھس کر تمام کھٹملوں کو کھاگئیں۔ان چیونٹیوں نے ہمیں ذرا برابر بھی تنگ نہیں کیا
میں اور میری اہلیہ آپ کے رسالہ عبقری کےپابندی سے قاری ہیں۔ میری اہلیہ آپ کو خط لکھ کر اپنے ذاتی مسئلہ کا تذکرہ کرکے وظیفہ حاصل کرچکی ہیں جس کیلئے میں اور میری اہلیہ آپ کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ سے اور وہ تمام لوگ جو اس نیک عمل میں آپ کے معاون ہیں اللہ رب العزت سب سے راضی ہوجائیں۔
درود شریف سے زندگی میں برکت:محترم حکیم صاحب! میرا اور میری اہلیہ کاگزشتہ تقریباً دو سال سے درود شریف پڑھنے کا روزانہ کا معمول ہے۔ ہمیں درود شریف پڑھنے سے محبت ہے اور میں اپنی تمام بہنوں کو اس عمل پر لگاچکا ہوں۔ آج سے دو سال پہلے میرے ہاتھ آپ کی ایک چھوٹی پاکٹ سائز کتاب ’’دوانمول خزانے‘‘ لگی جس کے آخر میں ایک بہت مختصر اور خوبصورت درودشریف ’’صَلَّی اللہُ عَلٰیٰ مُحَمَّد‘‘ دیکھا اور اس کا معمول شروع کیا اور ہم اپنی زندگیوںمیں ہزاروں برکتیں محسوس کررہے ہیں جو پہلے نہ تھیں۔ سنتوں پر عمل کرنا آسان ہوگیا ہے جس سے زندگی بھی برکت آگئی ہے۔
محترم حکیم صاحب! میں کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا میں ایک کرائے کے مکان پر اپنی بیوی تین چھوٹے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ یہ مکان چارمنزلہ بنا ہوا ہے اور اس مکان میں سب کرائے دار ہی رہتے ہیں میں اس مکان کی سب سے ٹاپ فلور پر پورے دو سال سے رہ رہا ہوں۔ اس مکان میں بلکہ پوری عمارت میں کھٹمل بہت زیادہ ہیں۔ لازمی سی بات ہے کہ اس بلڈنگ میں رہتے رہتے ہمارے ہاں بھی بہت کھٹمل ہوگئے جو کہ بذات خود بہت بڑی مصیبت ہے (اسے وہ ہی لوگ جانتے ہیں جن کے گھروں میں یہ ہوں) ہم بہت پریشان ہوئے کہ اب کیا کریں کیونکہ یہ جہاں بھی پیدا ہوجائیں اللہ ہی ان سے جان چھڑاسکتا ہے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ میں گھر میں کھٹمل مار دوا بھی نہیں ڈال سکتا تھا کیونکہ میرے گھر میں ننھے منے تین بچے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا رسک تھا۔
میرے دوسرے ساتھی جو کہ اسی عمارت میں رہتے ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم دوائیں چھڑک چھڑک کر تھک گئے ہیں مگر کھٹمل ختم ہونے کا نام نہیں لیتے کیونکہ یہ بلڈنگ میں بہت پرانے ہیں جوکہ اتنی آسانی کے ساتھ ختم نہیں ہونگے۔ میرے دل میں اللہ کی طرف سے ایک بات آئی وہ یہ کہ میں نے باوضو ہوکر خوشبو لگاکر ادب و احترام کے ساتھ دن میں صرف 313مرتبہ درودشریف پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ یہ دعا کی یااللہ! اس مصیبت سے ہماری جان چھڑا۔ درود شریف کو پڑھ کر دعا مانگ کر پانی پر دم کیا‘ ساتھ منزل پڑھ کر دم کیا اور یہی پانی سپرے کی مدد سے پورے گھر میں چھڑکنا شروع کردیا ابھی صرف تین یا چار دن ہی ہوئے تھے کہ ہمارے گھرمیں اللہ نے موٹی موٹی بہت ساری چیونٹیاں بھیج دیں جو کہ عام چیونٹی کے مقابلے میں بڑی تھیں۔ یہ چیونٹیاں میرے گھر کے کونے کونے میں گھس کر تمام کھٹملوں کو کھاگئیں۔
غیبی مدد کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی:ان چیونٹیوں نے ہمیں ذرا برابر بھی تنگ نہیں کیا جبکہ ہم سب گھر والے زمین پر ہی اٹھتے بیٹھتے اورسوتے ہیں اب اللہ کے فضل و کرم سے ایک کھٹمل بھی باقی نہیں بچا۔ ہمارے گھر سے کھٹمل تو الحمدللہ ختم ہوگئے مگر ساتھ ہی ساتھ چیونٹیوں کی فوج بھی واپس چلی گئی ہے۔ اللہ ہی جانتا ہے اس کی وہ مخلوق کہاں سے آئی تھی ہماری غیبی امداد کیلئے اور کہاں چلی گئی۔ وہ درود شریف جو میں نے پڑھا تھا وہ درج ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَّرَبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقَیَامَۃَ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں