قارئین السلام علیکم!بہت سے امراض ایسے ہیں جو کہ دوائی سے نہیں بلکہ عادت کو تبدیل کرنے سے درست ہوتے ہیں۔عوام الناس عادت کے اوپر ادویات کو زور دیتی ہے جس سے انسان لا علاج ثابت ہوتا ہے‘عادت کا مطلب پرہیز ہے۔
جان لیوا امراض کا پل بھر میں خاتمہ
چند روز قبل میں احمد پور شرقیہ میں والد صاحب کے ہمراہ اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شریک تھا جہاںہمارے ایک رشتہ دار‘ حاجی صاحب سے ملاقات ہوئی۔باتوں باتوں میں انہوں نے ایسا انکشاف کیا کہ میں چونک اٹھا۔وہ مشاہدہ اور تجربہ آپ کو بھی ضرور فائدہ دے گا۔وہ فرمانے لگے کہ موٹاپے کی وجہ سے مختلف جسمانی امراض میں مبتلا تھا ‘ علاج کے لئے ایک ہسپتال میں جانا ہوا۔ میرے پورے جسم کے مختلف ٹیسٹ کیے گئےاور خوب اچھی طرح معائنہ کیا۔انہوں نے چھیالیس ہزار روپے مانگے جو میں نے ادا کر دئیے۔کئی گھنٹوں کے بعد جب ٹیسٹ کے نتائج آئےتو ڈاکٹرز نے ایسا علاج تجویز کیا کہ مجھے دھچکا سا لگا۔کہنے لگے کہ صرف ناک اور ناف میں تیل ڈالیں‘صحت سے متعلق آپ کے تمام مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔2020ء میںجب کرونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو پاکستان کے خطہ سےبروقت شیخ الوظائف نے ناک میں تیل ڈال کراس جان لیواوائرس سے محفوظ رہنےکا حل بتا دیا‘ جسے بے شمار نے آزمایااور اپنی جان کی امان پائی۔
کینیڈا کا ویزہ لگ گیا
راقم ایک شخص کے پاس بیٹھا تھا‘اس شخص نے اپنی زوال سے عروج کی داستان سنائی۔فرمانے لگے جب تسبیح خانہ سے نسبت نہیں تھی معاشی حالات بہت خراب تھے۔ہمارالاہور کے وسط میں ایک ہوٹل ہےلیکن روزانہ 800 سے 1000 روپے تک سیل ہوتی تھی‘ حالات روز بروز بگڑتے جار ہے تھے۔شیخ الوظائف سے ملاقات ہوئی اور سورۃ القریش کا وظیفہ ملا‘دن رات اللہ کی بارگارہ میں وظیفہ پڑھ کر مانگا۔ وہ صاحب بتانے لگے کہ دو سے تین ہفتوں کے بعد ہمارے پاس ہوٹلوں کا ایک بہت بڑا برینڈ آیااور اس نے ہمارے ہوٹل کو اپنی شاخ بنادیا۔اس سے اگلےہی دن ہماری روزانہ کی سیل ایک ہزار سے بڑھ ایک لاکھ روپے ہو گئی۔وہ صاحب بتانے لگے کہ ہمارے پاس بٹھانے کی جگہ بھی کم‘ برتن بھی کم تھے مگر اللہ کی طرف سے لوگ ہماری طرف ایسے متوجہ ہوئے کہ کام ہمارے گمان سے بالا تر ہوگیا۔ان کی یہ بات سن کر بہت خوشی ہوئی کہ ایک خوبصورت مہنگے برینڈ کی گاڑی خریدی ‘ کینیڈا کا ویزہ بھی لگ چکا اور اب ان کی دنیا کے دوسرے کونے میں روانگی ہو رہی ہے۔سورئہ قریش کے وظیفہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے پانچ وقت نماز کی توفیق اور تہجد جیسی نعمت بھی عطا فرمائی۔
اس وظیفہ نے میری جان بچا لی
گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ کے سفر سے واپسی پر خانیوال شہر میں ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی‘ماشاءاللہ پچاسی سال کی عمر لیکن آواز میں کڑک‘ حافظہ مضبوط‘ فرمانے لگے کہ کچھ لوگ میرے اوپر جادو کرتے ہیں ‘ایک دینی اور خیر خواہی کی خدمت سے جادو کے ذریعے محروم کیاگیا‘مجھ پر اب بھی جادو کے اثرات موجود ہیں۔شیخ الوظائف نے روحانی معائنہ کیا تو واقعی جادو کے اثرات تھے۔وہ بزرگ فرمانے لگے کہ روزانہ جب تک سورۃ البقرہ نہ پڑھ لوں میں چل پھر نہیں پاتا۔میں نے کئی سالوں سے سورۃ البقرہ پڑھنے کی عادت بنائی ہےاور اسی وجہ سے بچا ہوا ہوں۔پھر اپنی قمیص کے اندر سے ایک کتابچہ نکالا جو کہ کسی اور مطبوعے کا چھپا ہوا تھا‘ وہ کتابچہ شیخ الوظائف کابتایا ہوا وظیفہ ’’انمول خزانہ‘‘ تھا۔ حالانکہ شیخ الوظائف اور ہم سے ان کی پہلی ملاقات تھی‘ نہ جان نہ پہچان‘ بس استفادے کے لئے انہوں نے یہ کتابچہ اپنے پاس رکھا ہوا تھا اور ہر نماز کے بعد اسے پڑھتے تھے اور اس کی برکات سمیٹ رہے تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں انمول خزانہ کی برکت سے جو مانگیں سو دے‘ آمین۔الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے انمول خزانہ کو عالمی مقبولیت عطا فرمائی ہے‘ اس میں قبولیت کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔
جو شخص روزانہ سورۃ البقرہ کی تلاوت کرتا ہے‘ اولاد نرینہ نصیب ہوتی ہے اور جادو سے حفاظت رہتی ہے۔جزاک اللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں