Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ کام نہ کرتا تو قربانی سے پہلے قربانی ہو جاتی!

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم خاندانی طور پر مویشی پال پیشے سے تعلق رکھتے ہیں۔ہر ماہ باقاعدگی سے عبقری رسالہ پڑھتے ہیں ‘مختلف طبی نسخے اور روحانی اعمال آزما چکے ہیں جس سے بہت فوائد مل رہے ہیں۔عید قربان قریب ہے‘ اس ضمن میں عبقری قارئین کے لئےاپنا ایک مشاہدہ لکھ رہا ہوں‘ امید کرتا ہوں مخلوق کو ان شاءاللہ نفع ہو گا۔
ہم نے گھر میں پالتو جانور پال رکھےہیں‘ہماری کچھ بھینسوں کو چیچڑ کی بیماری ہو گی یعنی ان کے جسم کے ساتھ کیڑے چپک جاتے تھے۔یہ جانوروں کے لئے بہت اذیت ناک بیماری ہوتی ہے کیونکہ یہ کیڑے چپک کر جانور کا خون چوسنا شروع کر دیتے ہیں جس سے وہ اس قدر کمزور پڑ جاتے ہیں کہ مرنے کے قریب معلوم ہوتے ہیں اور بعض اوقات مر بھی جاتےہیں۔چیچڑ ان کے جسم پر اتنے پڑ چکے تھے جتنے بال تھے‘ ہر بال کے ساتھ ایک یا دو کیڑے چپکے نظر آتے۔یہ بیماری ہمارےعلاقے میں پھیل چکی تھی‘ لوگ طرح طرح کی ادویات استعمال کر رہے تھے‘ کوئی کپڑے دھونے والے صابن کی جھاگ ان کے جسم پر لگاتا‘ کوئی ڈاکٹر کی بتائی ہوا ادویات استعمال کرتا‘ کوئی سفید چونا‘ غرض ہر کوئی کوشش کر کے تھک گیا مگر بیماری ختم نہ ہو سکی۔
جانوروں کی تمام بیماریوں کا حل
ان دنوں روحانی محفل میں سنا کہ جس گھر میں سورئہ ماعون کی صبح و شام سات بار تلاوت کی جاتی ہے وہاں سےکیڑے مکوڑوں ‘ چوہے‘ مچھر‘مکھی اور حشرات وغیرہ بھاگ جاتے ہیں۔جانوروں کی بیماری کے لئے میں نے بھی یہی عمل کیا‘صبح و شام اول وآخر درود پاک کے ساتھ جانوروں کے قریب جا کر سات بار سورئہ ماعون(پارہ30) پڑھ کر پھونک ماردیتا۔ اس کے علاوہ جانوروں کی تمام بیماریوں سے نجات اور حفاظت کے لئے سورئہ مومنون کی آخری چار آیات درود پاک کےساتھ پڑھ کر بھی دم کرنا شروع کیں۔ اللہ کے فضل اور اس کے کلام الٰہی کی برکت سے جانوروں کی یہ جان لیوا بیماری چند ہی دن میں ختم ہو گئی۔
قارئین !عید قربان قریب ہے‘ اکثر لوگوں کے جانور بیمار پڑ جاتے ہیں۔میرا تمام لوگوں کو یہی مشورہ ہے کہ قربانی کے لئے جب جانور خرید کر گھر لائیں تو روزانہ جانور کے قریب جا کر صبح و شام سات مرتبہ سورۃ الماعون اور سورۃ المومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر دم کر دیا کریں۔ ان مذکورہ اعمال کا باقاعدگی سے اہتمام کریں‘ ان شاءاللہ آپ کا جانور تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا اور اگر خدانخواستہ پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہے تو اسے بہت جلد نجات مل جائے گی۔ان شاءاللہ
اس کے علاوہ جو مویشی پال حضرات ہیں انہیں چاہیے کہ ان دو روحانی اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں‘ ان شاءاللہ جانور صحت مند رہیں گے‘ بیماریوں سے حفاظت اور نجات ملے گی‘گھر میں خیرو برکت اور عافیت نصیب ہو گی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے ‘ آمین!
قارئین! کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی‘ جانوروںیا فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھےہیں تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا جو آپ کے لئےقیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ بنے گا‘ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 109 reviews.