قارئین!سورئہ کوثر 129 مرتبہ پڑھنے کا وظیفہ تسبیح خانہ کا بتایا ہوا ایسا مقبول عمل ہےجس کا عبقری سے وابستہ ہر قاری اس وظیفہ کے فوائد و کمالات کا دلدادہ ہے۔بے شمار غربت و افلاس‘ غموں اور دکھوں کے مارے لوگ اس عمل کی برکت سے آج خوش بختی‘ خوشحالی اور خوشیوں سے بھری قابل رشک زندگی گزار رہے ہیں۔
تاریخ میںپہلی مرتبہ شیخ الوظائف نےاس عید الفطر کے تیسرے اور چوتھے روز اپنے آبائی شہر عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں اس عمل کا خاص چلہ کروایا۔عید الفطر کے دوسرے روز بعد نماز مغرب شیخ الوظائف نے اس عمل کا طریقہ بتایا کہ اول وآخر درود پاک کے ساتھ 129 مرتبہ سورئہ کوثر مع تسمیہ پڑھنی ہے جو کہ ایک نصاب بنتا ہے‘اسی ترتیب سے سورئہ کوثر کے40‘70‘129نصاب یا اس سے بھی زیادہ جتنے چاہیںپڑھ سکیں۔خوش قسمت لوگ شیخ الوظائف کی زیر نگرانی اس چلہ میں شامل ہوئے ‘ اللہ کے کلام کی برکت سے مرادوں سے جھولیاں بھر کے‘ نسلوں کے لئے عزت و برکت کے فیصلے کروا کر گھر کو لوٹے۔
قارئین اگرآپ اس با برکت عمل سے محروم رہ گئے ہیں تو پریشان اور مایوس نہ ہوں۔شیخ الوظائف کی طرف سے سب کو خصوصی اجاز ت ہے کہ کسی بھی دن عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں جاکر مذکورہ بالا ترتیب کے مطابق سورئہ کوثر کا عمل کر کے یہ تاثیر پا کر رب سے اپنے اور اپنی نسلوں کے حق میں فیصلے کروا لیں۔
ٹرین سے عبقری حویلی جانے والے ڈیرہ نواب اسٹیشن پر اتریں‘ کیونکہ اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب ہے‘ شہر کا نام احمد پور شرقیہ ہے۔
نوٹ :عبقری حویلی میں خواتین کے قیام کی ترتیب نہیں‘اصرار نہ کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں