Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ان دیکھی آفات اور بلائوں سے حفاظت کا روحانی حصار

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

نظر بد‘کالاسفلی جادو‘خطرناک حادثات‘آفات و بلیات سے حفاظت کے لئے ایسا عمل جو صرف کسی کامل کی اجازت سے ہی کیا جائے۔ موجودہ دور مخدوش ہے‘ زندگی کے حادثات سے کوئی شخص محفوظ نہیں‘ تحفظ کے لیے اسماء نورانی کا خاص وظیفہ دیا جارہا ہے جو حادثات‘ نظربد‘ سحر‘ چوری‘ خوف‘ اغواء‘ جنات اور غرقابی سے محفوظ رکھتا ہے۔ برسوں اس عمل کے کرشمے صدہا مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں‘قارئین کی فرمائش پر اس خاص عمل کو شائع کیا جارہا ہے تاکہ دکھی‘ مجبور‘ در در کے بھکاری‘ بیماریوں سے عاجز زندگی کو سکھی بناسکیں۔
کالی دیوی کا جادو اور سفلی عمل دنیا کے طاقتور ترین جادو میں سے ایک ہے مگر نورانی اور قرآنی عملیات کے آگے جو ولیوںؒ اور اکابرینؒ کی اجازت سے کیا جائے چند دنوں میں ٹوٹ جاتا ہے‘ سفلی عمل بار بار حملہ آور ہوتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے مسلسل اواردو وظائف‘ مسنون اعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ادارہ عبقری آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے ہر ماہ خاص ساعتوں کے حساب سے ایک خاص عمل‘ وظیفہ اور صدقہ بتائے گا جس کے کرنے سے آپ ان شاء اللہ زمینی و آسمانی مصائب سے محفوظ رہیں گے۔ لہٰذا ہر ماہ حفاظتی حصار کا عمل کرنا ہرگز نہ بھولیے۔
جون2024ء کا طاقتور عمل
صبح جب نیند سے بیدار ہوں تو بستر پر لیٹے ہی آسمان یا چھت کی طرف دیکھتے ہوئےیَا نَاصِرُ یَا نَصِیْرُ یَا حَافِظُ یَا حَفِیْظُ اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ گیارہ مرتبہ پڑھ اس تصور کے ساتھ دم کریں کہ اللہ کے ان مبارک ناموں کا نور اور ان کی تاثیر میرے جسم میںاتر رہی جو برکت اور حفاظت کا حصار ہے۔اس عمل کےدوران اپنا‘ اپنے گھر والوں اور جان ومال کا بھی تصور رکھیں۔ان شاء اللہ حادثات‘ ان دیکھی آفات و بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی نقصان قسمت میں لکھا بھی ہے تو اللہ کریم کے پاک ناموں کی برکت سے وہ نقصان یا تو ہوگا نہیں یا انتہائی کم ہوگا کہ محسوس بھی نہ ہوگا۔ اس عمل کو اس ماہ بلا ناغہ کریں۔عمل کا ہدیہ:ماہ جون میں کسی بھی دن حسب توفیق بچوں میں ٹافیاں اور چاکلیٹ بانٹ دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔
نوٹ: یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 097 reviews.