Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اونٹ کے بال‘ لاعلاج امراض کا علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!مجھے بچپن سے نکسیر کے مرض کی شکایت تھی۔بیٹھے بٹھائے نکسیر پھوٹ جاتی اور ناک سے خون بہنا شروع ہو جاتا۔گرمی کے موسم میں یہ مرض مزید بڑھ جاتا جس وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس مرض سے نجات پانے کے لئے میں نے بہت سے ٹوٹکے سنے‘ آزمائے اور اس کے علاوہ مختلف علاج کروانے کی کوشش کی مگر شفایاب نہ ہو سکا۔خون بہنے کی وجہ سے کمزوری ہونا شروع ہو گئی اور اس کے بعد اکثر سر بھی چکراتا رہتا ۔ہر طرح کی کوشش کر کے دیکھ لی جس نے جو بتایا وہ کیا مگر فائدہ نہ ہوسکا۔میرے والد صاحب ایک عرب مملک بحرین میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک عرب دوست جو طب سے بھی واقفیت رکھتے ہیں انہیں میرے مرض کے متعلق بتایا۔انہوں نے اس مرض سے نجات کے لئے ایک ٹوٹکہ بتایا‘ میں نے وہ ٹوٹکہ استعمال کیا اور چند ہی دن میں ایسی حیر ت انگیز شفاء ملی کہ میں حیران رہ گیا‘ایسے محسوس ہوا جیسے نکسیر کا کبھی کوئی مرض تھا ہی نہیں۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس بات کوئی سال گزر چکے ہیں مگر دوبارہ کبھی بھی اس مرض کی شکایت نہیں ہوئی‘ ٹوٹکہ درج ذیل ہے۔
کہیں سے اونٹ کے تھوڑے سے بال لے لیں۔آج کل عید قربان قریب ہے اس لئے یہ آسانی سے مل جائیں گے۔ان بالوں کو جلا کر راکھ بنا لیں۔رات کو سوتے ہاتھوں کی چٹکی میں لے کر اس طرح سونگھے کہ راکھ ناک کے اندر چلی جائے۔یہ ٹوٹکہ مسلسل ایک ہفتہ آزمائیں‘ ان شاءاللہ دوبارہ کبھی نکسیر نہیںپھوٹے گی۔میں نے یہ ٹوٹکہ بہت سے جاننے والے عزیز و اقاب جنہیں نکسیر کی شکایت رہتی تھی انہیں استعمال کروایا‘ اللہ کا شکر ہے سب کو شفاء ملی ہے اور دوبارہ کبھی اس مرض کی شکایت نہیں ہوئی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 095 reviews.