محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا وآخرت میں سدا خوشیاں عطا فرمائے‘ آمین۔آپ کی مساعیِ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے‘ آپ کا فیض آپ کی نسلوں میں تاقیامت جاری و ساری رکھے اور انہیںاپنے لطف و عنایات سے نوازے اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور آپ کے والدین کریمین کے درجات کو بلند فرمائے‘ آمین۔
چند سال قبل آپ وہاڑی شہر میں تشریف لائے جہاں آپ کی روحانی محفل ہوئی۔اس با برکت محفل میں آپ نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ عصر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ لَا یُجَلِّیْھَا لِوَقْتِھَا اِلَّا ھُوْ اور گیارہ مرتبہ سانس روک کر یَا رَحْمٰن پڑھے گا ‘ اللہ تعالیٰ اسے اپنا قرب عطا فرمائیں گے اور سخت سے سخت بندشوں کا خاتمہ ہو گا۔میں نےان دونوں وظائف کو پڑھنا شروع کرد یا۔اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہوا‘تھوڑے ہی عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی جبکہ یہ سعادت وہم و گمان میں بھی نہیں تھی اور نہ ہی وسائل تھے۔میں نے عمل جاری رکھا جس کی برکت سے بہترین روزگار ملا۔میری عمر 42 سال ہو چکی تھی ‘نا امید ہو چکا تھا کہ اب شادی نہیں ہو گی مگر اس عمل کی وجہ سے یہ خواہش بھی پوری ہو گئی اور بہترین جیون ساتھی ملا۔(ملازم حسین شاہ‘ میلسی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں